ای میل سبمٹ ؟؟

گرائیں

محفلین
ایک دوست کے لئے ایک فارم ٹیمپلیٹ بنایا تھا۔ بنایا کیا تھا، ایک سائٹ کی مدد لی تھی۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ فارم میں‌ڈیٹا ڈال کر جب سبمٹ کرنے کا بٹن دباتے ہیں‌تو اس ویب سائٹ کا ریفرر صفحہ آ جاتا ہے۔ کام تو ہو جاتا ہے مگر چونکہ مفت میں‌لی ہوئی سہولت ہے تو اس صؤرت میں‌قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ میں نے مطلوبہ جگہ پر mailto:my_emailaddress لکھ کر دیکھا تو پھر سبمٹ پہ کلک کرنے کے بعد ای وو لیوشن ای میل کلائنٹ کھل گیا۔ اب ظاہر ہے کہ ہر ایک نے تو آؤٹ لُک یا ای وو لیوشن پر اکاؤنٹ نہیں‌بنایا ہوا۔ میں‌چاہتا ہوں‌کہ یہاں مطلوبہ ای میل ایڈریس بھی ڈال دوں‌اور ڈیٹا سبمٹ بھی ہو جائے۔

کیسے ہو؟
فارم کا مطلوبہ حصہ درج ذیل ہے۔

کوڈ:
<!DOCTYPE html PUBLIC "-//W3C//DTD XHTML 1.0 Transitional//EN" "http://www.w3.org/TR/xhtml1/DTD/xhtml1-transitional.dtd">

<html xmlns="http://www.w3.org/1999/xhtml">

<head>

<meta http-equiv="Content-Type" content="text/html; charset=utf-8" />

<title>Apply Online</title>

</head>



<body><form method="post" enctype="multipart/form-data" action="http://pub30.bravenet.com/emailfwd/senddata.php" accept-charset="utf-8">

<input type="hidden" name="usernum" value="2562166242">

<input type="hidden" name="cpv" value="2">
 
اگر آپ کے پاس پی ایچ پی سرور ہے تو ای میل بھجنے کے لئے خود کا نظام کیوں نہیں استعمال کرتے؟ در اصل فارم سبمٹ کرنے پر اس یو آر ایل پر جاتا ہے جو form ٹیگ کے action ایٹریبیوٹ میں درج ہے۔ اب چونکہ ریکوئسٹ وہاں جاتی ہے اس لئے ریسپانس بھی وہیں سے آتا ہے۔ آپ دیکھیں ممکن ہے آپ کو کوئی ایسی اسکرپٹ مل جائے جس میں ریڈئریکٹ یو آر ایل شامل کرنے کا آپشن ہو یعنی ریکوئسٹ مکمل ہونے کے بعد سرور آپ کے مہیا کردہ یو آر ایل پر ری ڈائریکٹ کر دے۔
 

فخرنوید

محفلین
اگر تو ہوسٹنگ میں سی پینل ہے تو جناب آپ Fantasticoمیں جا کر فارم جنریٹر سے مرضی کا فارم بنا لیں ۔صرف 2 منٹ میں بن جائے گا۔
 

گرائیں

محفلین
شکریہ فخر اور ابن سعید۔

میں آپ دونوں‌کے مشورے پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اگر حل ڈھونڈنے میں‌کوئی مشکل ہوئی تو رجوع کروں‌گا۔
 
Top