اے دوست ذرا اور قریب رگ جاں ہو - خیال امروہوی

میم الف

محفلین
اے دوست ذرا اور قریب رگ جاں ہو
کیا جانے کہاں تک شب ہجراں کا دھواں ہو
میں ایک زمانے سے تمہیں ڈھونڈ رہا ہوں
تم ایک زمانے سے خدا جانے کہاں ہو
میں اس کو ترے نام سے تعبیر کرونگا
وہ پھول جسے قربت شبنم بھی گراں ہو
شاید یہ میری آنکھ سے گرتا ہوا آنسو
احباب کی بھولی ہوئی منزل کا نشاں ہو
خیال امروہوی​
کیا کہنے، خیال صاحب۔
یہ اشعار آپ کے میرے دل میں پیوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے!
 
Top