ایک نیا فانٹ۔۔ نفیس رقعہ

الف عین

لائبریرین
سرمد حسین کی اطلاع کے مطابق کرلپ والے اب ایک نئے فانٹ کی تیاری کر رہے ہیں، اس کا نام نفیس رقع بتایا گیا ہے۔ اب یہ علم نہیں‌ہوا کہ یہ نسخ ہی ہے یا نستعلیق کا پلان ہے؟
 
ساجداقبال

محفلین
رقعہ ان پیج میں تو نسخ قسم کا فونٹ ہے۔ ممکن ہے اس کی نقل بنا رہے ہوں، یونیکوڈ استعمال کیلیے۔
dd.gif
 
دوست

محفلین
چلیں دیکھتے ہیں انڈہ دیتے ہیں یا بچہ۔
شیر جنگل کا بادشاہ انڈہ دے یا بچہ ہم آپ کون ہوتے ہیں۔;)
 
الف عین

لائبریرین
یاہو گروپ میں جیسبادی نے ایک بجا سوال پوچھا ہے کہ اس فانٹ کا نام اردو میں کیسے لکھیں گے؟
کچیوں ہ میں نے کچھ حضرات کو رِقعہ بھی بولتے سنا ہے رُقعہ کو، تو میں نے اس سے مراد ر’قعہ ہی لیا۔ اب جب یہ سوال اٹھاتو میری لغت میں دیکھا تو معلوم ہوا کہ رُقعی کی جمع رقاع ہے اور یہ کسر یعنی زیر س ہے۔
اس طرح یہ درست تلفظ ’رقاعُ ہونا چاہئے۔ اور ارکان بھی تحقیق کریں۔
 
arifkarim

معطل

بسلام؛ رقعہ ہو یا رقعی، اس سے کیا فرقق پڑتا ہے۔ فانٹ کارآمد ہونا چاہیئے۔ :grin:
 
الف عین

لائبریرین
رقعی تو میرا ٹائپو تھا، رقعہ لکھنا چاہ رہا تھا۔ غرض درست نام رقاع ہے۔ بعد میں دیکھا تو بھائی شاکر القادری نے اسے درست ہی لکھا تھا۔ مان گئے شاکر بھائی کی عملیت۔
 
Top