نبیل
تکنیکی معاون
میں کئی مرتبہ یہ بات سن چکا ہوں کہ لوگ اردو ٹائپ کرنے سے اردو کی بورڈ سے ناواقفیت کی بنا پر ہچکچاتے ہیں۔ میرے خیال میں صوتی یا فونیٹک اردو کی بورڈ اردو ٹائپنگ کو کافی حد تک آسان بنا دیتا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سٹینڈرڈ اردو کی بورڈ جو کہ غالباً مقتدرہ اردو زبان کا منظور شدہ ہے، ٹائپنگ کے لیے زیادہ بہتر ہے۔ بہر حال اردو ٹائپنگ میں دشواری کے باعث بھی لوگ اردو میں مواد تخلیق کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایسی تجاویز سامنے آ چکی ہیں کہ اردو کے لیے بھی کوئی ٹائپنگ ٹیوٹر ہونا چاہیے اور اگر یہ ٹائپنگ ٹیوٹر ویب بیسڈ ہو تو وارے نیارے ہو جائیں۔ تو جناب کون صاحب یا صاحبہ ہیں جو اس کام کی ذمہ داری لینے کو تیار ہیں۔ آپ لوگ بھی سوچتے ہوں کہ محفل کا نام رکھ کر جھانسہ دیا ہے اور اب کام پکڑا رہے ہیں۔ جناب کوئی زبردستی نہیں ہے۔ جو کوئی بھی یہ کام رضاکارانہ طور پر کریں گے اس سے اردو کو فائدہ ہی پہنچے گا۔ اس فورم پر کئی کمپیوٹر سائنس کے طلبا و طالبات بھی آتے ہوں گے۔ ان کے لیے یہ ایک فائنل ایر کے پراجیکٹ کا آئیڈیا بھی بن سکتا ہے۔ ویسے اگر کسی موجودہ سسٹم کو اردو کا ٹائپنگ ٹیوٹر بنانے کے لیے استعمال کرنا ممکن ہو تو وہ بھی اچھا ہوگا۔ اس سلسلے میں کچھ معلومات یہاں سے بھی مل سکتی ہیں۔