ابن انشا اے جوگی، اے درویش کوی

غدیر زھرا

لائبریرین
اے جوگی، اے درویش کوی
کیوں عمر گنوائے رمتا ہو!

کیوں تن پر راکھ بھبوت ملے
تو گورکھ ناتھ کا چیلا ہو!

یہ پورب پچھم کچھ بھی نہیں
یہ جوگ بجوگ بھی دھوکا ہو!

جو تجھ سے جدا سب مایا ہے
یا اپنے کو اگر پانا ہو!

کیوں اور پہ جی کو رجھاتا ہے
یہ پیت کی ریت تو پھندا ہو!

جو ہارا جان سے ہار گیا
جو جیتا وہ بھی رسوا ہو!

دھونی نہ رما، بسرام نہ کر
بس الکھ جگا کر چلتا ہو!

تو اپنا رہ ، تو اپنا بن
تو انشا ہے ، تو انشا ہو!
 

تلمیذ

لائبریرین
دھونی نہ رما، بسرام نہ کر
بس الکھ جگا کر چلتا ہو!

بہت اعلیