ایک نیا موجد + ایک نیا منصوبہ = ایجاد

ذوالقرنین

لائبریرین
پیش خدمت ہے ایک نیا موجد۔۔۔۔۔ میرا مطبل ہے نیا منصوبہ۔ (ہم کسی سے تھوڑی کم ہے:D)

دراصل آج دوپہر گلوبل سائنس کا نیا شمارہ میرے ہاتھ میں تھا۔ آسان اور کم خرچ سائنسی تجربہ میں پن چکی بنانے کے متعلق ایک تجربہ درج تھا۔ اچانک ہی ہمارے ذہن شریف میں (آخر ذہن کس کا ہے:mrgreen: (او ہوووووو!!!! میری کیفیت کی طرف مت دیکھنا:eek: )) ایک اچھوتا خیال آیا۔ اور جھٹ ہی پایہ تکمیل پہنچانے کے لیے محفل پر پیش کرنا مقصود ہوا۔ (پر بجلی چلی گئی :() خیر!
تمہید بہت باندھ لیا۔ اب آتے ہیں موضوع کی طرف۔
خیال کچھ یوں ہے؛ کیا ہم گھر میں ایک چھوٹا سا کم خرچ گرڈ سٹیشن (تجرباتی) بنا سکتے ہیں۔ جو ایک گھر کو نان اسٹاپ بجلی مہیا کرسکے۔ شاید یہ منصوبہ کامیاب ہو سکے۔ میں نے اپنے ذہن کے مطابق کچھ اس طرح کا ڈائی گرام بنایا۔

SAZ_190.jpg

1: ضرورت کے مطابق ایک ٹربائن پنکھے کے ساتھ
2: پانی کو چکر دینے کے لیے واٹر پمپ موٹر
3: بیٹری
4: پانی اسٹور کرنے کے لیے ٹب یا ڈرم وغیرہ

وضاحت:
تبصروں کے بعد۔ کیونکہ چند سوالات پوچھنا ابھی باقی ہے۔
 
عسکری

معطل
لو جی اس کا پولیس ریکارڈ چیک کرو یہ دوسرا انجینئر ہے واٹر کٹ سے گاڑی چل چکی اب ٹربائین گھما دی :laugh:
 
عسکری

معطل
ہم تو ڈوبیں گے صنم، پر پورے محفل کو بھی لے ڈبوئیں گے۔
ویسے یہ میری فیلڈ نہیں ہے پو چول مارنا میرا بھی حق ہے ۔

یہ پانی کس کام کا جب یہ ٹربائین کو گھما نہیں سکتا؟ مسئلہ تو وہی ہے کہ ٹربائین کو بجلی نا پانی گھمائے اور جنریٹر سے بجلی بنتی آئے ۔ آپ نے معاملہ مکس کر دیا ہے :(
 
ساجد

محفلین

ڈایا گرام غور سے دیکھو یار ۔ جواب موجود ہے تمہارے سوال کا۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
بغیر پانی کے ٹربائن کا پنکھا گھومے گا کیسے؟ پنکھے کو گھمانے کے لیے پانی ضروری ہے اور مسلسل گھمانے کے لیے موٹر کے ذریعے سے پانی کا بار بار چکر ضروری ہے۔
 
عسکری

معطل
یا پھر یہ ٹربائین موٹر چلانے جتنی بجلی بنائی جائے اور خؤد کو چالو رکھے گھر گیا بھاڑ میں :laugh:
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ذرا فزکسیات کو بھی کوئی ٹیگ کرے پلیز۔
ان کے آنے کے بعد پتہ چلے گا کہ یہ ڈائی گرام کام کا ہے یا نہیں؟
 
محمد امین

لائبریرین
آپ واٹر پمپنگ موٹر کو اس بجلی سے چلائیں گے جو آپ کو کمپنی دیتی ہے۔ پھر آپ اس سے پھینکے جانے والے پانی سے ٹربائن گھمائیں گے۔ اس کے لیے آپ ان باتوں پر غور کریں:

ٹربائن جتنی انرجی یا بجلی لے رہا ہے اس سے زیادہ انرجی وہ پیدا نہیں کرسکتا (یعنی حرارت کا نقصان ہٹانے کے بعد) جتنی بجلی کو وہ پانی کی پوٹنشیئل انرجی میں تبدیل کرے گا، اتنی پوٹینشئیل انرجی آپ کو اس استعمال شدہ بجلی سے زیادہ بجلی نہیں دے سکتی۔ یعنی آپ نے کمپنی والی بجلی استعمال کر کے پانی اوپر چڑھا کر جو بجلی پیدا کی وہ ہمیشہ اس بجلی سے کم ہوگی جو کہ آپ نے استعمال کی۔ یعنی آپ کمپنی کو اس بجلی کا بل دے رہے ہیں جو کہ آپ نے موٹر کو چلانے میں استعمال کی، پھر آپ اس سے کم بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

