غیروں کے ساتھ باغ میں جانے کی نسبت دوستوں کے ساتھ بیڑیاں پہنے رہنا بہتر ہے۔ (شیخ سعدی)
سیدہ شگفتہ لائبریرین اگست 1، 2011 #61 غیروں کے ساتھ باغ میں جانے کی نسبت دوستوں کے ساتھ بیڑیاں پہنے رہنا بہتر ہے۔ (شیخ سعدی)
سیدہ شگفتہ لائبریرین اگست 27، 2011 #62 فوج کے حملے کو روکا جا سکتا ہے لیکن خیالات کے حملے کو روکنا مشکل ہے۔ (وکٹر ہیوگو)
سیدہ شگفتہ لائبریرین اگست 28، 2011 #63 قرض بغیر تقاضوں کے ادا کر دینا قرض دار کی طرف سے احسان ہے۔ (حضرت علی ابن ابی طالب)
سیدہ شگفتہ لائبریرین ستمبر 1، 2011 #64 کائنات کے بلند و پست سورج کی روشنی میں نظر آتے ہیں اور زندگی کے بلند و پست علم کی روشنی میں دکھائی دیتے ہیں۔ (عمر خیام)
کائنات کے بلند و پست سورج کی روشنی میں نظر آتے ہیں اور زندگی کے بلند و پست علم کی روشنی میں دکھائی دیتے ہیں۔ (عمر خیام)
سیدہ شگفتہ لائبریرین ستمبر 1، 2011 #65 گر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو فراموش نہ کیا جائےتو کچھ ایسا لکھیے جو شوق سے پڑھا جائے اور اگر ایسا نہ ہو سکے تو کوئی ایسا کام کیجیے جسے سنہری الفاظ میں لکھا جائے۔ (بینجمن فرینکلن)
گر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو فراموش نہ کیا جائےتو کچھ ایسا لکھیے جو شوق سے پڑھا جائے اور اگر ایسا نہ ہو سکے تو کوئی ایسا کام کیجیے جسے سنہری الفاظ میں لکھا جائے۔ (بینجمن فرینکلن)
سیدہ شگفتہ لائبریرین اکتوبر 18، 2011 #66 لاجواب کر دینا اچھا ہے ، لیکن قائل کرنا اس سے بھی اچھا ہے۔ (سقراط)
سیدہ شگفتہ لائبریرین اکتوبر 18، 2011 #67 مومن ریشم کی طرح نرم ہوتا ہے اور فولاد کی طرح سخت بھی ۔ ( علامہ اقبال )
سیدہ شگفتہ لائبریرین اکتوبر 20، 2011 #68 نیکیاں کر کے بھول جاؤ اور اگر گناہ سر زد ہو تو اسے یاد رکھو۔ (حضرت علی ابن ابی طالب)
زلفی شاہ لائبریرین اپریل 6، 2012 #69 وہ نکاح سب سے برکت والا ہے جو سادگی سے کیا جائے۔ قول نبی صلی اللہ علیہ وسلم بحوالہ مشکوۃ شریف