اے ایم ڈی

میں کل اے ایم ڈی سسٹم لینے کا سوچ رہا ہوں۔ اگر پاکستان سے کوئی بندہ استعمال کررہا تو بتادے کہ کیا وہ گرمی میں بھی چل جائے گا۔ غریب عوام اے سی تو سوچ بھی نہیں سکتی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میری مانیں تو انٹل بہتر رہے گا۔ اے ایم ڈی سنگل ایپلی کیشن کے لئے بہت اچھا ہے۔ ملٹی پل ایپلیکیشن کے لئے انٹل سے بہتر کوئی نہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں کل اے ایم ڈی سسٹم لینے کا سوچ رہا ہوں۔ اگر پاکستان سے کوئی بندہ استعمال کررہا تو بتادے کہ کیا وہ گرمی میں بھی چل جائے گا۔ غریب عوام اے سی تو سوچ بھی نہیں سکتی۔


ظہور سولنگی، آپ کتنے ٹمپریچر میں پی سی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میں نے پاکستان میں پہلے پی سی ایکس ٹی ( :eek: ) اور اس کے بعد 486 کمپیوٹر استعمال کیا ہوا ہے اور میرے کمرے میں کافی گرمی ہوتی تھی۔ لیکن کمپیوٹر کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔ آج کل کے پروسیسرز کی حرارت کا اخراج بہت بڑھ چکا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ان کو ٹھنڈا رکھنے کے مناسب انتظام کی ضرورت پیش آتی ہو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
منصور، کیا یہ تمہارا اپنا مشاہدہ ہے یا تم نے کہیں یہ پڑھا ہے؟
دو سال قبل جب میں یہاں اپنا پی سی لینا چاہ رہا تھا تو میں نے کافی سائٹس دیکھی تھیں، دوستوں اور ٹیچرز سے مشورہ کیا تھا۔ ان سب کا نچوڑ یہی تھا کہ سنگل ایپلیکیشن کے لئے اے ایم ڈی بہت بہتر پرفارم کرتا ہے جبکہ انٹل ملٹی ٹاسکنگ کے لئے بہتر رہتا ہے۔ ابھی بھی میں یہاں مختلف کمپیوٹرز پر کام کرتا ہوں، جن میں لیپ ٹاپ سے لے کر ڈیسک ٹاپ تک شامل ہیں۔ اے ایم ڈی کے متعلق میری رائے اتنی اچھی نہیں :(

واضح رہے کہ یہ میں انٹل سیلیران کے لئے نہیں، بلکہ انٹل ایچ ٹی بیسڈ سسٹم کی فیور کر رہا ہوں
 

دوست

محفلین
مجھے بھی ایک دوست نے کہا تھا کہ اے ایم ڈی گرمی میں نہیں‌ چل سکتا۔ وہ یہاں‌ کمپیوٹر مارکیٹ میں کام کرتا ہے۔ حالانکہ اے ایم ڈی کے پروسیسرز انٹیل سے سستے ہیں۔۔۔
 
میری بجیٹ اتنی خاص نہیں کہ انٹیل کور ٹو ڈو لے لوں۔ جہاں تک ٹیمپریچر کی بات ہے تو جو اسلام آبا د کا ٹیمپریچر ہوتا ہو وہ میرے روم کا ہوتا ہے۔
مزید یہ کہ مجھے ویڈیو ایڈیٹنگ کے لئے بھی استعمال کرنا چاہیے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
وڈیو ایڈیٹنگ کے لئے Amd شاید بہتر چوائس ہو۔ لیکن اے ایم ڈی اگر انٹل کے مقابلے والا پروسیسر لیں گے اتنا بھی سستا نہیں ہوگا
 
وڈیو ایڈیٹنگ کے لئے Amd شاید بہتر چوائس ہو۔ لیکن اے ایم ڈی اگر انٹل کے مقابلے والا پروسیسر لیں گے اتنا بھی سستا نہیں ہوگا
میں ایتھلان 4400 پلس لے رہا ہوں۔ ابھی دو گھنٹے باقی ہیں۔ براہ کرم آپ اے ایم ڈی 4400 اور انٹیل 1۔6 ڈیول کور کا موازنہ کرہ دیکھیں کیوں کہ یہ دونوں رینج میں آرہے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسے اگر آپ کو ویڈیو ایڈنگ کا کام کرنا ہے تو نو ڈاؤٹ کے اس میں Amd انٹل سے بہتر ہے۔

