الف عین
لائبریرین
علاّمہ اقبال ڈاٹ کام سے علامہ کے تین مجموعے ڈاؤن لوڈ کر کے ڈاکیومینٹ بنا رہا ہوں۔ اس میں قوسین الٹے ہو گئے ہیں جیسا کہ اردو میں ہوتا ہے، یہ بھی ممکن نہیں کہ اس کی متنی سمت تبدیل کر دی جائے، کوئ ایسا میکرو سجھائیں جس سے یہ کام ممن ہو سکے کہ ")" کو "( "میں تبدیل کیا جا سکے اور اس کا اُلٹ بھی۔ ظاہر ہے کہ اگر ایک بار میں ڈھونڈھو اور بدلو کے عمل سے ایک طرف کا کردوں تو دوسری بار میں جب دوسری بار یہی عمل کروں گا تو پہلے کے تبدیل شدہ بھی تبدیل ہو جائیں گے۔ ایک صورت تو یہ ممکن ہے کہ بدلتے وقت میں ان کو کوئ رنگ دے دوں یا مخصوص فانٹ، اور بعد میں ڈھونڈھو میں اس رنگ یا فانٹ کا استثنا کر دوں۔ لیکن کیا اور کوئ صورت ممکن ہے۔
انپیج سے کنورٹ کرنے پر جو اعداد کی ترتیب الٹی ہو جاتی ہے تو اس کا ایک میکرو اردو کمپیوٹنگ گروپ میں ایک صاحب نے دیا تھا اس کے استعمال سے کافی "شفا "ہوئ ہے۔ اس لئے خیال آیا کہ شاید قوسین کے لئے بھی کچھ ممکن ہو۔ کوئ ورڈ یا اوپن آفس کا ماہر مشورہ دے سکتا ہے قوسین کے معاملے میں؟