ایک نحوی عورت اپنے شوہر کو دوسری شادی کے وقت کیا بددعا دیتی ہے؟

قربان

محفلین
ایک نحوی عورت اپنے شوہر کو دوسری شادی کے وقت کیا بددعا دیتی ہے، پڑھ کر اپنی نحو تازہ کریں.
اے اللہ اگر آپ اسے دوسری بیوی کے ساتھ جمع کریں تو "جمع تکسیر" کردیں
اور آپ اسے میرے ساتھ جمع کریں تو "جمع سالم" کردیں
اے اللہ میری سوکن کو "کان" کے اخوات میں کردیں(یعنی وہ پہلے بیوی تھی)اور مجھے "صار" کے اخوات میں کردیں (یعنی فی الحال میں بیوی ہوں)
اے اللہ میرے شوہر کو میری سوکن کے پاس جانے کے بعد "مکسور" (یعنی کچھ کر نہ سکے ایسا) کردے اور میرے پاس جب آئے تو "منصوب"(رومانٹک) کردیں
اے اللہ میری سوکن کا معاملہ تشدید کی طرح (مشکل) بنادیں
اور میرا معاملہ" ضمہ" کی طرح ملاپ والا اور "سکون" کی طرح راحت والا بنادیں
میرے شوہر کو میرے لئے "مبتدا" کی طرح پہلے آنے والا اور سوکن کے لئے "خبر" کی طرح اس کے پاس بعد میں جانے والا بنادیں
شوہر کو میرا "فاعل" اور سوکن کے لئے "ملغی" ناقابل عمل بنادیں
شوہر کو میرے ساتھ "مبنی" کی طرح میرے پاس سے نہ ہٹنے والا اور سوکن کے لئے "معرب" بنادیں
شوہر کو میرے لئے "فعل حال اور سوکن کے لئے"فعل ماضی" بنادیں
شوہر کو میرے پاس "صحیح" اور سوکن کے پاس " معتل" اور " ناقص" بنادیں
شوہر کو میرے لئے "جمع مذکر سالم" اور سوکن کے لئے "واحد مؤنث حقیقی" بنادیں
شوہر کو میرے لئے "ضمیر متصل" اور سوکن کے لئے "ضمیرمنفصل" بنادیں
شوہر اور سوکن کو "معطوف علیہ اور معطوف" (آپس میں ایک دوسرے کا غیر)بنادیں
شوہر کو میری محبت میں "اسم تفضیل" اور سوکن کے حق میں "اسم تصغیر" بنادیں
شوہر اور مجھے "موصوف، صفت" بنادیں
سوکن اور شوہر کے بیچ میں "فصل بعید" کردیں
یا اللہ یہ ساری دعائیں اگر قبول نہ ہوں تو اتنا تو ضرور قبول فرمائیں کہ سوکن میرے لئے "ثقیل" ہے اسے "حذف" کر دیں۔
 

فاتح

لائبریرین
ایک شخص اللہ کی اجازت کے ساتھ سنت نبوی پر عمل کرتے ہوئے شرع کے عین مطابق عقد ثانی یا ثالث یا رابع کر رہا ہے تو کیا اللہ اس کی پہلی بیوی کی ایسی بد دعائیں قبول کرے گا؟
 

bilal260

محفلین
ایک حقیقی واقعہ یاد آ گیا ۔
ایسا بھی اس دنیا میں ہوتا ہے۔
ہمارے ساتھ والے محلے میں ایک استاد صاحب رہتے ہیں ان کی شادی کے بعد ان کے ہاں اولاد نہ ہوئی۔
شادی کو پانچ سال گزر گئے تو ان کی بیوی کی اجازت سے ان نے دوسری شادی کی۔
اور ان صاحب کی پہلی بیوی نے ہی ان کی دوسری بیوی کا رشتہ تلاش کیا۔
اب ان کی اس دوسری بیوی سے دو لڑکے اور ایک لڑکی پیدا ہوئی ہیں اب تو ان کے بڑے بچے کی عمر چار سال ہو گئی ہیں اور دوسرے بچے ان سے قدرے عمر میں کم ہیں کیونکہ وہ بعد میں پیدا ہوئے۔
آپ نے اس کو مزاح کا رنگ دیا ۔اس سے ہمیں اردو اور عربی زبان کے مشکل الفاظ سیکھنے کا موقعہ ملے۔
ہمیشہ دعا ہی کرنی چاہئے۔
بہت خوب ہے آپ کی یہ مزاحیہ تحریر۔
آخر جملہ بہت پر لطف ہے کہ اسے حذف یعنی Deleteکر دیں۔
 
ایک شخص اللہ کی اجازت کے ساتھ سنت نبوی پر عمل کرتے ہوئے شرع کے عین مطابق عقد ثانی یا ثالث یا رابع کر رہا ہے تو کیا اللہ اس کی پہلی بیوی کی ایسی بد دعائیں قبول کرے گا؟
بھائی اگر کوئی انسان پہلے والی کا ہی نان و نفقہ برداشت کرنے کے قابل نہ ہو تو عقد ثانی کرئے تو پہلے والی اب بد دعائیں ہی دے گئی اور کیا کرئے گی
 

حامد فراز

محفلین
بھائی اگر کوئی انسان پہلے والی کا ہی نان و نفقہ برداشت کرنے کے قابل نہ ہو تو عقد ثانی کرئے تو پہلے والی اب بد دعائیں ہی دے گئی اور کیا کرئے گی
محترمہ رزق انسان کا اپنا اپنا ہوتا ہے۔ دوسری کا اپنا رزق ہوگا پہلی کا اپنا ۔
 

اکمل زیدی

محفلین
Top