آپ نے غالباً جنگل والی جو بات کہی تھی میں نے اس پر کہا کہ گلی محلے کے کتے بلیوں اور پرندوں وغیرہ کو جنگلی ہی کہا جاتا ہے۔
دوسری بات میں نے کبوتروں کے بارے میں لکھا تو ہے۔ ایسا ہی دوسرے آزاد پرندوں کے ساتھ بھی ہے۔ ان کی droppings میں بے انتہا بیماریاں پائی جاتی ہیں۔ جب یہ کھائیں گے تو ظاہر سی بات ہے گندگی بھی تو پھیلائیں گے ہی نا؟ اور اس گندگی کو ہمارے یہاں کون صاف کرتا ہے؟ ہمارے یہاں شہروں میں کون سا زیادہ صفائی کا خیال رکھا جاتا ہے؟
یہ دو لنکس دے رہی ہوں۔ ان کو پڑھیں۔ ان میں گھونسلے میں رہنے والے پرندوں سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں لکھا ہوا ہے۔
Birds and their droppings can carry over 60 diseases
What Diseases do Pigeons Carry?
پالتو جانوروں کی باقاعدگی سے ویکسین کرائی جاتی ہے۔ ان کو ویٹ کو دکھایا جاتا ہے اور ان کی صحت اور صفائی کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اس طرح ان سے بیماریاں نہیں لگتیں۔
اگر ان باتوں کا خیال نہ رکھا جائے تو ان سے بھی بیماریاں لگیں گی۔