اقبال جہانگیر
محفلین
ایگزیکٹ نے 500 ڈالرلے کر 3 ہفتوں بعد کتے کو ایم بی اے کی ڈگری بھجوادی وہ بھی 3.19 جی پی اے کے ساتھ۔
کراچی: جعلی ڈگریاں بیچنے والی کمپنی ایگزیکٹ کا ایک اور کارنامہ سامنےآگیا، ایک امریکی کتے کو بھی ایم بی اے کی ڈگری تھما دی۔
اسے کہتے ہیں پیسے کا جادو، جو سرچڑھ کر بولتا نہیں، بلکہ بھونکتا ہے، انسانوں کوجعلی ڈگریاں دینے پر کیا شور مچانا، ایگزیکٹ کمپنی ساری حدیں ہی پار کرگئی اور صرف 500 ڈالر لے کر امریکی کتے کو ایم بی اے کی ڈگری دے دی۔ امریکی ریاست ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے کتے چیسٹر نے کبھی پڑھا نہ لکھا لیکن کسی مہربان کی مہربانی سے گھربیٹھےبٹھائےایم بی اے کی ڈگری کا مالک بن گیا۔
ایگزیکٹ کے دھندے کو بے نقاب کرنے کے لئے یہ سارا جال بچھایا تھا ایک امریکی ادارے گیٹ ایجوکیٹڈ نے جس نے ایگزیکٹ کے کال سنٹر میں اپنے کتے چیسٹر کا سی وی بنا کر بھیج دیا جس کے بعد جعلی یونیورسٹی روچویل نےکوئی امتحان لیا نہ جانچ پڑتال کی اور خوشی خوشی 500 ڈالر فیس پکڑی اورصرف 3 ہفتوں بعد چیسٹرکو ایم بی اےکی ڈگری بھجوادی وہ بھی 3.19 جی پی اے کے ساتھ۔
ایگزیکٹ کا کہنا تھا کہ چیسٹر صرف اور صرف 100 ڈالر مزید دے دیتا تو اسے چار جی پی اے ملتے اور وہ سینہ تان کر فخر سے کہ سکتا کہ وہ آنرز کے ساتھ امتحان میں کامیاب ہوا ہے۔ کمپنی کی دریادلی تودیکھئے،گاڑی کے شیشے پر لگانے والا اسٹیکر بھی ڈگری کے ساتھ چیسٹر کودیا۔ ویسےایک بات توہے ڈگری انسان کو ملے یا جانور کو ایگزیکٹ نے تو دونوں صورتوں میں پیسے ہی کمائے۔
http://www.express.pk/story/358849/