فورم کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری ہوسٹنگ پر منتقل کرنا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ آسان طریقہ یہی ہے کہ آپ پہلی ہوسٹنگ پر فورم کا ڈیٹا بیک اپ کر لیں اور دوسری ہوسٹنگ پر ڈیٹابیس بنا کر اسی ڈیٹا کو وہاں ریسٹور کر لیں۔ ڈیٹابیس ریسٹور کرنے کے لیے phpMyAdmin کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر مائی ایس کیو ایل کا کمانڈ پرامپٹ کے استعمال کی سہولت موجود ہو تو اسے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈیٹابیس ریسٹور کرنے کے بعد پرانی فورم سے فورم کی تمام فائلیں نئی ہوسٹنگ میں کاپی کر دیں۔ اس کے بعد کچھ تبدیلیاں کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ پہلے تو فورم کی روٹ میں config.php میں ڈیٹابیس کا ہوسٹ، یوزر نیم اور پاسورڈ تبدیل کریں۔ اس کے بعد ڈیٹابیس میں جا کر phpbb_config ٹیبل میں فورم کی سکرپٹ کی پاتھ وغیرہ تبدیل کر لیں۔ اس کے بعد آپ کی فورم نئی ہوسٹنگ پر ٹھیک چلنی چاہیے۔