ایک چھوٹی سی تجویز...

کیا "سالانہ عالمی مشاعرہ" اور "سالانہ عالمی نثری نشست" کو علیحدہ ایونٹس کے طور پر منعقد کرنا چاہئیے؟

  • ہاں

  • نہیں


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

ماہی احمد

لائبریرین
السلام علیکم یا اہل محفل! :)
امید کرتی ہوں کہ ہر طرف خیریت ہو گی.
ماشاءاللہ سے اردو محفل فورم انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو کی ترویج کے لحاظ سے سب سے بڑا فورم ہے (اگر نہیں ہے تو بن جائے گا... ایسی کون سی بات ہے). تو میں سوچ رہی تھی کہ اسی لحاظ سے اس فورم پر بہت اہم کام بھی ہوتے رہتے ہیں. لائیبریری سیکشن میں بہت سا ایسا کام ہوا جو کہ اردو کو اس انٹرنیٹ دنیا میں زندہ رکھنے کا باعث بنا... امید کرتے ہیں یہ کام ہوتا ریے گا تاکہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اردو بھی دنیا کی باقی زبانوں کی طرح رہتی دنیا تک قائم رہے. اسی طرح شاعری اور نثر کے معاملے میں بھی یہ فورم بہت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ نئے شعراء اور نثر نگاروں کو یہاں سے نہ صرف سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے بلکہ اپنے خیالات کو دنیا کے سامنے لانے کے لئیے ایک منچ بھی ملا ہے. اس فورم کی اردو کے لحاظ سے اہمیت اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے میرے ذہن میں ایک آئیڈیا آیا... میں نے سوچا کہ جس طرح سالانہ عالمی مشاعرہ منعقد کیا جاتا ہے، اسی طرح ایک سالانہ نثری نشت کا بھی انعقاد ہونا چاہئیے. مشاعرہ تو فلحال سالگرہ تقریب کا ہی ایک حصہ ہے، اور نثری نشست بھی 2014 میں پہلی بار منعقد کی گئی، مگر سالگرہ کا مہینہ اس کے لئیے مخصوص رہا. نیرنگ خیال بھیا کی تجویز تھی یہ اور پہلی نشست سید فصیح احمد بھیا کی کاوشوں کا نتیجہ رہی.نثری نشست 2015 کا محض اعلان ہوا.... اور شاید سب اہل قلم اپنی مصروفیات کی وجہ سے کچھ لکھ نہ سکے.
خیر! میں یہاں آپ سب سے رائے لینا چاہتی تھی کہ کیوں نہ مشاعرہ اور نثری نشست کو سالگرہ کے علاوہ منعقد کیا جائے... علیحدہ ایوینٹس کے طور پر... سالگرہ کی تقریبات جولائی میں ہوتی ہیں، تو دو ماہ بعد یا تین ماہ بعد (میری تجویز: نومبر ) سالانہ عالمی مشاعرہ منعقد کیا جائے... پھر اس کے دو یا تین ماہ بعد ایک مہینہ (میری تجویز: مارچ )سالانہ عالمی نثری نشست کے لئیے مختص کیا جائے... یوں ان تینوں events کے لئیے ناصرف اچھی طرح اور یکسوئی سے تیاری کا موقع ملے گا، بلکہ اس طرح محفل کی رونق (جس کا گراف سالگرہ کے ماہ میں آسامان کو چھوتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ نیچے آ جاتا ہے) بھی پورا سال برقرا رہے گی، اور پھر یہ بھی ہے کہ شاعری اور نثر کی مختلف اصناف کو مہینے کے چاروں ہفتوں میں مختص کر کے ان کی اہمیت اور انفرادیت پر توجہ دی جا سکے گی ....

آپ سب کی اراء اس معاملے میں بہت اہمیت کی حامل ہیں... اپنی تجاویز سے آگاہ کریں... اگر اللہ پاک نے چاہا تو ان شاءاللہ 12ویں سالگرہ سے پہلے اور مشاعرے کے بعد سالانہ عالمی نثری نشست کی تیاریاں شروع کریں گے :)

اگر آپ میں سے کسی کے ذہن میں سالگرہ، مشاعرے اور نثری نشست کے علاوہ کسی ایونٹ کا آئیڈیا ہے تو وہ بھی یہاں شامل کیجیے پلیز. کہہ سکتے ہیں کہ اس تجویز کے پیچھے ایک چھوٹی سی خواہش، "اردو محفل _______ ایونٹ/ تقریب" کے ٹیگ سے، ایک نیا سلسلہ شروع کرنے کی بھی ہے.
 
