محب علوی
مدیر
اس دھاگے میں سادہ ٹیکسٹ ، ورڈ فائل ، گوگل ڈاکس اور دیگر فارمیٹ سے ای کتاب (epub) بنانے کے عمل پر گفتگو ہو گی تاکہ ای بک (برقی کتاب) بنانے کے حوالے سے تجاویز ، مشوروں اور طریقہ کار کو اکٹھا کیا جا سکے۔
مندرجہ ذیل چار طریقہ کار اب تک میری نظر سے گزرے ہیں:
مندرجہ ذیل چار طریقہ کار اب تک میری نظر سے گزرے ہیں:
- گوگل ڈاکس سے براہ راست ای پب فارمیٹ میں ای کتاب بنانا۔
- کیلبر calibre سافٹ ویئر میں ورڈ کی فائل یا html فائل صفحات کی مدد سے ای کتاب بنانا۔ اس میں css فائل شامل کرکے فانٹ ، سمت اور دیگر چیزوں کو ہینڈل کیا جا سکتا ہے۔
- سجل sigil ای کتاب بنانے کے لیے ایک اوپن سورس ٹول ہے جس میں html فائل صفحات کی مدد سے ای کتاب بنائی جاتی ہے اور اس میں اس میں css فائل شامل کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی ہیں۔
- پین ڈاک pandoc ٹول کے ذریعے سادہ فائل، ورڈ فائل یا مارک ڈاؤن فائل سے ای کتاب بنانا۔ اس میں css فائل دی جا سکتی ہے۔