ایک ہی اسکول کے 21 بچے گاڑی کے حادثے میں جان بحق

شمشاد

لائبریرین
نواب شاہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا کہ ایک ہی اسکول کے 21 بچے، دو استاد اور وین ڈرائیور جان بحق ہو گئے۔

بچے اپنے اسکول کی طرف سے دوسرے اسکول میں مقابلے میں شرکت کر کے وین میں واپس آ رہے تھے کہ راستے میں ڈمپر ٹرک سے ان کی وین تیز رفتاری کی وجہ سے ٹکرا گئی۔

نوابشاہ میں ہر آنکھ اشکبار ہے۔ کل پورے شہر میں سوگ منایا جائے گا۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔

Accident.png
 

عبد الرحمن

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون!
اللہ پاک مرحومین کی بال بال مغفرت فرمائے اور ایسے حادثات سے ہم سب کی حفاظت فرمائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
زخمی بچوں میں سے مزید دو بچے دم توڑ گئے ہیں۔
جان بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔
 
Top