عنوان
سمندر پار جب تھامیں
(سمندر پار تھا جب میں ۔۔۔)
----------------------
مجھے اب پھر اجازت دو ۔۔۔
کہ میں نے پیٹ کی خاطرسمندر پار جانا ہے
سمندر پار جب تھا میں تو سارے دوست تھے میرے
(مصرع یوں رواں ہوسکتا ہے ’’ سمندر پارتھا جب میں ، تو سارے دوست میرے تھے )
وہ رشتے خون کے تھے جو
(وہ رشتے خون کے رشتے ۔۔۔)
مرے اک اک اشارے پر۔۔
مری ہر بات پر لبیک (کہتے تھے۔۔۔ (یہ ٹکڑا شامل کرلو) )
مرے ہر کام پر راضی، مری مشکل میں شامل تھے
مجھے ہمت وہ دیتے تھے
(مری ہمّت بندھاتے تھے)
بہت ہی خوش رہا تھا میں
سمندر پار جب تھا میں
(سمندر پار تھا جب میں )
میری ہر بات سنتے تھے
مرا ہر کام کرتے تھے
مجھے خرم ،مجھے بھیّا، مجھے جانی بُلاتے تھے
مجھے کس چیز کا ڈر تھا۔۔۔
بہت بے خوف رہا تھا میں
(بہت بے خوف رہتا تھا)
سمندر پار جب تھا میں
(سمندر پار تھا جب میں )
مجھے وہ فون کرکر کے
(کرکر سے مزا کرکرا ہوگیا۔۔۔ یوں ہوں سکتا ہے۔۔ ’’ وہ مجھ کو یاد رکھتے تھے ‘‘)
وطن آنے کا کہتے تھے
’’ بہت دن ہوگے خرم، تجھے دیکھا نہیں ہم نے‘‘
بَلا اتنی بھی دوری کیا، چلو اب لوٹ آؤ تم۔۔۔
(بھلا اتنی بھی کیا دُوری۔۔۔چلو اب لوٹ آؤ تم۔۔۔)
خوشی سے جی رہا تھا میں
سمندر پار جب تھا میں
(سمندر پار تھا جب میں )
وطن کو لوٹ آیا ہوں
(میں واپس لوٹ آیا ہوں )
ابھی کچھ دن ہی گزرے ہیں
کہ سب بے زار لگتے ہیں
غموں سے چار لگتے ہیں
(اگر موضوع یہی رکھنا ہے تو یوں کرلو: غموں سے چُور لگتے ہیں )
مرے وہ یار رشتے دار، مری الفت کے مارے تھے
(وہ میرے یار، رشتے دار، سب الفت کے مارے تھے)
وہی اب مجھ سےکہتے ہیں۔۔ارے واپس نہیں جانا ؟
یہیں پر کام کرنا ہے ؟۔۔۔وہاں سے چھوڑ آئے ہو ؟ (اسے حذف کردو بھرتی کا ہورہا ہے۔ )
اے واپس نہیں جانا ؟۔۔۔یہاں کیا کام کرنا ہے ؟
یہاں کچھ بھی نہیں باقی۔۔۔
مری مانو ، مرے پیارے۔۔۔
سمندر پار پھر جاؤ
(سمندر پار جاؤ تم !!!)
مجھے اب پھر اجازت دو
(مجھے پھر سے اجازت ود !!)
کہ میں نے ’’پیٹ ‘‘ کی خاطرسمندر پار جانا ہے۔۔۔
-------------
شہزادے میں اصلاح کرنے سےزیادہ صلاح و مشورے کا قائل ہوں ۔
سو یہ مقدور بھر سی کوشش پیش ہے ۔ یہ نظم (اوزان کی بات ایک طرف) اپنے برتاؤ میں داخلی واردات اور خارجی عوامل پر بحث کرتی ہے۔
یہی وہ زینہ ہے جہاں نوواردان اپنے لیے راستے کا تعین کرتے ہیں ۔ اللہ اس آگ کو محفوظ رکھے یہی آگ یہی اپنا آپ اپنا دکھ لکھنا شاعری کی ایک بہترین سطح ہے۔ شاباش
(کبھی موضوع رہا تو نظم کے ’’ٹریٹمنٹ ‘‘ یعنی برتاؤ پر بات کریں گے انشا اللہ ۔۔)
سلامت رہو بہت شاد رہو۔۔