فاتح

لائبریرین
بھائی صاحب چل رہی بحث میں ایک فقرے کو مت دیکھیئے پوری گفتگو کو دیکھئے ۔
آپ نے شاید اس سے پہلے مراسلے نہیں پڑھے
میں نے لکھا تھا

ایک عام آدمی کے دو اور اوصاف ہیں

بے حسی

اور بزدلی

عام آدمی کے دل میں ملک و قوم کا درد نہیں ہے

عام آدمی اپنا جائز کام کروانے کے لئے بھی رشوت دے دیتا ہے۔ غلط بات پر احتجاج تک نہیں کرتا

آرام سے زیادہ دام دے کر اشیائے ضروریہ خرید لیتا ہے

ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کروانے کی بجائے ٹریفک اہلکار کی مٹھی گرم کر کے جان چھڑانا پسند کرتا ہے

سفارش سے نوکری حاصل کر لیتا ہے

ترقی کے لئے بھی سفارشیں کرواتا ہے

ایسے بے شمار غلط کام کرتا ہے اور سسٹم کو گالیاں بھی دیتا ہے۔

ہر عام آدمی یہ سمجھتا ہے کہ اُس کے کوشش کرنے سے کیا ہوگا؟؟

اگر ہر عام آدمی اپنے حصے کی کوشش کرے تو ملک میں بہتری آ سکتی ہے

اس کے جواب مزید بات چلی کہ عام آدمی پہلے اپنے گھر کے حالات دیکھے گا
میں اپنے موقف کو دیکھوں گی اور اُسے ہی ساتھ لے کر چلوں گی
چلیے وہ آپ کا نکتۂ نظر ہو گا جس سے مجھے کوئی غرض نہیں۔۔۔ مجھے تو صرف حیرت اس امر پر ہو رہی تھی کہ مجھے جواب لکھتے ہوئے آپ اچانک رشوت کہاں سے درمیان لے آئیں۔
 
برین ہیکر ّغیر متفق ہونے کے لیے شکرگزار ہوں اور آپ کے مراسلے میں متفق بھی۔۔



چلیے زرقا بہن آپ کچھ نکات شاملِ محفل کیجیے تاکہ ہم بھی سیکھ سکیں کہ کیسے بدلیں۔
بہر حال بدلاؤ تو ہم چاہتے ہیں۔مگر کچھ سوال آپ کی بصارت کی نذر کیے دیتا ہوں۔
  1. موٹر سائیکل اور پجارو کا ایک ہی قانون توڑنے پرتصورِ سزا کیا ہوگا ؟
  2. چیونگم خریدنے پر جبراً محصول دینے والے کے لیے گندی نالیاں ٹوٹی سڑکیں جبکہ محصول نہ دینے والے تمام تر تعیشات کے مالک۔۔ حل ؟
  3. پان گٹکا تھوکنےوالا مجرم اور افیون پوست فروش اشرافیہ ؟؟
  4. آمدنی 100 روپے اور دال روٹی ایک وقت کی چار افراد کے کنبہ کے لیے ؟؟
  5. اے سی لگا کر چوری کرنے والا معزز اور کنڈا لگا کر صرف گھر روشن کرنے والا مجرم ؟؟
  6. 7500 کی ماہانہ آمدنی میں 2500 بجلی کا بل ، 700 گیس کا بل، چار افراد کا کنبہ بجٹ ؟؟
  7. دوا دارو بیماری الگ ہے ۔ آمدو رفت میں ماہانہ 3500 خرچ اور ایک طرف 150000 ماہانہ ، تمام محصولات معاف ؟؟
  8. 13 ارب ماہانہ کی کرپشن کرنے والا وزیر ہوتا ہے اور 13 روپے کرپشن کرنے والا مجرم ؟
  9. پیاس کو ختم کرنے کے لیے پانی ختم کر دیا جائے یا پانی کو برا کہا جائے یہ تو حل نہیں ناں ؟
بہن بات صرف اور صرف قانون کے یکساں ہونے اور اس پر عمل پر ہی آکر ٹھہرتی ہے۔

ہیلمٹ نہ پہننے کا جرمانہ50 روپے موٹر سائیکل 45000 کی جب کہ انسان کو کیڑے کی طرح کچل دینے والا معزز 4500،000 کی گاڑی میں اور جرمانہ کوئی بھی نہیں ؟؟
18ویں 19ویں 20ویں ترامیم ؟؟ عام آدمی کو کیا فرق پڑا ان ترامیم سے ؟؟
آمریت ہو جمہوریت ہو بادشاہت ہو یا خلافت ہو بات تمام لوگوں کو یکساں حقوق دینے سے ہے ۔۔
لادین اور بے دین قومیں انصاف کریں تو زندہ رہ سکتی ہیں مگر دینداد قوم انصاف نہ کرے تو زندہ رہنے کا حق ہی نہیں رکھتی ۔
زرقا بہن کرپشن کا جواز غریب نے نہیں گھڑا یہ جواز اشرافیہ نامی بدمعاشیہ نے گھڑا ہے ۔ استعمال تو دونوں کرتے ہیں اس جواز کو ایک گھمنڈ میں کہ اسے کوئی روک ٹوک نہیں اور دوسرا مجبوری میں کہ اس کے علاوہ حل کوئی نہیں ۔۔ بہتری من و سلویٰ نہیں ہے کہ آسمان سے اترے گی مگر جواز کو ختم کیے بغیر اگر ہم سمجھتے ہیں کہ درستگی ہوسکتی ہے تو محض دیوانے کی بڑ ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ۔۔
احبا ب میری فروگذاشت کو قطعاً ذاتی طور پر نہ لیجیے گا مگر یہ سوال ایک عام آدمی کا ہے جو تین تین نوکریاں کرنے کے باجود زندہ رہنے کے ابتدائی لوازم پورے نہ کرسکتا ہو ۔۔بہنا جس ملک کا قانون چور کا رکھوالا ہوگا تو وہاں کرپشن بھی ہوگی رشوت خوری بھی چور بازاری بھی ۔۔ مگر میرے مراسلے کا قطعاً کوئی ایسا زاویہ نہیں ہے کہ میں کرپشن کے حق میں ہوں۔۔ دیکھیے بہنا غلطی کا جواز اور جڑ ختم کیے بغیر غلطی درست کرنے کی بات محض موشگافی ہی ہوسکتی ہے ۔ ایسا نہیں کہ مراسلہ آپ کا ہے تو میں آپ سے کوئی پرخاشت رکھتا ہوں ۔ بلکہ محض ادنیٰ سی کوشش ہے کہ جواز کو سمجھا جائے اور جواز کے ختم کیے جانے پر بات کی جاسکے ۔ الخ
جہل مرتبت
م۔م۔مغل
ہیلمٹ کا 50 نہیں 500 ہے۔۔۔۔۔:cool:

