ایک چھوٹی سی تجویز...

کیا "سالانہ عالمی مشاعرہ" اور "سالانہ عالمی نثری نشست" کو علیحدہ ایونٹس کے طور پر منعقد کرنا چاہئیے؟

  • ہاں

  • نہیں

نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب ماہی !

اچھی لڑی شروع کی۔ اس بار نثری نشست شاید ممکن نہیں ہو سکی۔

ویسے میری رائے یہ ہے کہ مشاعرہ یا نشری نشست میں سے کوئی بھی ایک تقریب محفل کی سالگرہ کے ساتھ رکھی جائے تاکہ سالگرہ کے ساتھ بڑے پروگرام کرنے سے جو سالگرہ کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے وہ برقرار رہے۔ دوسری تقریب البتہ 3 یا چھ ماہ بعد رکھی جا سکتی ہے ۔

یہ تو ہوگئی ہماری رائے ! لیکن ہم، سب کی مشترکہ رائے سے متفق ہونے میں بھی دیر نہیں لگائیں گے۔ :)
 
ماہی احمد

یہ بھی ٹھیک کہا آپ نے.... ایک آئیڈیا یہ ہے کہ ان دونوں تقریب کے لئیے تجاویز کی لڑیاں سالگرہ پر کھول لی جائیں اور پھرتقاریب بعد میں مخصوص مہینوں میں.... مجھے لگتا ہے کہ سالگرہ کے مہینے میں دونوں میں سے کسی بھی ایک تقریب کو مکمل وقت دینا، تیاری کرنا، پھر اسے ارینج کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے.... اسی لئیے علیحدہ سے تین تین ماہ کے وقفے سے ان کے انعقاد کی تجویز دی کہ اس طرح پوری توجہ سے ہم اس مخصوص تقریب کا انعقاد کر سکیں گے.... ساتھ میں یہ کہ چہل پہل پورا سال برقرار رہھ گی :)
 
لاریب مرزا

محفلین
نثری مقابلہ کیسے منعقد ہوتا ہے؟؟ کیا اس میں بھی نثر نگاروں کو عنوان دیا جاتا ہے؟؟ یا جو جس موضوع پر لکھنا چاہے؟؟
ویسے ابھی تو مشاعرے کا بازار گرم ہے۔ محمداحمد بھائی کی بات سے متفق ہیں کہ مشاعرے کے کچھ ماہ بعد ایسا کوئی بڑا پروگرام رکھا جائے۔ :)
اور نثری نشست بھی ضرور ہونی چاہیے۔ :)
 
Top