سیدہ شگفتہ
لائبریرین
السلام علیکم
لائبریری سیٹ اپ میں ایک اہم مرحلہ ابھی فائنل ہونا باقی ہے کہ کسی بھی تکمیل شدہ عنوان کو ای بک کی صورت میں پیش کرنے کے لیے ای بک فارمیٹ کیا استعمال کیا جائے؟ اُردو لائبریری میں اس اہم مرحلہ کی تکمیل کے لیے آپ سب کو دعوت دی جا رہی ہے کہ اس موقع پر مختلف ای فارمیٹ پیش کریں ۔ اس سلسلے میں یہاں چند عنوانات دیے جا رہے ہیں ان عنوانات پر یہاں لائبریری سیکشن میں کام گیا ہے ۔ عنوانات کا متن آپ کو ذیل میں دیے گئے روابط پر دستیاب ہو جائے گا ۔
لائبریری سیٹ اپ کے اس اہم ترین مرحلہ کی تکمیل کے لیے آپ کی شمولیت مدد گار و معاون ثابت ہوگی ۔
شکریہ
----------------------------------------------------------
اس سلسلے میں چند راہنما نکات درج ذیل ہیں :
آپ اس پوسٹ کے آخر میں درج روابط سے کوئی عنوان منتخب کر کے اسے ای بک فارمیٹ میں پیش کر سکتے ہیں ۔
کسی بھی منتخب شدہ عنوان کو ای بک فارمیٹ میں پیش کرنے کے لیے آپ کے پاس دس دن ہیں ۔
آپ جو عنوان بھی منتخب کریں اسے درج ذیل سے کوئی سے دو یا تینوں فارمیٹ میں پیش کرنا ہو گا ۔
سادہ ٹیکسٹ
ایچ ٹی ایم ایل
پی ڈی ایف آپشنل
اگر آپ صرف ایک فارمیٹ میں پیش کریں تو صرف ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں پیش کریں ۔
فارمیٹ کے گئے عنوان کو آپ کسی سائٹ پر اپلوڈ کر کے اس کا ربط یہاں پیش کر دیں ۔ بصورتِ دیگر آپ لائبریری ایمیل پر بھیج دیں اسے اردو ویب اکاؤنٹ میں اپلوڈ کر دیا جائے گا ۔
library@urduweb.org
آپ کے تیار کیے گیے تمام ای بک فارمیٹ کو لائبریری ایوارڈز میں شامل کیا جائے گا اور تیکنیکی اور پسندیدگی کے لحاظ سے منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
تیکنیکی لحاظ سے معیاری و منتخب شدہ فارمیٹ کو لائبریری ایوارڈ کے علاوہ اس لحاظ سے نمایاں حیثیت حاصل ہو گی کہ آپ کا ای بک فارمیٹ آئندہ لائبریری میں تکمیل شدہ عنوانات کو پیش کرنے کے لیے فائنل کیا جائے گا اور اردو لائبریری میں تکمیل شدہ عنوانات اسی ای بک فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کے لیے پیش کیے جائیں گے ۔
اگر آپ اس مقابلے میں شریک ہونا چاہیں اور اپنی جانب سے اردو لائبریری سیٹ اپ کے لیے ای بک فارمیٹ پیش کرنا چاہیں تو درج ذیل روابط پر موجود عنوانات سے منتخب کر کے یہاں اپنے نام کی نشاندہی کر سکتے/ سکتی ہیں ۔
اس سلسلے میں اگر کوئی سوال ہو تو یہاں ارسال کر دیں ۔ کسی سوال یا رہنمائی حاصل کرنے کے لیے آپ ان ناموں سے ذپ کے ذریعہ رابطہ کر سکتے / سکتی ہیں ۔
زیک
نبیل
سیدہ شگفتہ
درج ذیل عناصر ای بک فارمیٹ میں شامل کرنا ضروری ہیں :
ٹائٹل پیج
فہرست
ہیڈنگز
ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ کے لیے پوری کتاب ایک ہی صفحہ پر ہو مگر ہر باب کے لیے اینکر ٹیگ ہوں ۔
عنوانات کی فہرست
نظم
نیلی رگیں
سکوت
--------------------------
نثر
ٹوٹی چھت کا مکان
ا
چیخوں میں دبی آواز
سیاہ حاشیے
سوات سیاحوں کی جنت
آئینہ فلکیات
غالب کے لطیفے
------------------------
ایک ای بک درج ذیل منتخب افسانوں مشتمل ہو ۔
ماں جی
عالاں
بابو گوپی ناتھ
کفن
آنندی
کافر
شہزادی
اکیلے آدمی کی موت
شہیدِ معاشرت
پشتو کا اولین افسانہ
مٹی کی مونا لیزا
سوری رانگ نمبر
سقراط