اظہرالحق
محفلین
چلیں جی ، جماعت اسلامی نے عوام سے پوچھ لیا ، کہ کیری لوگر بل چاہیے کہ نہیں ، ظاہر ہے چونکہ جماعت اسلامی کا جواب نہیں تھا اسلئے عوام نے بھی نہیں بولا، یعنی عوام کی زبان جماعت کی زبان ۔ ۔ ۔ ہیں جی ؟؟
اچھا ادھر بھی دیکھیں ، ہمارے وزیر مداخلہ کا بھی کہنا ہے کہ عوام اب ساتھ دے رہی ہے حکومت کا ، یعنی حکومت جو کچھ کر رہی ہے ، عوام بھی وہ ہی چاہ رہی ہے ۔ ۔ ۔ یعنی جو حکومت کی بات وہ ہی عوام کی بات ۔ ۔ ۔ ۔ ہیں جی ؟؟؟
اوہ ہو، آپ چینل بدل بدل کر کیوں دیکھ رہے ہیں ایک ہی چینل پر سب کچھ آتا ہے ، سوائے میز اور میزبانوں کے کچھ بھی فرق نہیں ، اور سب میڈیا بھی یہ ہی تو کہتا ہے نا ۔ ۔ کہ عوام کی آواز ۔ ۔ ۔ میڈیا کی آواز ۔ ۔ ایک ہی ۔ ۔ ۔ ہیں جی ؟؟؟
آہا ، یہ ہمارے تاجر بھائی ہیں ، ساری کی ساری معیشت انکی دُم ۔ ۔ اوہ سوری ۔ ۔ انکے دَم سے چل رہی ہے ، بے چارے کبھی عدالت کی کھاتے ہیں کبھی دھشت گردوں کی ۔ ۔ ۔ اور پھر بھی عوام انکی عظمتوں کی قائل ہے ، وہ چینی چالیس کی بیچیں یا ایک سو چالیس کی ۔ ۔ ۔ عوام کو کوئی اعتراض نہیں ۔ ۔ ۔ سو عوام انکے ساتھ اور وہ عوام کے ساتھ ۔ ۔ ۔ ۔ ہیں جی ؟؟؟
اور ہاں جی ذرا ابھی غازیوں کی طرف بھی نگاہ کریں ۔ ۔ ۔ ۔ آئی ۔ایس پی آر (اس میں آئی اور آر اردو کا ہے باقی فرنگی زبان کا ، آر کے بعد پار لگانا مت بھولیے گا ) ۔ ۔ ۔ شہادتیں ہو رہیں ہیں ، دونوں طرف سے یعنی مارنے والا بھی جنتی اور مرنے والا بھی ۔ ۔ ۔ اصل میں پہلے شہادت کی سند فوج جاری کرتی تھی اعزاز وغیرہ دے کر ، اب تو دوسری پارٹی بھی سند جاری کر رہی ہے ، بلکہ شہادت سے پہلے ایڈوانس میں ۔ ۔ ۔ ۔ اور دونوں کا دعویٰ ہے کہ عوام انکے ساتھ ہیں ۔ ۔ ۔ یعنی فوج عوام اور طالبان سب ٹھیک ۔۔۔۔۔ ہیں جی ؟؟؟؟؟
ارے میں تو اپنے جج صاحبان کو بھول گیا جنہیں کُرد بھائی فرعون بھی کہتے ہیں ۔ ۔ ۔ مگر سمجھ نہیں آتا کہ کہا جاتا ہے کہ ہر فرعون را موسٰی یعنی ہر فرعون کے لئے ایک موسٰی ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ مگر اتنے سارے فرعونوں کے لئے ۔ ۔ ۔ ایک بھی موسٰی نہیں ۔ ۔ ۔ ویسے بھی عوام فرعونوں سے راضی ہے ۔ ۔ تو انصاف اور عوام راضی تو کیا کرے گا قاضی ۔ ۔ ۔ ہیں جی ؟؟؟؟
بہت سوچا کہ آخر ایسا کیسے ممکن ہے کہ سب کے سب ٹھیک ہوں اور عوام سب کے ساتھ ہو!!!!!!! اور پھر جواب مل گیا ۔ ۔ ۔ ۔ جی ہاں جواب مل گیا ۔ ۔ ۔ اصل میں ہمارا ملک ایگری کلچر کنٹری Agreeculture country ہے ۔ ۔ ۔ یعنی ہمارا کلچر ہے ایگری ہونا ۔ ۔ ۔سو ہم ہر چیز سے ایگری ہیں ۔ ۔ ۔ بلکہ ہم ایگری سے بھی ایگری ہیں اور ناٹ ایگری سے بھی ایگری یعنی ایگری ہیں ۔ ۔ اور ظاہر ہے یہ ہمارا کلچر ہے اور سب کچھ بدل سکتا ہے ہمارا کلچر نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور وہ بھی ایگری کلچر !!!!
مجھے یقین ہے آپ مجھ سے ایگری ہوں گے ۔ ۔ ۔ ہیں جی ؟؟؟؟