مختصر یہ کہ جتنی بجلی آپ موٹر کو چلانے میں استعمال کریں گے اس سے زیادہ آپ پیدا کر ہی نہیں سکتے۔۔۔تو فائدہ کیا ہوا؟

تدوین: دوسری سطر میں غلطی سے میں نے ٹربائن لکھ دیا میں موٹر لکھنا چاہ رہا تھا۔۔۔
 
ساجد

محفلین
آپ واٹر پمپنگ موٹر کو اس بجلی سے چلائیں گے جو آپ کو کمپنی دیتی ہے۔ پھر آپ اس سے پھینکے جانے والے پانی سے ٹربائن گھمائیں گے۔ اس کے لیے آپ ان باتوں پر غور کریں:

ٹربائن جتنی انرجی یا بجلی لے رہا ہے اس سے زیادہ انرجی وہ پیدا نہیں کرسکتا (یعنی حرارت کا نقصان ہٹانے کے بعد) جتنی بجلی کو وہ پانی کی پوٹنشیئل انرجی میں تبدیل کرے گا، اتنی پوٹینشئیل انرجی آپ کو اس استعمال شدہ بجلی سے زیادہ بجلی نہیں دے سکتی۔ یعنی آپ نے کمپنی والی بجلی استعمال کر کے پانی اوپر چڑھا کر جو بجلی پیدا کی وہ ہمیشہ اس بجلی سے کم ہوگی جو کہ آپ نے استعمال کی۔ یعنی آپ کمپنی کو اس بجلی کا بل دے رہے ہیں جو کہ آپ نے موٹر کو چلانے میں استعمال کی، پھر آپ اس سے کم بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

مختصر یہ کہ جتنی بجلی آپ موٹر کو چلانے میں استعمال کریں گے اس سے زیادہ آپ پیدا کر ہی نہیں سکتے۔۔۔ تو فائدہ کیا ہوا؟
میں بھی کچھ ایسا ہی سوچ رہا تھا۔ بہر حال ذوالقرنین بھائی بہتر بتا سکتے ہیں کہ ان کے پاس اس بارے کیا تجویز ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی جس بجلی سے پانی کی موٹر چلا کر پانی کو اتنی تکلیف دے رہے ہیں، اسی موٹر سے سیدھا سیدھا ٹربائین ہی گھما لیں۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
چلیے میں اپنی بنائی ہوئی ڈائی گرام کی تھوڑی وضاحت کرتا ہوں۔

ڈائی گرام کے مطابق؛ سب سے پہلے ہمارے پاس موجود بیٹری میں اتنا کرنٹ موجود ہوں کہ وہ واٹر پمپنگ موٹر کو چالو کر سکے۔ موٹر اسٹارٹ ہوا تو وہ پانی کو اوپر چڑھائے گا۔ پانی پوری قوت سے (پریشر نوزل کی وجہ سے) ٹربائن کو پنکھے کو چلائے گا۔ ٹربائن بجلی بنانا شروع کرے گی۔ بجلی دوبارہ بیٹری میں سٹور ہونا شروع ہو جائے گا۔ اور یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہے گا۔ اسی بیٹری یا بیٹریوں سے ہم موٹر اور کم از کم انرجی سیور بلب، پنکھے، کمپیوٹر وغیرہ چلانے کے قابل ہو سکیں گے۔ اور محمد امین بھیا اس پورے عمل میں باہر سے کوئی بجلی (چاہے مدد کے لیے ہی سہی) استعمال نہیں ہوگی۔
ہے نا قابل عمل؟؟؟؟؟؟
باقی تکنیکی معاملات میں، مجھے صفر سمجھا جائے۔ (سارا کام کیا "انجنیئر" ہی کرے)۔ یہ ملبہ میں آپ ماہرین پہ ڈالتا ہوں۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
میرے ایک دوست کے والد نے ایک گاڑی کا انجن (ٹو ڈی گاڑی) اور ٹربائن قریب قریب دو لاکھ خرچ کرکے خریدا ہے لیکن اسے بھی گیس پر چلاتا ہے۔ ایک تو انجن مہنگا، دوسرے اچھے ٹربائن بھی خاصے مہنگے ہوتے ہیں۔ اتنا خرچہ بس سے باہر ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ خرچ زیادہ سے زیادہ 20، 25 ہزار تک ہوں اور بجلی بھی ہم بغیر کسی بیرونی مدد کے حاصل کر سکیں۔
 
Top