تعارف ایک نیا رکن!

آسی صاحب! آم اور اچھے نہ لگیں؟ یہ تو بہت حیرت کی بات ہے؟ ہم تو آم نہ کھائیں تو گرمی کا موسم گرمی کا لگتا ہی نہیں ہے۔ :lol:

یہاں تو ہم چچا حضور کے ہم نوا ہیں ضمیر صاحب! جو آم کے ساتھ صرف دو شرطوں کے قائل تھے:
’’میٹھے ہوں ۔۔۔ اور ۔۔۔ بہت سے ہوں‘‘
 
سنتے ہیں حضرتِ اقبال بھی آم کے بہت رسیا تھے۔ بارے ڈاکٹر نے انہیں آم کھانے سے منع کر دیا، تاہم ’’مریض‘‘ کے شدید اصرار پر دن بھر میں صرف ایک آم کھانے کی اجازت دے دی۔ ایک دن ڈاکٹر صاحب اقبال کے ہاں وارد ہوئے، دیکھا کہ طاش آم کی قاشوں سے بھرا ہے اور حضرت خوب شوق فرما رہے ہیں۔ پوچھا: ’’یہ کیا!!؟‘‘ کہا: ’’قسم لے لیجئے ڈاکٹر صاحب، یہ صرف ایک آم ہے!‘‘

۔۔۔ یہ الگ بات کہ وہ ایک آم سیر بھر کا رہا ہو گا۔
 
اور ایک منظوم خط کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اکبر الہ آبادی نے اقبال کو لکھا:

نامہ کوئی نہ یار کا پیغام بھیجئے​
اس فصل میں جو بھیجئے تو آم بھیجئے​
ایسے ضرور ہوں کہ انہیں رکھ کے کھا سکوں​
پختہ اگر ہوں بیس تو دس خام بھیجئے​
معلوم ہے تو آپ کو بندے کا ایڈریس​
سیدھے الہ آباد میرے نام بھیجئے​
ایسا نہ ہو کہیں کہ یہ آوے جواب میں​
’’تعمیل ہو گی پہلے مگر دام بھیجئے‘‘​

:) ضمیر صاحب
;) مدیحہ گیلانی
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بہت شکریہ۔
میں آج کل افریقہ کے ایک ملک کانگو میں تعینات ہوں۔ پاکستان میں پشاور سے تعلق ہے۔
کمپیوٹر میری پہلی دلچسپی ہے۔ پھر کتابیں پڑھنا اور اگر وقت ہو تو کوئی اچھی فلم دیکھنا۔

شہزاد ضمیر
خوش آمدید ضمیر صاحب۔
پھر تو آپ نے۔Michael Crichton۔ کی کتاب کانگو ضرور پڑہی ہوگی۔:)
 

ضمیر

محفلین
سید عاطف علی صاحب! اتفاق نہیں ہوا اس کتاب کے پڑھنے کا۔
آسی صاحب! بہت خوب کیا موقع کی شاعری ہے۔ کاش کہ ہم بھی ایسے نامہ بھیج کر منگوا سکتے آم۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
السلام و علیکم!میں ایک نیا رکن ہوں اس محفل میں۔ میرا نام شہزاد ضمیر ہے اور میں سیکھنا چاہتا ہوں یہاں سے۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شہزاد ضمیر صاحب ! اردو محفل میں خوش آمدید!
محفل میں آپ ایک نئے رکن ہیں۔
یہ بات آپ نہ بھی بتاتے تب بھی ہمیں معلوم ہو جاتی۔
براہِ کرم اپنے بارے میں مزید کچھ بتائیے۔
اپنی تعلیم، شوق، رغبت، پسند ناپسند،
یعنی اپنا تفصیلی تعارف پیش کیجیے۔
 

ضمیر

محفلین
بہت شکریہ عائشہ بہن، ڈاکٹر شفیق الرحمان صاحب اور فارقلیط رحمانی صاحب۔
فارقلیط صاحب میرے بارے میں کچھ خاص تو نہیں ہے۔ پاکستان میں پشاور سے تعلق ہے۔ آج کل بسلسلہء روزگار افریقہ کے ایک ملک کانگو میں مقیم ہوں۔
تعلیم الیکٹرونک + کمپیوٹر۔ اور شوق بھی کمپیوٹر کا ہی ہے، اس کے علاوہ کتب بینی اور فلم (اگر وقت ہو تو)۔ اچھے کھانے کی رغبت ہے :lol:
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
بہت شکریہ عائشہ بہن، ڈاکٹر شفیق الرحمان صاحب اور فارقلیط رحمانی صاحب۔
فارقلیط صاحب میرے بارے میں کچھ خاص تو نہیں ہے۔ پاکستان میں پشاور سے تعلق ہے۔ آج کل بسلسلہء روزگار افریقہ کے ایک ملک کانگو میں مقیم ہوں۔
تعلیم الیکٹرونک + کمپیوٹر۔ اور شوق بھی کمپیوٹر کا ہی ہے، اس کے علاوہ کتب بینی اور فلم (اگر وقت ہو تو)۔ اچھے کھانے کی رغبت ہے :lol:

بہت بہت شکریہ جناب!اس طرح تعارف کروانے سے اپنائیت بڑھتی ہے۔
 
Top