آخری تدوین:
(میری تجویز: نومبر ) سالانہ عالمی مشاعرہ منعقد کیا جائے
میں دسمبر کے حق میں ہوں۔ کیونکہ اس وقت فرقہ دسمبریہ بھی تھرتھلی پر لگ چکا ہو گا :pتو مزید شاعری کی آمد آمد ہو گی۔:battingeyelashes:
(میری تجویز: مارچ )سالانہ عالمی نثری نشست کے لئیے مختص کیا جائے
نثری نشست بھی ہونی چاہیے۔ مارچ سے متفق ہوں
 
جی دسمبر میں ہونا چاہئے، اور دسمبر پر شاعری کرنے والے کو مشاعرہ سے باہر کر دیا جائے گا۔ :p
دسمبر کی بہتی گنگا میں میرے جیسے بہت سے شاعری کے کورے بھی ہاتھ پاؤں مار کر دو چار لائینیں لکھ شاعر بن جاتے ہیں۔
چلیں دسمبریوں کے لیے الگ سے مشاعرہ منعقد کروا دیں۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
میں دسمبر کے حق میں ہوں۔ کیونکہ اس وقت فرقہ دسمبریہ بھی تھرتھلی پر لگ چکا ہو گا :pتو مزید شاعری کی آمد آمد ہو گی۔
میں نے تین تین ماہ کے وقفے سے سب مہینوں کی تجویز دی ہے :)دسمبری شاعر اپنی کاوشیں اگلے سال کے لئیے سنبھال رکھیں :p
 

نایاب

لائبریرین
اچھی تجویز ہے ۔
قابل عمل بھی ہے ۔
محترم خلیل بھائی اور محترم تابش بھائی مشاعرے سے فارغ ہوں ۔
تو "سالانہ عالمی نثری نشست " کی نظامت ان کے ذمے ڈالتے ہیں ۔۔۔
سدا آباد رہے ہماری یہ اردو محفل آمین
ڈھیروں دعائیں
 
اچھی تجویز ہے ۔
قابل عمل بھی ہے ۔
محترم خلیل بھائی اور محترم تابش بھائی مشاعرے سے فارغ ہوں ۔
تو "سالانہ عالمی نثری نشست " کی نظامت ان کے ذمے ڈالتے ہیں ۔۔۔
سدا آباد رہے ہماری یہ اردو محفل آمین
ڈھیروں دعائیں
محفل میں ماشاء اللہ ٹیلنٹ کی کمی تو نہیں ہے۔ نئے افراد سامنے آنے چاہئیں۔ :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
محفل میں ماشاء اللہ ٹیلنٹ کی کمی تو نہیں ہے۔ نئے افراد سامنے آنے چاہئیں۔ :)
وہ تو ہے لیکن اگر آپ لوگوں کی زیر نگرانی اس نشست کا انعقاد ہو گا تو ذرا "ڈنڈا" رہے گا سر پر ;):sneaky::p ....مذاق برطرف... میری رائے ہے کہ آپ لوگ چونکہ پہلے بھی مشاعرہ منعقد کر رہے ہیں، آپ لوگوں کو تجربہ بھی ہے، تو اگر چند ایک ایونٹس میں آپ جیسے لوگ "نئے ٹیلنٹ" کے سر پر دست شفقت رکھیں گے تو زیادہ بہتر ہو گا ہر طرح سے :)
 
وہ تو ہے لیکن اگر آپ لوگوں کی زیر نگرانی اس نشست کا انعقاد ہو گا تو ذرا "ڈنڈا" رہے گا سر پر ;):sneaky::p ....مذاق برطرف... میری رائے ہے کہ آپ لوگ چونکہ پہلے بھی مشاعرہ منعقد کر رہے ہیں، آپ لوگوں کو تجربہ بھی ہے، تو اگر چند ایک ایونٹس میں آپ جیسے لوگ "نئے ٹیلنٹ" کے سر پر دست شفقت رکھیں گے تو زیادہ بہتر ہو گا ہر طرح سے :)
میرا پہلا ہی تجربہ ہے کسی آن لائن ایونٹ کو مینیج کرنے کا۔ :)
 
Top