ابن سعید
خادم
اطلاعاً عرض ہے کہ آج کچھ وقت فرصت کے ہاتھ لگے تو ای ایکس ٹی جے ایس جاوا اسکرپٹ لائبریری پر مبنی اردو کی پیڈ کے حوالے سے تھوڑا سا کام کیا ہے اور نتائج بہت ہی حوصلہ افزاء رہے ہیں۔ اسی ہفتے ہونے والے امتحانات شاید اس کام کو تھوڑا سا ملتوی کر دیں ورنہ میں جلدی ہی اس کی تکمیل کے بارے میں سنجیدہ ہوں۔
اردو کمیونٹی میں غالباً میرے سوا کوئی بھی اس جاوا اسکرپٹ لائبریری کو استعمال نہیں کر رہا۔ لہٰذا غالب گمان ہے کہ یہ اردو پیڈ بھی صرف میرے ہی استعمال میں رہے گا۔ بہر کیف اس کی تکمیل کے بعد میرے کئی سارے پروجیکٹس میں جان پڑ جانے کی توقع ہے۔ سب سے پہلے تو اس کی انٹگریشن ماورائی فیڈر میں کرنے کے بارے میں سوچوں گا۔
احباب دعاء کریں کہ مجھ سے بھی کچھ با مقصد کام سرزد ہو جائیں۔