اور ان باتوں کا کیا ایک ہی حل ہے کہ غلط قدم اٹھاؤ؟ آج سے 60 یا 70 سال پہلے چلے جائیں اور جو لوگ گاؤں وغیرہ میں رہتے تھے ان سے پوچھیں کہ کس طرح گزارہ کرتے تھے؟ اگر کوئی بزرگ آپ کے علاقے میں زندہ ہیں تو انسے پوچھیں انکی جوانی کے حالات۔ قانون قانون ہے چاہے غریب توڑے یا امیر۔ اب سزا دینا یا نا دینا ہم پہ منحصر ہے۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
ایک عام آدمی یعنی مجھ جیسے کہ پاس بس فقط ایک اس کا اپنا پیٹ ہے اورایک اسکی اپنی سوچ ہے جو کہ فقط اس کے اپنے پیٹ (کو پالنے ) تک ہی محدود ہے اس سے کبھی بھی اس کو آگے بڑھنے نہیں دیتی یہی وجہ ہے کہ ہم بحیثیت مجموعی آج اس ظلم کے نظام کے ہاتھوں یرغمال ہیں لہذا کچھ بھی ڈیلور نہیں کرپارہے ۔ والسلام
 

مغزل

محفلین
ایک عام آدمی یعنی مجھ جیسے کہ پاس بس فقط ایک اس کا اپنا پیٹ ہے اورایک اسکی اپنی سوچ ہے جو کہ فقط اس کے اپنے پیٹ (کو پالنے ) تک ہی محدود ہے اس سے کبھی بھی اس کو آگے بڑھنے نہیں دیتی یہی وجہ ہے کہ ہم بحیثیت مجموعی آج اس ظلم کے نظام کے ہاتھوں یرغمال ہیں لہذا کچھ بھی ڈیلور نہیں کرپارہے ۔ والسلام
متفق آبی بھیا ۔ صد فی صد متفق
 

الف نظامی

لائبریرین
جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو پارٹی ٹکٹ دینا موروثیت کی بدترین مثال ہے
لیکن !!
جہانگیر ترین ارب پتی کے علاوہ ایسا کون سا امیدوار ہے جو بمشکل 3 ماہ باقی رہنے والی اسمبلی کے الیکشن کے لئے 3 یا 4 کروڑ روپے خرچ کرنے والا جوا کھیل سکتا ہے ؟
جناب موروثیت اس طرح ختم نہیں ہوگی کہ آپ میرٹ پر ٹکٹ دو ، موروثیت تب ختم ہوگی جب آپ اپنا انتخابی عمل درست کرو
قومی اسمبلی کے الیکشن میں کم سے کم بھی 3 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں ، غریب چاہے الٹا لٹک کر پھانسی بھی چڑھ جائے ، سیاسی سوجھ بوجھ کی پی ایچ ڈی بھی کرلے تو بھی الیکشن نہیں لڑ سکتا ہے
.
یا تو آپکی تنظیم جماعت اسلامی یا ایم کیو ایم ہو جہاں امیدوار کا خرچہ پارٹی اٹھاتی ہے ، یا پھر آپکی تنظیم کا کوئی بڑا لیڈر عین الیکشن سے قبل الله کو پیارا ہوجائے یا پھر آپکی تنظیم کے علاوہ کوئی دوسری سیاسی جماعت آپکے حلقہ میں وجود ہی نہ رکھتی ہو جبکہ آخری طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی بڑے مگر مچھ کے پالتو کتے بن جاؤ اور اسمبلی میں جانے کے بعد انہی کے مفادات کیلئے کام کرنے کا دم بھرو . بس یہی 4 طریقہ ہیں غریب کے جیتنے کے .
اور اگر آپکا میرٹ " غریب " ہے اور خیر سے آپکا مخالف امیدوار تگڑا ہے تو جناب جتنا خرچہ جلسے جلوسوں کی ٹینٹ کرسی ساؤنڈ سسٹم ٹرانسپورٹ اور فیول کا ہوتا ہے اتنے میں غریب کے پاس آخر میں اپنا تن ڈھانپنے کے لئے دھوتی بھی نہیں بچے گی . الیکشن جیت گیا تو ٹھیک اور اگر ہار گیا تو اسکی آئندہ تین نسلیں انتخابی عیاشی کیلئے اٹھایا گیا قرض چکاتے چکاتے ہی مریں گی ...!!
(ملک جہانگیراقبال)
 
Top