نیرنگ خیال
لائبریرین
(جون ایلیا سے معذرت کے ساتھ)
"تم نے مجھ کو لکھا ہے"
ای میلز اُڑا دیجے
"مجھ کو فکر رہتی ہے"
یہ اکاؤنٹ دفع کیجیے
آپ کا اکاؤنٹ گر ہیک ہوا تو کیا ہوگا
"دیکھیے میں کہتی ہوں، یہ بہت برا ہوگا"
"میں بھی کچھ کہوں تم سے!"
فارحہ نگارینہ!
فیس بک کی شاہینہ
ٹوئیٹر کی تہمینہ
بے فکر تمھیں تھیں نا
میں تمھاری ای میلز کو آرکائیو کرتا ہوں
ہے سوادِ بینائی، ان میں جو بھی تصویر ہے
آرکائیوز اڑا دوں کیا
جو ہے بیک اپ ان کا
پاسپورٹ ڈرائیو پر
پاسپورٹ ڈرائیو
کو فارمیٹ کردوں کیا
اور کچھ کلاؤڈ پر
آسماں ڈرائیو پر
تو ڈرائیو لٹا دوں کیا
ساری پکس اُڑا دوں کیا
جو بھی ان کاعنواں ہے
"نقشِ جاں ہے جاناناں"
"نقشِ جاں مٹا دوں کیا؟"
سکائی ڈرائیو مٹا دوں کیا؟
آرکائیوز اڑا دوں کیا؟
بیک اپ لٹا دوں کیا؟
اور اکاؤنٹ گنوا دوں کیا؟
مجھ کو لکھ کے ای میل تم
اور بھیج کر اسنیپس
"یونہی بےخیالانہ جرم کر گئی ہو تم"
ای میل ہیک ہونے پر، سب سے ڈر گئی ہو تم
جو بنا تھری ایف اے*
ای میل کیے تم نے
"پھر تو میری رائے میں، جرم ہی کیے تم نے"
"تم نے مجھ کو لکھا ہے"
ای میلز اُڑا دیجے
"مجھ کو فکر رہتی ہے"
یہ اکاؤنٹ دفع کیجیے
آپ کا اکاؤنٹ گر ہیک ہوا تو کیا ہوگا
"دیکھیے میں کہتی ہوں، یہ بہت برا ہوگا"
"میں بھی کچھ کہوں تم سے!"
فارحہ نگارینہ!
فیس بک کی شاہینہ
ٹوئیٹر کی تہمینہ
بے فکر تمھیں تھیں نا
میں تمھاری ای میلز کو آرکائیو کرتا ہوں
ہے سوادِ بینائی، ان میں جو بھی تصویر ہے
آرکائیوز اڑا دوں کیا
جو ہے بیک اپ ان کا
پاسپورٹ ڈرائیو پر
پاسپورٹ ڈرائیو
کو فارمیٹ کردوں کیا
اور کچھ کلاؤڈ پر
آسماں ڈرائیو پر
تو ڈرائیو لٹا دوں کیا
ساری پکس اُڑا دوں کیا
جو بھی ان کاعنواں ہے
"نقشِ جاں ہے جاناناں"
"نقشِ جاں مٹا دوں کیا؟"
سکائی ڈرائیو مٹا دوں کیا؟
آرکائیوز اڑا دوں کیا؟
بیک اپ لٹا دوں کیا؟
اور اکاؤنٹ گنوا دوں کیا؟
مجھ کو لکھ کے ای میل تم
اور بھیج کر اسنیپس
"یونہی بےخیالانہ جرم کر گئی ہو تم"
ای میل ہیک ہونے پر، سب سے ڈر گئی ہو تم
جو بنا تھری ایف اے*
ای میل کیے تم نے
"پھر تو میری رائے میں، جرم ہی کیے تم نے"
3FA* = Three Factor Authentication
بعد از تدوین:
فاتح بھائی کی محبتوں نے اس نظم کو نکھار دیا ہے۔ لہذا دوبارہ سے پیش خدمت ہے۔
تم نے مجھ کو لکھا ہے
"میلز سب اُڑا دیجے
مجھ کو فکر رہتی ہے
دفع آئی ڈی کیجے
آپ کا اکاؤنٹ گر
ہیک ہوا تو کیا ہو گا
دیکھیے میں کہتی ہوں، یہ بہت برا ہو گا"
"میں بھی کچھ کہوں تم سے!
فارحہ نگارینہ!
فیس بک کی شاہینہ
اردو ویب کی تہمینہ
شوخ تو تمھیں تھیں نا
میں تمھاری ای میلیں
کرتا آرکائو ہوں
ہے سوادِ بینائی، ان میں جو ہیں تصویریں
ارکئوز اڑا دوں کیا؟
جو بھی ان کے بیک اپ ہیں
ڈبلو ڈی ڈرائیو پر
ڈبلو ڈی ڈرائیو کو
فارمیٹ کر دوں کیا
اور کچھ کلاؤڈ پر
آسماں ڈرائیو پر
سب کی سب لٹا دوں کیا
ساری پکس اُڑا دوں کیا
جو بھی ان کاعنواں ہے
نقشِ جاں ہے جاناناں
نقشِ جاں مٹا دوں کیا؟
آسماں ڈرائیو کیا
اور کُل کلاؤڈ کیا
سب کی سب لٹا دوں کیا؟
ارکئوز اڑا دوں کیا؟
بیک اپ ہی مٹا دوں کیا؟
آئی ڈی گنوا دوں کیا؟
مجھ کو لکھ کے ای میلیں
اور بھیج کر اسنیپس
یونہی بےخیالانہ جرم کر گئی ہو تم
ای میل ہیک ہونے پر، سب سے ڈر گئی ہو تم
جو بغیر سوچے ہی
میلز میں کبھی تم نے
یوں اٹیچ کر ڈالیں
جب سنیپ چیٹ آٹو
وائپ ہی سے نہ بھیجیں
پھر تو میری رائے میں، جرم ہی کیے تم نے
آخری تدوین: