ای میلز اُڑا دیجے
(جون ایلیا سے معذرت کے ساتھ)
"تم نے مجھ کو لکھا ہے"
ای میلز اُڑا دیجے
"مجھ کو فکر رہتی ہے"
یہ اکاؤنٹ دفع کیجیے
آپ کا اکاؤنٹ گر ہیک ہوا تو کیا ہوگا
"دیکھیے میں کہتی ہوں، یہ بہت برا ہوگا"
"میں بھی کچھ کہوں تم سے!"
فارحہ نگارینہ!
فیس بک کی شاہینہ
ٹوئیٹر کی تہمینہ
بے فکر تمھیں تھیں نا
میں تمھاری ای میلز کو آرکائیو کرتا ہوں
ہے سوادِ بینائی، ان میں جو بھی تصویر ہے
آرکائیوز اڑا دوں کیا
جو ہے بیک اپ ان کا
پاسپورٹ ڈرائیو پر
پاسپورٹ ڈرائیو
کو فارمیٹ کردوں کیا
اور کچھ کلاؤڈ پر
آسماں ڈرائیو پر
تو ڈرائیو لٹا دوں کیا
ساری پکس اُڑا دوں کیا
جو بھی ان کاعنواں ہے
"نقشِ جاں ہے جاناناں"
"نقشِ جاں مٹا دوں کیا؟"
سکائی ڈرائیو مٹا دوں کیا؟
آرکائیوز اڑا دوں کیا؟
بیک اپ لٹا دوں کیا؟
اور اکاؤنٹ گنوا دوں کیا؟
مجھ کو لکھ کے ای میل تم
اور بھیج کر اسنیپس
"یونہی بےخیالانہ جرم کر گئی ہو تم"
ای میل ہیک ہونے پر، سب سے ڈر گئی ہو تم
جو بنا تھری ایف اے*
ای میل کیے تم نے
"پھر تو میری رائے میں، جرم ہی کیے تم نے"
3FA* = Three Factor Authentication
دل کو ایک کولڈ ری بوٹ دے کر دیکھیں۔۔۔نیٹ سے تو اڑا دیں گے، دل سے کیسے اڑائیں گے؟
شکریہ شکریہ۔۔ ویسے یہ انجام کے بعد خط جلانے والا معاملہ ہے۔آن لائن عاشقی کے بعد پیش ہے آن لائن جدائی
کیا نیرنگیء خیال ہے، کیا کہنے
آج اس ربط سے ادھر پہنچا۔ آپ والی کوتاہی برابر ہوگئی ہے۔ ادھر تبصرہ ادھار ہے۔ بہت ہی اعلی۔
شکریہ شکریہہاہاہا بہت خوب نیرنگ خیال بھائی
کیا ہی دلچسپ اتفاق ہے کہ اس سطر کی مجھے بھی سمجھ نہیں آئی۔بہت خوب ۔۔ اس لائن کی سمجھ نہیں آئی شاید بڑی فکر ۔۔؟
ای میلز اُڑا دیجے
از نیرنگ خیال
(جون ایلیا سے معذرت کے ساتھ)
تم نے مجھےلکھّا ہے
ای میلز اُڑا دیجے
پر فکر مجھے یہ ہے
پروفائل کا کیا کیجے
آپ کا اکاؤنٹ گر ہیک ہوا تو کیا ہوگا
للہ میں کہتی ہوں، یہ بہت برا ہوگا
کچھ میں بھی کہوں تم سے!
فارا وہ نگارینہ!
فیس بک کی وہ شاہینہ
ٹوئیٹر کی وہ تہمینہ
بے فکر تمھیں تھیں نا!
