ایک ہندو کی سوچ کیا ہے آج کے مسلمان کو دیکھ کر؟

شمشاد

لائبریرین
مسلمان کعبے کو سجدہ نہیں کرتے۔ سجدہ تو اللہ تعالٰی ہی کو کرتے ہیں، ہاں اپنا رُخ ضرور کعبے کی طرف کر لیتے ہیں۔
 
تو جناب ایک لادین کی آنکھ سے دیکھیں تو انکا یہ اعتراض درست ہے۔ مسلمان کعبہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے ہیں جبکہ ایمان یہ ہے کہ خدا ہر طرف موجود ہے۔ یوں کعبہ کی طرف خاص طور پر رُخ کرنا اپنے ہی ایمان کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
سبحان اللہ۔۔۔۔میرے بھائی آپ ایک لادین کی آنکھ سے دیکھیں ہی کیوں؟۔۔۔اور یہ بھی خوب کہی کہ ایک لادین کی آنکھ سے اس مسئلے کو دیکھنا اپنے ایمان کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔۔۔معلوم ہوتا ہے کہ آپ خود متردد ہیں اور تذبذب کا شکار ہیں۔۔۔مجھے تو اس میں کوئی ایسے چیلنج والی بات نہیں نظر آئی۔
 
جس آیت میں کعبے کی طرف رخ کرنے کا حکم آیا ہے اسی ایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تم جدھر دیکھو ادھر اللہ ہی کا چہرہ ہے۔۔۔بات یہ ہے کہ جس طرح لا الہ الااللہ حقیقت کا بیان ہے اور محمدالرسول اللہ شریعت کا، اسی طرح اس آیت میں بھی پہلے ایک حقیقت بتائی گئی ہے کہ تم جدھر بھی رخ کرو ادھر اللہ ہی کا چہرہ ہے، اور پھر شریعت کا حکم بتایا گیا ہے کہ تم کعبے کی طرف رخ کرکے نماز پڑھو۔۔۔کیونکہ ڈسپلن اسی سے آئے گا ورنہ ہر شخص کا جدھر دل چاہے منہ اٹھا کر نماز پڑھنے سے نماز کی اجتماعی صورت نہیں پیدا ہوسکے گی اور ایسا حکم دینے میں جو مصلحت ہے، وہ فوت ہوجائے گی۔
 

ساجد

محفلین
خواتین و حضرات ، دوسرے مذاہب و دھرموں کو خوامخواہ موضوع بحث بنانا کوئی اچھا تاثر نہیں چھوڑتا۔ ہمارا دین بھی اس طرز عمل کو پسند نہیں کرتا۔ جو جس مذہب پہ ہے وہ اسے بہترین سمجھ کر ہی اس پر کاربند ہے اور یہ جو نیٹ پہ مختلف قسم مذاہب کے جنونی لوگ مسلمانوں ، اسلام اور نبی کریم علیہ صلوۃ و السلام پر بکواس کرتے رہتے ہیں ان کے جواب میں ہمیں جوش نہیں علم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی دھاگے میں جوکچھ ہندوؤں سے موسوم کیا ہے اس کی تصنیف کا دعوی کسی ہندو نے نہیں کیا بلکہ یہ اپنوں میں سے ہی ہیں جو اپنے دل کا غبار نکالنے کے لئیے مسلمانوں کو کافر کہنے سے بھی نہیں چُوکتے۔ کبھی اوراق تقسیم کئیے جا رہے ہوتے ہیں کبھی ایس ایم ایس اور کبھی پمفلٹ اور یہ یک طرفہ نہیں ہوتا فریق ثانی بھی ایسے ہی ذرائع سے جواب دے کر مقابلہ کرتا ہے۔
اللہ کے بندو ، اس ملک میں انسانیت سسک رہی ہے ، جہالت و دہشت راج کر رہی ہے۔ بھوک اخلاق کا جنازہ نکالے جا رہی ہے۔ غربت خود کشییوں پر مجبور کر رہی ہے۔ اور ہم ہیں کہ خود کو تعلیم یافتہ کہلوانے والے اپنی علمی دھونس جمانے کے چکروں میں پڑے رہتے ہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ "کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں"۔
 

نہ ملاؤ اولیا کو طبقہء اوثان سے
یہ تو عون کبریا ہیں پوچھ لو قرآن سے

اللہ والوں کی مدد گر ہے شریعت میں حرام
کس لئےآئے فرشتے بدر میں بہر حرام

ہے یہی آصف کا جھگڑا آج فکر خام سے
نہ ملاؤ رب کے بندوں کو کبھی اصنام سے

یہ جواب دینے والے حضرات مزاروں پر اور عروس وغیرہ میں کھلی آنکھوں سے جائیں تو اس قسم کے جواب دینا تو کجا آنکھیں بھی نہیں ملا سکیں گے۔ ایسی جگہوں کا عالم عجیب ہے کہ جہاں دنیا بھر کی خرافات ہونے کے باوجود بھی لوگوں کے ایمان میں ذرہ برابر فرق نہیں آتا۔

جزاك الله خيرا ، بعض لوگوں نے فتنے كے نام پر مسلمان عورت كو مساجد ميں جانے سے روك رکھا ہے ان كى مساجد ميں عورتوں کو قدم ركھنے كى اجازت نہيں ، دوسرى طرف :
http://youtu.be/V58E1SumN_Y?t=9m2s
 

ابوعثمان

محفلین
فتنے کے نام پر مسلمان عورت کو "بعض لوگوں" نے نہیں۔سب سے پہلے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے روکا تھا۔آپ بعض جہال کے عمل کو دلیل بنا کر کسی بھی پورے کے پورے مکتبہ فکر کو بدنام نہیں کرسکتیں۔
اور آپ کو بعض لوگوں سے کیا؟؟؟ آپ اپنی فکر کریں۔ کبھی ان ڈائریکٹ (ہندؤؤں کے ذریعے سے) کبھی ڈائریکٹ دوسرے مکتبہ فکر پر تنقید کرنا درست نہیں۔
آپ کا تعلق اسی مسلک سے ہیں نا؟جو یزید کو امیرالمومنین اور امام حسین رضی اللہ عنہ کو باغی قرار دیتا ہے۔۔۔جس شخص نے مسجد نبوی میں کئی دن تک اذان نہ ہونے دی،مسجد نبوی میں گھوڑے باندھے ۔۔اس کو جنت میں پہنچاتے ہو!!!! کسی اور کو کہنے کی بجائے پہلے اپنے گھر کی خبر لیں۔
رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تُو
تجھ کو پرائی کیا پڑی، اپنی نبیڑ تُو
 
جزاك الله خيرا ، بعض لوگوں نے فتنے كے نام پر مسلمان عورت كو مساجد ميں جانے سے روك رکھا ہے ان كى مساجد ميں عورتوں کو قدم ركھنے كى اجازت نہيں ، دوسرى طرف :
http://youtu.be/V58E1SumN_Y?t=9m2s

استغفراللہ - کیا شیطانی حرکات ہیں۔ یہاں ڈینگی، زلزلہ اور سیلاب نہ ائیں تو کیا ہو؟
 

عسکری

معطل
Top