لیکن اگر اوور آل پرفارمنس دیکھی جائے تو پھر انٹل زیادہ اچھا ہے۔

میرے پاس بھی فل وقت انٹل ہی ہے۔


اس لیے میرا ووٹ تو انٹل کے حق میں

لیکن ایک بات میں واضح کردوں کہ
یہ جو بات ہے کہ گرمی میں Amd صحیح کام نہیں کرتا تو یہ سراسر غلط ہے۔
اور یہ میں سنی سنائی نہیں‌ کہہ رہا بلکہ خود آزمائی ہوئی بات ہے
 

shoaibnawaz

محفلین
جناب! سنگل ڈبل ایپلیکیشن کو ہینڈل کرنا آپریٹنگ سسٹم کا کمال ہوتا ہے۔ فی الوقت انٹل نے ہائپر تھریڈنگ دے کر ہارڈوئیر لیول پر تھریڈ متعارف کروائے ہیں جن کی تعداد صرف 2 ہی ہوتی ہے۔ ویسے میرے سسٹم پر اس وقت بے شمار تھریڈ کام کر رہے ہیں جو کہ مائیکروسافٹ کا کمال ہے نا کہ انٹل کا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پہلی بات تو یہ یاد رکھیں کہ جو بھی لیں، اس پر مطمئن ہو جائیں

دوسری بات، خریدنے کے بعد اچانک ہر طرف سے شور مچ جائے گا کہ یہ والا نہیں دوسرالینا تھا۔ چاہے آپ نے دوسرا لیا ہو یا پہلا، ہر صورت میں اکثر دوست الٹ ہی کہیں گے، محفل پر نہیں، ویسے جنرلی کہہ رہا ہوں

تیسری بات، یہ لنک دیکھیں اور خود فیصلہ کریں

http://techreport.com/articles.x/12091

استعمال آپ نے کرنا ہے، یاد رکھیں کہ ریم کی مقدار، ریم سپیڈ، مدر بورڈ، ہارڈ ڈسک (سیریل، ساٹا، سکزی وغیرہ) بھی بہت اہم فیکٹر ہیں۔ پروسیسر بیچارہ اکیلا کچھ بھی نہیں
 

الف عین

لائبریرین
یہ ہوائ اے ایم ڈی کے کسی دشمن نے اڑا رکھی ہے۔ ہندوستان میں بھی اے ایم ڈی کے بارے میں یہی کہا جاتا رہا ہے۔ اور یہاں کے سارے کمپیوٹر رسائل ہر شوٹ آؤت میں اے ایم ڈی کو ترجیح دیتے آئے ہیں جب تک کہ انٹیل کا کور 2 ڈوؤ نہیں نکل گیا۔ لیکن اب پھر اے ایم ڈی اس جا جواب پیش کر رہا ہے۔ اے ایم ڈی ایتھلان سے زیادہ گرمی تو انٹیل کا کور 2 ڈوؤ یا کواڈ کور کرتا ہوگا شاید۔
اے ایم ڈی لے لیں، اس قیمت میں انٹیل کا متبادل نہیں ملے گا، اور اس سے بہتر ہوگا، کہ کور 2 ڈوؤ تو افورڈ کرنا مشکل ہے۔
میرا لیپ ٹاپ بھی اتھلان موبائل پروسیسر کا ہے۔ اور جن دوستوں کو کمپیوٹر کا مشورہ دیتا ہوں یا دلواتا ہوں، اے ایم ڈی اتھلان ہی دلواتا ہوں۔ بلا جھجھک لے لیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ریم کی فرنٹ بس سپیڈ کے ساتھ مماثلت ہو۔ ایک سے زیادہ ریم چپس کی صورت میں اگر ان کی بس مختلف ہوں تو وہ کم سپیڈ والی چپ کی رفتار سے کام کریں گی۔ سنگل چپ ایک گیگا بائٹ سے بہتر ہے کہ پانچ سو بارہ ایم بی کی دو چپس لے لیں

سیریل ہارڈ ڈسک سے بہتر ہے کہ ساٹا یا ساٹا ٹو ہارڈ ڈسک لے لیں۔ سپیڈ پر بہت فرق پڑے گا
 

شمشاد

لائبریرین
تمام اراکین نے پُرخلوص مشوروں سے نوازہ ہے۔
ظہور بھائی بتائیے گا ضرور کہ کون سے لیا اور کتنے میں ملا۔
 
Top