ایک ہی کوکھ سے جڑواں لیکن سوتیلے بھائی!

arifkarim

معطل
پیدائش کے گیارہ ماہ بعد جب دو جڑواں بچوں کی ماںMia Washington نے انکی آپس میں مماثلت نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر سے رجوع کیا تو ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ نے ہسپتال انتظامیہ کو بھی چونکا دیا!
ڈی این اے رپورٹ کے مطابق Justin اور Jorden کا خون باپ کی طرف سے ایک نہیں ہے۔ یوں یہ دونوں بچے ایک ہی کوک سے بیک وقت پیدا ہونے کے باوجود سوتیلے بھائی ہیں!:eek:
اکثر لوگوں کیلئے یہ ایک بالکل چونکا دینا والا کرشمہ ہے۔ لیکن Dellas شہر کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسا قدرتی طور پر ممکن ہے۔ وضاحت یہ ہے کہ ایک عورت کے پیٹ میں بیک وقت دو مختلف انڈے ۲۴ گھنٹے تک تیار رہتے ہیں۔ اگر اس دوران کسی اور مرد کانطفہ ان میں سے کسی ایک کیساتھ منسلک ہو جائیں تو دو سوتیلے بھائی ایک ساتھ پیدا ہو سکتے ہیں۔
خوش آئین طور پر بچوں کے باپ James Harrison نے دونوں کو اپنا بچہ سمجھ کر ہی پالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بچوں کی ماں کا کہنا ہے کہ جب بچوں کے ’’ہوش‘‘ ٹھکانے آجائیں گے تو وہ انکو بتا دیں گی کہ وہ آپس میں سگے بھائی نہیں ہیں!
http://www.myfoxdfw.com/dpp/news/weird/Dallas_Twins_Fathered_by_2_Men
 
arifkarim

معطل
شاید اسی لئے اسلام میں ایک عورت کو بیک وقت تین چار مردوں سے ملاپ کی اجازت نہیں دی گئی۔ لیکن یہ بات ہماری نوجوان نسل کی سمجھ سے باہر ہے!:)
 
تیشہ

محفلین
پیدائش کے گیارہ ماہ بعد جب دو جڑواں بچوں کی ماںMia Washington نے انکی آپس میں مماثلت نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر سے رجوع کیا تو ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ نے ہسپتال انتظامیہ کو بھی چونکا دیا!
ڈی این اے رپورٹ کے مطابق Justin اور Jorden کا خون باپ کی طرف سے ایک نہیں ہے۔ یوں یہ دونوں بچے ایک ہی کوک سے بیک وقت پیدا ہونے کے باوجود سوتیلے بھائی ہیں!:eek:
اکثر لوگوں کیلئے یہ ایک بالکل چونکا دینا والا کرشمہ ہے۔ لیکن Dellas شہر کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسا قدرتی طور پر ممکن ہے۔ وضاحت یہ ہے کہ ایک عورت کے پیٹ میں بیک وقت دو مختلف انڈے ۲۴ گھنٹے تک تیار رہتے ہیں۔ اگر اس دوران کسی اور مرد کانطفہ ان میں سے کسی ایک کیساتھ منسلک ہو جائیں تو دو سوتیلے بھائی ایک ساتھ پیدا ہو سکتے ہیں۔
خوش آئین طور پر بچوں کے باپ James Harrison نے دونوں کو اپنا بچہ سمجھ کر ہی پالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بچوں کی ماں کا کہنا ہے کہ جب بچوں کے ’’ہوش‘‘ ٹھکانے آجائیں گے تو وہ انکو بتا دیں گی کہ وہ آپس میں سگے بھائی نہیں ہیں!
http://www.myfoxdfw.com/dpp/news/weird/Dallas_Twins_Fathered_by_2_Men

:confused:

کوکھ لکھنا تھا ناں ۔۔ میں کب سے پڑھکر سوچ رہی ہوں یہ کوک میں بچے کیسے ہوگئے وہ بھی جڑواں :worried:
کوک کی بوتل ٌ) اب دیر سے سمجھ آیا آپ کوکھ کی لکھ رہے ہیں ۔
 
تیشہ

محفلین
:laughing: :laughing: :laughing:
اس خبر کی حیرانی نے ٹائپنگ ایررز آسان کر دئے:grin:

ہاں اب ٹائٹل ٹھیک ہے ۔۔ ورنہ میں پڑھکر یہی سمجھی تھی کوک (بوتل ) میں دو جڑواں بچے پیدا ہوگئے تھے ۔۔سوچا ہوسکتا ہے کوئی ہوگیا ہو miracle جو کوک میں ہوگئے ہؤنگے جہاں مینڈکوں کی شادیاں انسانوں سے ہوجاتی ہیں تو کیا پتا کوک میں ہوا ہی ہو تبھی تو خبر کا ٹائٹل ہے ۔۔ وہ تو بعد میں ساری خبر پڑھی تو پتا لگا کوکھ ہے ۔ کوک نہیں ۔۔
:idontknow:
 
Top