ای بک بنانا ہے علامہ دہشتناک کی !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم


تمام اراکینِ محفل توجہ پلیز ۔

لائبریری کھیل کے نتیجے میں اس ماہ محفل میں کافی دہشت گردی رہی ہے ۔) اور اب اس دہشت گردی کو ایک کوزے میں سمیٹنا ہے ای بک کی صورت میں ۔ اگر آپ یہ کام کر سکتے / سکتی ہیں تو بتائیں پلیز ۔


اگر اراکین چاہیں تو ای بک کا مرحلہ کھیل میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے لیے آپ یہاں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔ ایسی صورت میں جو اراکین اس مرحلے میں شامل ہونا چاہیں اپنے نام یہاں دے سکتے ہیں ۔

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگر آپ مقابلہ میں شریک نہ ہونا چاہیں لیکن ای بک بنانے میں دلچسپی رکھتے ہوں ایسی صورت میں بھی اپنا نام یہاں نشاندہی کر سکتے ہیں ۔ شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ ۔ مجھے سب سے پہلے آپ ہی کا نام آیا تھا زہن میں ۔

ای بک مرحلہ کو کھیل کی صورت دینے کے بارے میں اگر اپنی رائے دینا چاہیں تو ضرور دیں پلیز ۔

شکریہ
 
اپیا شکریئے کہ تو خیر کوئی بات نہیں۔

مجھے نہیں لگتا کہ اسے کھیل کی صورت دینا مناسب ہوگا۔ کیوں کہ یہ اکٹھا کیا جانے والا کام ہے۔ اس لئے زیادہ ٹیموں کی شرکت کا کوئی جواز نہیں۔ ممکن ہے آپ کے دماغ میں کوئی صورت ہو اس کام کی۔ :)
 

ابو کاشان

محفلین
ابنِ سعید بھائی! میں نے اعجاز انکل کی سائیٹ پر ای-بکس دیکھی ہیں۔ وہ سب م س ورڈ یا ٹیکسٹ ایڈیٹر کی ہیں۔کیا انگریزی کی طرح پ ڈ ف پر نہیں بن سکتیں۔ میں نے کوشش کی تو Tahoma فونٹ پر پ ڈ ف بن گئی تھی۔مگر دوسرے فونٹ Embed نہیں ہو رہے۔
جبکہ Curlp کی سائٹ سے میں نے Tahreer فونٹ ڈاؤنلوڈ کیا تو اس کے ساتھ منسلکہ پ ڈ ف میں پہلے صفحہ پر Tahreer کا Sample تھا۔ جو فونٹ انسٹال کیئے بغیر بھی ظاہر ہو ریا تھا۔ یعنی فونٹ آپ کے کمپیرٹر پر انسٹال ہو یا نہ ہو۔ آپ کو ای-بک ویسی ہی ظاہر ہو گی جیسی بنائی گئی ہے۔
یہ کیسے ممکن ہے۔ کچھ وضاحت کریں۔
 

ابو کاشان

محفلین
سیدہ جی! میرے خیال میں لائبریری میں کچھ اسباق/ ٹیوٹوریئل ناگزیر ہیں۔ جیسے
ٹائیپنگ کے اصول
پروف ریڈنگ کے قواعد
ای - بک کیسے بنائی جائے۔

ان کی تکمیل سے کافی آسانی ہو سکتی ہے جیسے ٹائیپنگ کے اصول کی آگاہی سے ٹائیپنگ کی غلطیوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ پروف ریڈنگ کے قواعد جاننے سے پروف ریڈروں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے۔ ای - بک کیسے بنائی جائے اگر معلوم ہو جائے تو لائبریری میں موجود مدون شدہ مواد جلد از جلد لائبریری سائیٹ پر جلوہ افروز ہو سکتا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
 
پی ڈی ایف فائلوں کی یہی تو خصوصیت ہے کہ ان میں فانٹ اور اسٹائل وغیرہ امبیڈ ہو جاتے ہیں اور پھر انہیں اس کی ضرورت نہیں رہ جاتی کہ فانٹ سسٹم پر انسٹال ہو۔

اور میں ہمیشہ برقی کتابوں کی ای بک کم از کم 3 شکلوں میں بنانے کا قائل ہوں۔ ٹیکسٹ، فارمیٹیڈ ٹیکسٹ اور پی ڈی ایف۔
 

ابو کاشان

محفلین
پی ڈی ایف فائلوں کی یہی تو خصوصیت ہے کہ ان میں فانٹ اور اسٹائل وغیرہ امبیڈ ہو جاتے ہیں اور پھر انہیں اس کی ضرورت نہیں رہ جاتی کہ فانٹ سسٹم پر انسٹال ہو۔

اور میں ہمیشہ برقی کتابوں کی ای بک کم از کم 3 شکلوں میں بنانے کا قائل ہوں۔ ٹیکسٹ، فارمیٹیڈ ٹیکسٹ اور پی ڈی ایف۔

فونٹ امبیڈ کا طریقہ؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
م س ورڈ میں بھی تولس۔ آپشنس کے تحت یہ سہولت ہے کہ فانٹ امبیڈ ہو سکتے ہیں لیکن اس سے فائل کا سائز اتنا ہی مزید بڑھ جاتا ہے جس سائز کا فانٹ ہو۔
پی ڈی ایف میں تو خود بخود ہی فانٹ امبیڈ ہوتا ہے کہ ڈفالٹ وہی ہے، جس طریقے سے بھی پ ڈ ف بنائی جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ الگ الگ ٹائپ کرنے والوں نے الگ الگ طریقے سے کوٹس دئے ہیں۔ واوین میں یکسانیت لانے کی ضرورت ہوگی ای بک میں۔ اور شاید اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں ورڈ میں ٹائپ کرنے سے آٹو کریکٹ بھی فعال ہو جاتا ہے اور Smart Quotes بھی لگا دیتا ہے۔
میرا مشورہ ہے کہ واحد کنجی والا استعمال کیا جائے، لیکن ڈبل کوٹس والا نہیں۔۔ کرلی بریکیٹس والا۔ یعنی ’یہ‘ والا
 
میں نے خوف و دہشت کی شروعات میں ہی عرض کیا تھا کہ ان باتوں کا اسٹینڈرڈ ہونا چاہئے۔ پر سوال یہ ہے کہ کیا ایسے سارے کام شگفتہ اپیا اور چاچو ہی کریں۔ اور پھر اپیا کی اپنی تکنیکی حدبندیاں ہیں۔ میرا اپنا معاملہ یہ ہے کہ اردو کمپیوٹنگ میں نیا نیا قدم رکھا ہے اور لسانیات خصوصاً علم کتابت سے سرے سے نا بلد ہوں۔ نیز ہم جیسوں کے پاس اتنے کام ہوتے ہیں۔ دوسرے احباب کو دعوت عام ہے کہ اس ضمن میں اپنے تئیں جو کچھ کر سکتے ہوں اتنا ضرور کریں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top