ایک ہی فونٹ میں دو مختلف سپیس کیریکٹرز

ابوحمدان

محفلین
نہیں جناب، ٹیلی نار یا کسی دوسری کمپنی کا نہیں۔ بلکہ اس کے اشکال مختلف اشتہارات اور دوسری پرنٹڈ میٹیرل سےلئے گئے ہیں جن میں سے اخباری اشتہارات، انٹرنیٹ پر دیئے گئے اشتہارات، دوائیوں (میڈیسن) کے پیکجز پر لکھے گئے میڈیسنز کے ناموں کی کیلیگرافی اور دوسری ایسی اشتہارات جو ہاتھ کی کتابت سے بنی ہوئی ہیں، شامل ہیں۔
 

ابوحمدان

محفلین
تقریباًٖ تمام حروف ٹریس ہوچکی ہیں(جو بنیادی اشکال ہیں یعنی آئیوسولیٹڈ، ابتدائی، درمیانی اور آخری)۔ اس کے بعد اس میں خطاطی کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر اس کے دوسرے اشکال بھی تیار کرنے میں لگا ہوا ہوں۔ اگرچہ میں خطاطی سے ناواقف ہوں لیکن تھوڑی بہت کوشش کروں گا کہ کچھ نہ کچھ فیچرز استعمال کرلوں۔
 
آخری تدوین:

ابوحمدان

محفلین
ہاں عارف بھائی! میں نے اس فانٹ ایک دو دفعہ استعمال بھی کیا ہے۔ لیکن اگر آپ غور سے دیکھیں تو میرے اور اس فانٹ کے اشکال میں کافی فرق ہے۔
 
عارف بھائی! میں چونکہ فونٹ سازی میں نیا ہوں اس لئے مجھے بعض ٹیکنیکل ٹرمز کی سمجھ نہیں آتی۔ اگر تھوڑی سی وضاحت فرمائیں تو مشکور رہوں گا۔
ویسے میں نے جس طریقے سے حل نکالا ہے وہ یہ ہے کہ calt فیچر میں ایک نئے ٹیبل کا اضافہ کیا۔ اُس ٹیبل میں عام سپیس کو ایک دوسرے خالی سے سپیس ریپلیس کیا اور مسئلہ حل ہوگیا۔
۱۔ calt میں ایک نیا ٹیبل لیا
۲۔ نئے ٹیبل میں اس طرح لکھا space -> arabic_space
جہاں پر space عام حالات میں استعمال ہونے والا سپیس ہے اور arabic_space اردو، عربی، فارسی، پشتو وغیرہ میں استعمال ہوگا۔
کیا یہ طریقہ درست ہے؟
جی یہ طریقہ درست ہے۔ زیادہ تر پروگرامز میں چل جائے گا۔
ایک اور سپیس جسے نان بریک سپیس کہا جاتا ہے کی جگہ بھی زیادہ ہے۔ حتی کہ جمیل نستعلیق میں بھی۔ کیا اس کا کوئی حل ہے؟ میں نے یہی طریقہ استعمال کیا سی آلٹ کا مگر وہ کام نہیں کر رہا۔
 

arifkarim

معطل
ایک اور سپیس جسے نان بریک سپیس کہا جاتا ہے کی جگہ بھی زیادہ ہے۔ حتی کہ جمیل نستعلیق میں بھی۔ کیا اس کا کوئی حل ہے؟ میں نے یہی طریقہ استعمال کیا سی آلٹ کا مگر وہ کام نہیں کر رہا۔
نان بریک اسپیس کا کام ایسے الفاظ کو جوڑنا ہے جو عموما نہیں جڑتے جیسے ی، ن، ب وغیرہ پر ختم ہونے والے الفاظ
 
نان بریک اسپیس کا کام ایسے الفاظ کو جوڑنا ہے جو عموما نہیں جڑتے جیسے ی، ن، ب وغیرہ پر ختم ہونے والے الفاظ
جی بالکل لیکن اس کی وڈتھ کا مسئلہ کیسے حل کیا جائے گا؟ انگلش میں تو زیادہ سپیس وڈتھ چاہئے لیکن اردو میں کم ۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
۔
Untitled-1_zpsxonw3xqw.png
بہت بہترین خط بنا رہے ہیں۔ کچھ ضروری باتیں بتانا چاہوں گا۔ لفظ عشق میں ش کی درمیانی شکل تبدیل کیجئے ، و اور ہ کے دائروں میں فرق ہے انہیں درست کرنا ہو گا۔ اسی طرح ر اور و کے پاؤں ایک طرح کے بنائیے ۔
اگر ممکن ہو تو تمام اشکال کا ایک نمونہ دکھائیے تاکہ مزید بہتری لائی جا سکے۔
 
کرننگ ٹیبل میں کنٹیکسچوئل الٹرنیٹ کے ذریعے اردو کے تمام ترسیموں کے کلاس بنا کر لوک اہیڈ میں سپیس دے دیں اور اس میں سپیس کو مثلاً اردو سپیس سے بدل دیں۔
 
Top