ای میلز تمہاری میں آرکائیو جو کرتا ہوں
تصویریں ہیں جتنی بھی
ہر ایک پہ مرتا ہوں
آرکائیوز اڑا دوں کیا؟
بیک اپ بھی جو ہے ان کا
پاسپورٹ ڈرائیو پر
پاسپورٹ ڈرائیوکو
فارمیٹ بھی کردوں کیا
جو کچھ ہے کلاؤڈ پر
آسمان ڈرائیو پر
یہ ڈرائیو لٹا دوں کیا
سب پکس اُڑا دوں کیا
ان سب کا جو عنواں ہے
سب نقش جگر پر ہے
سب نقش مٹا دوں کیا؟
تصویر مٹا دوں کیا؟
آرکائیوز اڑا دوں کیا؟
بیک اپ بھی مٹا دوں کیا؟
پروفائل گنوا دوں کیا؟
مجھ کو لکھ کے ای میل تم
اور بھیج کر اسنیپس
"یونہی بےخیالانہ جرم کر گئی ہو تم"
ای میل ہیک ہونے پر، سب سے ڈر گئی ہو تم
جو بنا تھری ایف اے*
ای میل کیے تم نے
"پھر تو میری رائے میں، جرم ہی کیے تم نے"
نوٹ :خط کشیدہ مصرعوں پر کام جاری ہے۔ ہماری صلاح
انسٹا کی نگینہ
ایمو کی ثمینہ
سنیپ چیٹ کی نورینہ
اور اسکائیپ کی یومینہ
کیا خوب طنزیہ انداز ہے!
مردانہ سوچاگر اسے اور عام فہم کرنا ہو تو یوں بھی ہوسکتا ہے ..
پڑوس کی زرینہ
کالج کی تہمینہ
کوچنگ کی زرمینہ
زنانہ سوچ۔۔۔جی جی۔... "نقطہ" نہیں "نکتہ"
جی تو نکتہ کچھ یوں ہے کہ آج کل کچھ رواج سا چل نکلا ہے کہ لڑکیاں اصل نام کی بجائے مختلف ناموں سے مختلف ایپس پر پائی جاتی ہیں۔. تو اس نکتے کو لے کر مجھے ہنسی آئی..
عروض سے میری واقفیت واجبی سی بھی نہیں ہے۔ اس لیے جو کوتاہی ہے اس کی طرف فاتح بھائی اور محمد خلیل الرحمٰن سر نے بھی اشارہ کیا ہے۔ اب دوستوں کی مشاورت سے جو نئی نظم بنے گی وہ ہم اپنے نام سے چھاپیں گے۔واہ واہ نیرنگ خیال بھائی کیا کہنے بہت خوب،
بس کچھ مصرعوں کو دیکھ لیں اوزان کے اعتبار سے باقی گرفت اور روانی تو کمال ہے
بالکل درست بات ہے جی۔۔۔۔ شرافت کی سند کا سچ جو اوپر تلے دو چار جھوٹ میں لپٹا ہے۔ دیدہ زیب دکھائی دے رہا ہے۔برصغیر میں بالعموم اور پنجاب میں بالخصوص مرد شعراء اپنی گزارشات "محبوب" تک نسوانی آواز میں پہنچاتے رہے ہیں ۔ صاحبِ نظم اسی روایت کو اپناتے ہوئے کامیابی سےاپنا مدعا بیان کر پائے ہیں ، جو دیگر مواصلاتی ذرائع مسدود ہو جانے کے باعث انہیں نچلا نہیں بیٹھنے دے رہا تھا، کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہیں یہ نہ ہو جائے ، کہیں وہ نہ ہو جائے کا خدشہ تو ہر شریف آدمی کو ہمہ دم لاحق رہتا ہے
اب مجھے نکلنا چاہیے، کیونکہ صاحبِ تحریر آتے ہی ہوں گے۔
ہاہاہاہااااا۔۔۔۔ جون کو لائن میں لگنا پڑے گا۔ اس سے پہلے خوجہ حسن نظامی اور شیخ سعدی اپنی اپنی حکایات کے لیے کھڑے ہوں گے۔۔۔ لگتا ہے جنت میں ہم کو سیکیورٹی رکھنی پڑے گی۔واہ واہ۔ زبردست نیرنگ بھائی۔ لاجواب۔
جون ایلیا کو کسی فرشتے نے خبر کردی تو کیا حال ہوگا ان کا وہاں۔
اللہ میاں سے کہیں گے کہ تو نے شیطان کو اتنی لمبی مہلت دی ہے تو مجھے بس ایک دن کی مہلت دے کہ میں اسلام آباد تک ہو آؤں ذرا۔
شکرگزار ہوں سر۔۔۔بہت خوب!
