ایک کھلم کھلا بند چیلنج

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ایک چھوٹا سا سوال ہے کہ

اب تک کا سب سے بڑا تاریخی لطیفہ کیا ہے؟

جو صحیح جواب دے ، اسے ابنِ انشاء کی دنیا گول ہے اور میری لکھی ہوئی دنیا چوکور ہے، ضرور پڑھنی چاہیے:)
 
یوسف-2

محفلین
تاریخٰ لطیفہ یہ ہے کہ
رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔
حکومتی ترجمان کا قول فیصل یہ ہے:
رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔:D
اب آپ ہی بتلائیں کہ اس جملہ میں انہوں نے کیا غلط کہا ہے ۔ جو کچھ کہا ہے، بالکل سچ سچ کہا ہے۔ بس عوام ہی اس بیان کی زبان کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔:eek:
 
ہاں جی بس عوام ہی سمجھنے سے قاصر ہیں،
غیر اعلانیہ نہیں کرتے تو اعلانیہ کر دیتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بلال بھائی ایسے ویسے داعوں سے تو اس حکومت کی تاریخ بھری پڑی ہے۔ کوئی ایک لطیفہ ہو تو بتاؤں بھی۔
 
اکمل زیدی

محفلین
میرے ذہن میں پاکستان کو رکھتے ہوئے یہ آرہا ہے کے ...." اب دہشت گردوں کودشت گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی "
 
Top