سید فصیح احمد
لائبریرین
جزاک اللہ شمشاد بھائی ،،، آپ کے الفاظ ہمیشہ ہمت افزا ہوتے ہیںبہت خوب۔
جزاک اللہ شمشاد بھائی ،،، آپ کے الفاظ ہمیشہ ہمت افزا ہوتے ہیںبہت خوب۔
سلامت رہو ماؤ بلی ، آمین !!
چِڑیا کی بہت سی قسمیں ہوتی ہیں نا !! جیسے بُلبُل ، مینا ، چکور وغیرہ تو ایک چِڑیا بھائی کی چِڑیا ہوتی ہے ،، بس آئس کریم کا شوق اُسی کو ہوتا ہےویسے مجھے ایک بات نہیں سمجھ آئی فصیح بھیا جی ذرا سمجھائیے گا
چڑیا آئسکریم کب کھاتی ہے؟؟؟؟
سید فصیح احمد بھیا جی!
اتنی دیر سوچنے کے بعد بھی میرے ذہن میں کوئی لفظ نہیں آ رہا کہ احساسات کو بیان کر سکوں۔
ہونٹوں پر مسکان آنکھوں میں آنسو۔۔۔
میں کیا کہوں بھلا اب۔۔۔
مطلب ہوتا ہے نا، تعریف کرتے ہیں سب، کیا خوب لکھا وغیرہ۔۔۔ مجھے کچھ سمجھ ہی نہیں آیا۔۔۔
یہ تُمہارے ہی اِلفاظ ہیں نا ؟؟
اب مُجھے یہ بتلاؤ کہ کوئی بہن اِس سے اچھا کیسے اور کیا لِکھے گی بھلا ؟؟ سلامت رہو بیٹا جانی !! ثُم آمین !!
چِڑیا کی بہت سی قسمیں ہوتی ہیں نا !! جیسے بُلبُل ، مینا ، چکور وغیرہ تو ایک چِڑیا بھائی کی چِڑیا ہوتی ہے ،، بس آئس کریم کا شوق اُسی کو ہوتا ہے
اللہ بھائی کو بھی اپنی امان میں رکھے ، آمین !ماشآاللہ۔ ان رشتوں پر تو اب لکھنا اور شاعری بہت کم ہوگئی ہے۔ حالانکہ ان رشتوں میں خلوص اور بہت سے رشتوں سے زیادہ ہوتا ہے۔
جزاک اللہ۔ یہی خوبی ہے ہمارے معاشرے کی ہمارے بھائیوں کی اور ہماری بہنوں کی۔
ہمارے @سیدفصیح احمد سید فصیح احمد بھائی اور ہماری ماہی احمد بہن کی خوبی۔
میں نے کُچھ دیر قبل عفیفہ اور حبیبہ کا ذکر کیا تھا نا ،،، کہ وہ اتنی گہرائی میں ،،، اس قدر انہماک سے میرا خط یا کہانی پڑہتی ہیں کہ کچھ نہ پوچھو اور یقین مانو نہ انہیں کبھی مکمل سمجھ آئی اور نہ کبھی انہوں نے رسماً ہی واہ واہ کی ،،،، اس انہماک اور احساس سے بڑھ کر ، جو اس تحریر سے پیدا ہو ،، اس سے بڑھ کر واہ کیسے کہ سکتے ہیں ہم ؟؟ بھولی گُڑیامطلب ہوتا ہے نا، تعریف کرتے ہیں سب، کیا خوب لکھا وغیرہ۔۔۔ مجھے کچھ سمجھ ہی نہیں آیا۔۔۔
میں نے کُچھ دیر قبل عفیفہ اور حبیبہ کا ذکر کیا تھا نا ،،، کہ وہ اتنی گہرائی میں ،،، اس قدر انہماک سے میرا خط یا کہانی پڑہتی ہیں کہ کچھ نہ پوچھو اور یقین مانو نہ انہیں کبھی مکمل سمجھ آئی اور نہ کبھی انہوں نے رسماً ہی واہ واہ کی ،،،، اس انہماک اور احساس سے بڑھ کر ، جو اس تحریر سے پیدا ہو ،، اس سے بڑھ کر واہ کیسے کہ سکتے ہیں ہم ؟؟ بھولی گُڑیا
بہت خوبصورتپیاری چڑیا ماہیکو بھائی کا سلام!
