نایاب
لائبریرین
12 وولٹ سو امپیر کی مکمل چارج بیٹری سے 12 وولٹ پریشر پر کام کرنے والی 746 واٹ طاقت کی حامل پانی کی موٹر قریب 63 امپیئر کرنٹ نارمل خرچ کرے گی ۔ اور سٹارٹنگ " جرک " میں تین گنا زیادہ کرنٹ استعمال ہوگا ۔ یعنی 189 امپیئر ۔میرے ایک دوست کے والد نے ایک گاڑی کا انجن (ٹو ڈی گاڑی) اور ٹربائن قریب قریب دو لاکھ خرچ کرکے خریدا ہے لیکن اسے بھی گیس پر چلاتا ہے۔ ایک تو انجن مہنگا، دوسرے اچھے ٹربائن بھی خاصے مہنگے ہوتے ہیں۔ اتنا خرچہ بس سے باہر ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ خرچ زیادہ سے زیادہ 20، 25 ہزار تک ہوں اور بجلی بھی ہم بغیر کسی بیرونی مدد کے حاصل کر سکیں۔
اگر 12 وولٹ 100 امپیئر کیپسٹی کی بیٹری کو ڈی سی ٹو اے سی کنورٹر کے ذیعے 220 وولٹ پر استعمال کیا جائے ۔ تو 5 امپیئر کرنٹ دستیاب ہو گی ۔ جو کہ فرکشن لاسز کے بعد صرف 3 امپیئر حقیقی ہوگی ۔
746 واٹ طاقت والی پانی کی موٹرکو 220 وولٹ پر کام کرتے قریب ساڑھے 3 امپیئر کی ضرورت ہوتی ہے اور سٹارٹنگ جرک قریب 11 امپیئر کا ہوتا ہے ۔
نارمل کار میں لگے ڈائنمو کو 12 وولٹ ڈی سی کرنٹ پیدا کرنے کے لیئے کم از کم 750 چکر پر سیکنڈ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ کسی ٹربائن کے پنکھے کو مطلوبہ حد رفتار سے گھمانے کے لیئے کتنے پریشر سے گرتے پانی کی ضرورت ہوگی ۔ 746 واٹ یا اک ہارس پاور کی پانی کی موٹر 6 " بار" کی قوت سےپانی دھکیلنے کی طاقت رکھتی ہے ۔
آسان اور سستا طریقہ یہ ہے کہ آپ شمسی توانائی کا اک یونٹ انسٹال کر لیں ۔ جو کہ 1000 واٹ تک کی بجلی پیدا کر سکے ۔ سولر پینل کنورٹر اور بیٹریز کا خرچہ قریب پاکستانی 150000 ہوگا ۔ یہ بیلٹ ریلیٹڈ موٹرز کو نہیں چلائے گا ۔ ڈائریکٹ پانی کی موٹر ڈرل گرائنڈرزوغیرہ چلا سکے گا ۔ اسے بیرونی سپورٹ کے لیئے سلائی مشین کی موٹر کو کسی گاڑی کے ڈائنمو کے ساتھ منسلک کر کے بیٹریز کو زیادہ مدت تک چارج رکھنا ممکن ہے ۔