ایک کالج سے دوسرے میں مائیگریشن کا طریقہ

حسیب

محفلین
وہ کالج جس یونیورسٹی سے ایفلیٹ ہے اس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے مائیگریشن فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے پُر کریں اپنے موجودہ کالج کے پرنسپل سے تصدیق کروائیں اور دوسرے کالج میں جا کر جمع کروا دیں۔ لیکن پہلے دوسرے کالج والوں سے پتہ کر لیں کہ وہ آپ کو اپنے کالج آنے دیں گے یا نہیں
 
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ لاہور جا کر پنجاب یونیورسٹی سےNOC فارم حاصل کرنا پڑے گا کیونکہ میرا موجودہ کالج پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہے اور پھر فیصل آباد سے جی سی یونیورسٹی سے تصدیق کروانا پڑیگی کیونکہ جس کالج میں مائیگریٹ کرنا چاہتا ہوں وہ جی سی یونیورسٹی سے الحاق ہے پھر کام بنے گا کیا یہ حقیقت ہے یا بس مجھے الّو بنایا جا رہا ہے؟

اس لئے مجھے مکمل طریقہ بتائیں اس پروسیس کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے.
 

دوست

محفلین
اگر یہ انٹرمیڈیٹ سے اوپر کی ڈگری ہے تو آپ کالج سے کالج نہیں یونیورسٹی سے یونیورسٹی مائیگریشن کروائیں گے۔ اس کے لیے ہر دو یونیورسٹیوں کی ویب سائٹ سے یا بنفسِ نفیس جا کر معلومات حاصل کریں۔
اگر انٹرمیڈیٹ تک کا مسئلہ ہے تو کالج کا پرنسپل اور شاید متعلقہ تعلیمی بورڈ اس معاملے میں مرکزی حکام ہیں۔
اگر میٹرک تک کا معاملہ ہے تو متعلقہ سکول کا ہیڈ ماسٹر اس معاملے میں مجاز ہے۔
 
Top