بہت شکریہ فاتح بھائی۔ آپ سے داد پا کر بڑی خوشی ہوئی۔
دورِ حاضر کی نظم
واہ واہ واہ کمال کی پیروڈی بنائی، گو کہ اوزان کہیں کہیں خطا ہو رہے ہیں لیکن بہرحال بہت مزا آیا۔
ایک اور بات کہ جہاں آپ نے 3 فیکٹر آتھنٹی کیشن کا ذکر کیا ہے اس کی بجائے سنیپ چیٹ کے آٹو ڈیلیٹ فیچر کا حوالہ شامل کریں کہ جو مقصد آپ 3 ایف اے سے حاصل کرنا چاہ رہے ہیں وہ اس سے حاصل نہیں ہوتا بلکہ سنیپ چیٹ کے آٹو ڈیلیٹ فیچر سے ملتا ہے۔
شکریہ امین بھائیکمال ہے بھائی جان :ڈ
بہت خوبصورت، نہایت اعلیٰ۔فاتح بھائی کی محبتوں نے اس نظم کو نکھار دیا ہے۔ لہذا دوبارہ سے پیش خدمت ہے۔
نوٹ: یہی نظم پہلے مراسلے میں بھی تدوین کر کے شامل کر دی گئی ہے۔
تم نے مجھ کو لکھا ہے
"میلز سب اُڑا دیجے
مجھ کو فکر رہتی ہے
دفع آئی ڈی کیجے
آپ کا اکاؤنٹ گر
ہیک ہوا تو کیا ہو گا
دیکھیے میں کہتی ہوں، یہ بہت برا ہو گا"
"میں بھی کچھ کہوں تم سے!
فارحہ نگارینہ!
فیس بک کی شاہینہ
اردو ویب کی تہمینہ
شوخ تو تمھیں تھیں نا
میں تمھاری ای میلیں
کرتا آرکائو ہوں
ہے سوادِ بینائی، ان میں جو ہیں تصویریں
ارکئوز اڑا دوں کیا؟
جو بھی ان کے بیک اپ ہیں
ڈبلو ڈی ڈرائیو پر
ڈبلو ڈی ڈرائیو کو
فارمیٹ کر دوں کیا
اور کچھ کلاؤڈ پر
آسماں ڈرائیو پر
سب کی سب لٹا دوں کیا
ساری پکس اُڑا دوں کیا
جو بھی ان کاعنواں ہے
نقشِ جاں ہے جاناناں
نقشِ جاں مٹا دوں کیا؟
آسماں ڈرائیو کیا
اور کُل کلاؤڈ کیا
سب کی سب لٹا دوں کیا؟
ارکئوز اڑا دوں کیا؟
بیک اپ ہی مٹا دوں کیا؟
آئی ڈی گنوا دوں کیا؟
مجھ کو لکھ کے ای میلیں
اور بھیج کر اسنیپس
یونہی بےخیالانہ جرم کر گئی ہو تم
ای میل ہیک ہونے پر، سب سے ڈر گئی ہو تم
جو بغیر سوچے ہی
میلز میں کبھی تم نے
یوں اٹیچ کر ڈالیں
جب سنیپ چیٹ آٹو
وائپ ہی سے نہ بھیجیں
پھر تو میری رائے میں، جرم ہی کیے تم نے
شکریہ شکریہبہت خوبصورت، نہایت اعلیٰ۔
جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔مزے دار مزے دار
شکریہبہت خوب
ارے یہ شاعری تھوڑا ہی ہے۔۔۔واہ واہ
نینی بھیا آپ بھی شاعری کرنے لگے
شکریہ سراچھی نظم
بہت خوب
شکرگزار ہوں سرنہایت لطیف طنز ہے! مسکراہٹیں بکھیرتا ہوا!
شاد وآباد رہیئے بھائی! خدا سلامت رکھے!