واللہ۔۔۔آپ لوگ بھی نا۔۔۔بس بال کی کھال اتار کے رکھ دیتے ہیں۔جناب یہ "کڑی" آپ نے پنجابی میں استعمال کی ہے یا اردو میں؟!!!!
ہم حالاتِ حاضرہ پر تو نظر رکھتے ہیں پر حالاتِ سابقہ کیلئے آپ جیسے بزرگوں سے استفادہ حاصل کرتے ہیں۔بھئی تو پھر جب آپ کے علم میں اتنی وسعت ہے تو ہم بھی یہی سمجھے کہ فقرہ زو معنی ہو گا۔۔
بزرگ ہمارے ہاں دانا شخص کو کہتے ہیں۔آپ نہیں مانتے تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔ارے میاں برخردار ہم آپ کو بزرگ معلوم ہوتے ہیں؟
واللہ۔۔۔ آپ لوگ بھی نا۔۔۔ بس بال کی کھال اتار کے رکھ دیتے ہیں۔
یہ پنجابی" کُڑی" نہیں (سجے کدی کھبے ایویں پھردی نہ ڈول نی)
کڑی مسافت میں تنہا نکلتے ہیں والی "کڑی بھی نہیں
اور نہ ہی درخت کی چھال والی " کڑی" ہے بلکہ زنجیر میں جو کڑے ڈلے ہوتے ہیں یہ وہ کڑی ہے۔
یہ سوال ہے یا اطّلاع؟۔۔۔صرف ذوالفقار علی بھٹو ہی یہ کر سکتا تھا۔
اور میں اسے ایک کڑی بات سمجھ بیٹھا تھا۔۔شکر ہے اتنی کڑی نہیں تھیوضاحت کے لئے شکریہ ورنہ میں سمجھا تھا کہ یہ "کڑی مڑی" والی "کڑی" ہے۔
محترم! وہ تو ہم ویسے ہی نقوی صاحب سے چونچ لڑا رہے تھے کہ غیر ارادی طور پر ہم پر یہ عقدہ کھلا کہ ہم بھی کسی لائق ہیں۔ مگر آپ کی یہ "کڑی مڑی" نے ہمیں پھر سے نالائق بنا دیا۔ اس سے پہلے کہ ہم اس کا مطلب تلاش کرنے میں اپنا قیمتی وقت جو کہ ہمارا کل اثاثہ ہے ضائع کریں۔آپ ہی کچھ وضاحت فرمادیں۔وضاحت کے لئے شکریہ ورنہ میں سمجھا تھا کہ یہ "کڑی مڑی" والی "کڑی" ہے۔
ہمیں بھی یہی بات لے ڈوبی ہے اور اب ہم کڑی اور کُڑی کے چکر میں ایسے پھنسے ہوئے ہیں کہ جان بچانا مشکل ہورہا ہے۔ چلیں ملکر توبہ کریں اور نکل لیں یہاں سے۔اس پیکچر میں ایسا کیا ہے؟ مجھے تو سمجھ ہی نہیں آیا
سب لوگ بیٹھے ہی تو ہیں