نورالدین
محفلین
میرے خیال میں پہلے دوسرے انعامات کے منظرعام پر نہ آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ یہ انعام کالے دھن کو سفید بنانے کیلئے استعمال ہوتے ہیں
میں بھی آپ کے خیال سے متفق ہوں ۔ ۔
اور اوپر مذکور اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ اس قسم کے انعامات کے پیچھے پیچھے "شیطانی خدمتگار" بھی پہنچ جاتے ہیں ۔
پرائز بونڈ کے چھوٹے چھوٹے انعامات تو بغیر ٹیکس کٹوتی کے کیش ہو جاتےہیں مگر بڑے انعامات کے لیے اتنے جھمیلے ہوتے ہیں کیش کرانے والا غریب وہی بانڈ اسٹیٹ بینک یا بچت مرکز کے باہر گھومنے والے ان ایجنٹوں کو فروخت کرنا بہتر سمجھتا ہے جو کہ اس کو اسی وقت کیش دے دیتے ہيں اور جس کے نتیجے میں ڈکومنٹیشن کے جھنجٹ سے بھی بچ جاتے ہیں اور ٹیکس کی کٹوتی سے بھی محفوظ رہتے ہيں جو کہ کل ۲۵٪ ہوتی ہے ۔
جیسے کہ انعام دس لاکھ کا نکلا ہے تو اب اس پر ڈھائی لاکھ تو ٹیکس کٹ جائیں گے ۔ "خدمت گار" الگ سر پہنچ جائیں گے ۔
اس کے برعکس اگر ایجنٹ کو بیچتے ہيں تو دس لاکھ کے بانڈ کے بدلے ایک یا دو لاکھ اوپر بھی دے گا ۔
لیجیے جب وہی انعامی رقم جائز طریقے سے ساڑھے سات لاکھ کی شکل میں ملنے کے بجائے شارٹ کٹ کے ذریعے بارہ لاکھ کی صورت میں ملے تو کون غریب آدمی اس بانڈ کے ساتھ اپنا نام جوڑے گا ۔
لیکن دوسری طرف اس کا نقصان بھی دیکھ لیں ۔
یہ ایجنٹ حضرات اس غریب سے دس لاکھ کا بانڈ گیارہ لاکھ میں خرید کر اپنے کالا دھندہ کرنے والے سیٹھوں کو دیتے ہیں تا کہ وہ اپنا کالا دھن سفید ظاہر کریں ۔ یعنی اپنی ساڑے سات لاکھ کی جائز آمدنی ظاہر کریں اور ڈھائی لاکھ کا ٹیکس کٹوا کر حکومت پر احسان جتائیں ۔ ( یاد رہے کہ کروڑوں روپے کالے دھندے سے کما کر چند لاکھ ٹیکس دینا ان کے لیے کوئی مشکل نہيں ۔ بلکہ زیادہ سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے سے ان کی ریپوٹیشن (حکومت کی نظر میں ) بہتر بنتی ہے )
یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے لوگوں کا ذریعہ آمدنی اکثر پرائز بونڈ سے ظاہر کی جاتی ہے جیسے کہ حالیہ 2013 کے انتخابات سے پہلے جب الیکشن کمیشن نے ذریعہ آمدنی ظاہر کرنے کی شرط عائد کی تو چوہدری پرویز الہی نے اپنی کروڑوں کی آمدنی پرائز بونڈ کی انعام سے ظاہر کی ۔
اور ایک اور نقصان اس غریب کو ہو سکتا ہے جو کہ وہ گیارہ لاکھ روپے لے کر اپنے گھر گیا ہے ۔ اگر اس نے اعلان کیا ہے تو ڈاکو اس کے گھر آ سکتے ہیں اور اگر خفیہ طریقے سے بھی لایا ہے تو ریونیو حکام اس کے گھر پر پہنچ جائیں گے کہ آپ کے پاس گیارہ لاکھ روپے ہيں ، بتائیں کہاں سے آئی یہ رقم ؟ اب وہ غریب لاکھ کہتا رہے کہ یہ انعامی رقم سے نکلی ہے مگر ریونیو حکام بانڈ کے ثبوت کے بغیر نہيں مانیں گے اور اس دو نمبر طریقے سے کیش کرائی گئی انعامی رقم کو ضبط کر کے فرد جرم عائد کر دیں گے ۔ اس طرح گدھا بھی گیا اور رسی بھی گئی ۔