رہنمائی
نبیل آپ کو مزے کی بات بتاؤں: میں فلیش میں بالکل کورا ہوں۔
چونکہ فلیش ہر پلیٹ فارم پر موجود ہوتی ہے اس لئے بہت پہلے ارادہ کرچکا تھا کہ اس ٹیوٹر کو فلیش میں ہونا چاہئے۔ اس کے لئے میں نے کچھ فلیش کے جاننے والوں سے
www.senselang.com کی اردو کاپی بھی بنوانے کی کوشش کی مگر کسی نے خاص دلچسپی نہ لی۔
پھر اچانک میری نظر میں openLaszlo نامی ایک ٹیکنالوجی آئی۔ اس میں پروگرامنگ تو XML + JAVASCRIPT کی ہوتی ہے اور نتیجہ فلیش swf کی صورت میں نکلتا ہے۔ یہ پراجیکٹ اسی میں شروع کیا ہے۔ اسی طرح کی ایک ٹیکنالوجی میکرومیڈیا کی Flex ہے اور یہ سب Web 2 کی ذیل میں آتی ہیں۔
لیکن اب میں فلیش کی دائیں سے بائیں سپورٹ سے بڑا مایوس ہوا ہوں اور اسی وجہ سے پراجکیٹ بناتے ہوئے خاصے workarounds کرنے پڑ رہے ہیں۔
بہرحال آپ لوگوں سے اس سلسلے میں رہنمائی کی ضرورت ہے۔