اے ایم ڈی

arifkarim

معطل
ابھی نکل رہا ہوں سسٹم لینے کے لئے دعا کرنا ریم ایک جی بی لینی ہے اور اور اب تو اے ایم ڈی کی چپسیٹ کے ساتھ بورڈ بھی آگیا ہے

میرا مشورہ بھی amd ہی ہے۔ اس لئے نہیں کہ میرے پاس ہے بلکہ اس لئے کہ میں دونوں استعمال کرلے دیکھیں ہیں، اور آخر کار اسی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اے ایم ڈی کم قیمت پر ان ٹل سے بہتر نتائج دیتا ہے۔ بس کچھ پروگرامز میں پرابلم دیتا ہے باقی سب ٹھیک چلتے ہیں۔ اور ہاں ریم چپ ایک ہی استعمال کیجئے گا۔ اس سے کمپیوٹر تیز ہوتا ہے۔ اب تو انٹل نئے کور کیساتھ آگیا ہے: کواڈ کور:
http://www.intel.com/technology/quad-core/index.htm
 

دوست

محفلین
انتظار رہے گا۔ کتنے کا لیا اور اس کی کنفگریشن کیا ہے۔ میں بھی شاید مستقبل قریب میں نیا سسٹم لوں۔ اس بار وہ سسٹم لینا ہے کہ کور ٹو ڈوئل کے اریب قریب ہو۔ اور آپ نے اسلام آباد سے لیا ہے کیا؟‌
جانے فیصل آباد کی مارکیٹ‌ ریکس سٹی میں یہ دستیاب بھی ہوتا ہے یا نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میموری ایکسس کرنے کے لئے ایڈریس جنریٹ ہوتا ہے، بتیس بٹ کے پروسیسر میں‌ بتیس بٹ جتنی جگہ ہوتی تھی میموری کا ایڈریس دینے کے لئے۔ یہ زیادہ سے زیادہ ریم استعمال کی حد کو ظاہر کرتا ہے۔ چونسٹھ بٹ چونسٹھ بٹ جتنی جگہ مہیا کرتا ہے میموری کے لئے
 

نبیل

تکنیکی معاون
واہ واہ، کتنی کنسلٹینسی مہیا کی جا رہی ہے ظہور سولنگی کو۔۔ :)
ظہور سولنگی، اب آپ بھی اپنے پی سی کے پرفارمنس بنچ مارک پوسٹ کر دیں۔۔ ;)
 

shoaibnawaz

محفلین
ظہور صاحب کے سسٹم کے حالت میں بتاتا ہوں۔ انہوں نے AMD Athlon 64 X2 4400 لیا ہے جس کی کلاک سپیڈ 2.3 میگا ہرٹز ہے۔ L2 cache 1024KB ہے۔ یہ کور ٹو ڈو کی ٹکر کا دو کور والا پروسیسر ہے۔ اس کا بلیک ایڈیشن بھی مادکیٹ میں دستیاب ہے جو صحیح طور پر کو ٹو ڈو ہے اپنی ڈبل کیشے کی وجہ سے۔
مدر بورڈ ہے ان کا Asus M2A-VM جو کے AMD D690 چیپ سیٹ کے ساتھ ہے جس میں اے ٹی آئي کا ڈبل آوٹ پٹ والا(VGA & DVI) گرافکس کارڈ ہے جو کہ 256 ایم بی کی میمری شیئر کر سکتا ہے۔ وسٹا کے ایرو ڈیسک ٹاپ سسٹم کے لیے بہت سوٹ کرتا ہے۔ لینکس میں یہ برائیل ڈیسک ٹاپ ایفکٹس کو بھی سوٹ کرتا ہے۔ اس بورڈ PCI-E 16x کی ایک اور PCI-E 1x کی بھی ایک سلاٹ ہے۔ دو PCI سلاٹ ہیں۔ ایک IDE اور 4 ساٹا (مع ریڈ کنٹرولر کے) کے پورٹس ہیں۔ 10 USB 2.0 کی سپورٹ ہے۔ فرنٹ سائیڈ بس ہے 2000MHz۔
پروسیسر کی قیمت 7000 اور بورڈ کی ہے 5500۔
 

دوست

محفلین
بہت اچھے۔
سات ہزار کا پروسیسر اور 5500 کا بورڈ مع گرافکس کارڈ۔۔۔۔ریم اور ہارڈ ڈسک الگ سے۔۔۔۔۔۔
دیکھتے ہیں شاید کبھی ہمارا بھی سکوپ بن جائے۔ اے ایم ڈی ہی لیں گے۔۔۔
ایک سوال جب ہم دو چپ والے پروسیسر کی بات کرتے ہیں جیسے ڈوئل کور تو اس سے مراد کیا 64 بٹ نہیں ہوتا؟
یا اور انداز میں‌ کیا سنگل پروسیسر جیسے تین میگا ہرٹز تک بھی پروسیسر دستیاب ہیں سنگل ہی کیا وہ بھی 64 بٹ میں‌ شمار ہوسکتے ہیں؟
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
پروسیسر میں‌ایک سے زیادہ کورز ہونا ایسا ہی ہے جیسے ایک سے زیادہ پروسیسر لگے ہوں، لیکن ایک ہی چپ پر۔ ہر چپ یا کور یا پروسیسر کہہ لیں، کا اپنا کام کرنے کا طریقہ ہوتا ہے۔ یعنی فرض‌کریں کہ کواڈ کور یعنی چار کورز والا یا چار پروسیسرز والا جو پروسیسر ہوگا، وہ اگر بتیس بٹ ہے تو ہر پروسیسر الگ الگ بتیس بٹ کے تھریڈ کو پروسیس کر سکے گا۔ اگر وہ چونسٹھ ہے تو اس کے تمام کورز چونسٹھ چونسٹھ بٹ کی پروسیسنگ کر سکیں گے

ایک عام پروسیسر بیچارہ ایک وقت میں ایک بتیس یا چونسٹھ بٹ جتنا ہی لمبا تھریڈ لے سکتا ہے
 
Top