ای بکس کی تیاری

ایک زمانے میں یہ گوشہ کافی آباد ہوا کرتا تھا اب خیر سے کافی سنسنان ہے اور مستقبل قریب میں اس کے آباد ہونے کے آثار بھی نظر نہیں ‌آ رہے تو سوچا ایک جگانے والی پوسٹ کر دوں تاکہ کچھ تو رونق بحال ہو۔

محفل پر اب تک کتنی کتابیں برقیائی جا چکی ہیں اس کا کوئی باقاعدہ ریکارڈ‌ نہیں ہے اور کتنی کتابوں کو ای بک کی شکل دی جا چکی ہے اس کا تو بالکل بھی کوئی ریکارڈ‌ نہیں ہے۔ کراچی کے سفر کے دوران ابو شامل نے مجھے چند ای بکس دکھائی تھیں جو اردو محفل کی تھیں اور غالبا نعمان اور مہوش نے بنائی تھیں۔ حد یہ ہے کہ وہ بھی دستیاب نہیں ابو شامل نے جانے کہاں سے منگوا لی تھیں۔

اب میری گزارش ہے کہ جتنی کتابیں محفل پر لکھی جا چکی ہیں انہیں کم از کم ایم ایس ورڈ میں ہی ای بک کی شکل میں بنا لیا جائے اس کے بعد پی ڈی ایف بنانا چند منٹوں کی بات رہ جاتی ہے ۔ اور ایک گوشہ ای بکس کے نام سے بنا دیا جائے جہاں سے صارف براہ راست کتاب کو ڈاؤن لوڈ کر سکے بصورت دیگر کتاب اور منتشر اوراق میں کیا فرق رہ جائے گا۔

قیصرانی سے میری درخواست ہے کہ وہ آب گم اور زاویہ کے لنکس کی نشاندہی کر دے تاکہ ان کتابوں سے آغاز تو کیا جا سکے۔
 
میں جلدی ہی اس ضمن میں ایک منصوبے پر عمل کرنے والا تھا۔ بھلا ہو آپ کا کہ آپ نے اس موضوع سے لوگوں کو جگانے کی کوشش کی۔ :)

بہت شکریہ محب بھائی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ہاں شکریہ محب، نیک کام کیا تم نے کہ صدا لگا دی، لیکن حسبِ معمول جگا کر سو مت جانا کہ ایک کو سوتا دیکھ کر سبھی کو نیند آتی ہے ;)

اصول کی بات یہ ہے کہ 'آبِ گم' اور 'زاویہ' سے اس نیک کام کا آغاز کرنا اچھی بات نہیں ہے، دونوں کتابیں کاپی رائیٹس میں ہیں، 'بابا جی' تو گزر گئے لیکن اللہ عمر دراز کرے یوسفی تو ابھی حیات ہیں :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، اچھی بات ہے کہ آپ کے ذہن میں کوئی قابل عمل منصوبہ ہے۔ میری درخواست ہے کہ پہلے اس منصوبے کو یہاں ڈسکس کر لیں تاکہ کچھ اور آراء‌بھی اکٹھی ہو سکیں۔ دراصل ای بکس کی تیاری قدرے پیچیدہ کام ہے، یا کم از کم ہمارے لیے یہ پیچیدہ ثابت ہوا ہے۔ میرے ذہن میں بھی اس سے متعلقہ ایک ورک فلو موجود ہے لیکن اس پر عملدرآمد کے لیے بھی کچھ وقت چاہیے اور کچھ تجربات کی ضرورت پیش آئے گی۔ علاوہ ازیں اس میں چند تکنیکی دشواریاں بھی حائل ہیں۔ ان کے بارے میں بعد میں بات کروں گا۔
 
جی نبیل بھائی میں ذرا کالج کی مصروفیات سے نجات پا لوں اور تھوڑی سی پیش رفت بھی کر لوں تو تفصیلی گفتگو کرتا ہوں۔ در اصل 26 تاریخ کو ہمارا میجر پروجیکٹ سبمیشن ہے۔

ابھی چند روز قبل اعجاز چاچو نے مجھے لائبریری سائٹ کا ایک صفحہ اس کے سی ایس ایس فائل سمیت ارسال کیا تھا تا کہ اس میں ویژول تبدیلیاں کروں۔ پر مجھے لگتا ہے کہ ویژول سے زیادہ اس کی ڈائنامکس بہتر کرنا ضروری ہے۔ خیر میں پہلی فرصت میں اس سمت قدم بڑھاتا ہوں۔ انشاء اللہ۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
محب صاحب! آپ سے ملاقات کے موقع پر زیر بحث آنے والے اس موضوع کو یہاں منظر عام پر لانے کا بہت شکریہ۔ امید ہے کہ محفل انتظامیہ اس کا جائزہ لے گی۔
 
ابن سعید اس میں شکریہ کی کیا بات ہے ، یہ تو ہم لوگوں کا دیرینہ مسئلہ ہے جسے حل کرنا ہی ہے۔

وارث ،
فکر نہ کرو اس دفعہ نہیں سوتا اور تم بھی جگاتے رہنا۔ آب گم اور زاویہ کا اس لیے کہا کہ یہ دونوں بڑی محبوب کتابیں ہیں اور دونوں کی مقبولیت بھی کافی ہے۔ کاپی رائٹس کے متعلق شعیب صفدر کو راضی کر لیا ہے وہ کافی ماہر وکیل ہے اس سلسلے میں ;) ویسے ہم کاپی رائٹس والی کتب شائع نہیں کریں گے صرف تشہیر ہو گی اور اگر اعتراض آیا جس کا امکان بہت ہی کم ہے تو اسے ڈاؤن لوڈ سے ہٹا دیا جائے گا۔ یہ کام کئی پراجیکٹس میں گوگل جیسی کمپنیوں نے بھی کیا ہے جس کی ایک مثال گوگل پرنٹ کا پراجیکٹ تھا ۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نے دو اسیک ہفتے پہلے زکریا کے کہنے پر اپنے پاد تدوین شدہ کتابوں کی ٹیکسٹ فائلیں زکریا کو بھیج دی تھیں کہ وہ بھی کہہ رہے تھے کہ ان کو ڈاؤن لوڈ کے لئے مہیا کرنے کا نظم اردو محفل میں ہی کیا جائے۔ پھر معلوم نہیں۔
زکریا آ کر بتائیں کہ کیا سلوک طے کیا ہے ان فائلوں کے ساتھ۔
 
قیصرانی تمہارا دو دفعہ شکریہ۔

بٹن ٹھیک نہیں ہے ورنہ دب کر شکریہ ادا کرتا :) چلو خیر لکھا ہوا شکریہ لو اب ۔
 
Top