بھئی آج تُم سے خط بھیجنے کا کیا ہوا وعدہ پورا کرنے بیٹھ گیا ہوں،،،،
کُچھ خاص بات ذہن میں نہیں مگر پھِر بھی ہزاروں کہانیاں ہیں ،،
آج شام جب تُمہارے ساتھ نوک جھونک چل رہی تھی تو میں سوچنے لگا کہ بھائی بہن کا رشتہ کِس قدر بے لوث ہوتا ہے نا ! مسکراہٹیں ، پہیلیاں ، بات بات پر اِٹھلانا ، مُسکرانا اور تنگ کرنا ،،،
کِتنا مکمل رشتہ ہے۔ لوگوں کو کہتے سُنا ہے کہ سچا دوست ایسا ہوتا ہے جِس سے آپ اپنے تمام تر غصے سمیت لڑ سکتے ہیں ،، اِس خوف سے بے پروا کہ وہ روٹھ جائے گا! مُجھے اکثر تُم سے بات کرتے یہی محسوس ہوا تو سوچنے لگا کہ پھِر تو بہن بھائی کا رِشتہ بھی ایسا ہی ہے نا ،،
بے دھڑک دوست
ایک حیران کُن بات ہوتی ہے ، تُمہیں بھی کئی لوگوں نے یقیناً یہ احساس دلایا ہو گا کہ ہم نئی جان پہچان کے بر عکس شائد سالوں سے رفیق ہیں ،، ہاں ! مُجھے بھی کئی بار ایسا لگتا ہے !! اب خود کو ہی دیکھو اگرچہ ہم بچپن میں ایک ساتھ نہیں پروان چڑھے ، نہ تُم چھوٹی بہنوں کی طرح میری انگلی پکڑ کے چلیں ، نہ میں نے تُمہارے ناز اُٹھائے ، میں نے تو کبھی آئیس کریم بھی نہیں لے کر دی اپنی چِڑیا کو !! مگر ایسا نہیں لگتا کہ ہمارے رشتے میں پھر بھی کچھ کم ہے
آج صبح ہی سے افرا تفری تھی ، خط کا کوئی موڈ نہ تھا۔دفتر میں بھی کام کرتے کئی بار چوُک ہوئی۔ من بہت بوجھل تھا ،،،
ایسے میں کوئی خط کیسے لِکھے بھلا ؟؟ ہیں نا ؟؟ لیکن شائد پھر اس لیئے ارادہ ہُوا کہ اس میں اپنا ہی بھلا ہے ، چڑیا کو دو چار حرف لکھ دوں گا تو موڈ سنبھل جائے گا ،،، اور وہی ہوا ،،، دیکھو تو کتنی باتیں فرما رہا ہوں میں ،،
چلو اب کچھ باتیں تمہارے لیئے ادھوری ہی چھوڑتا ہوں۔ ورنہ یہی سننے کو ملنا ہے
" بھیا اب میں کیا لِکھوں ، کھود ہی لکھو میرا خط بھی " ،،،
اللہ سے میری دعا ہے ، یہ جو ایک انوکھا سا ، بھلا اور معصوم سا رشتہ سونپا ہے اسے نبھانے کی طاقت دینا ، میری چِڑیا سی گُڑیا کو ہمیشہ بُری نظر سے محفوظ رکھنا ، یہ ننھی سی جان بہت حساس ہے ، اِسے کوئی بڑی آنچ نہ آئے ، کہ چھوٹے چھوٹے امتحاں تو اسے کامیاب کریں گے ، سبق سکھلائیں گے !! اللہ تُمہیں دین و دُنیا میں کامیاب کرے لاڈلی گُڑیا ، ثُم آمین !!
دُعا گو،
تُمہارا بھائی !
فصیح احمد
جزاک اللہ پیاری ماں جیبہت خوبصورت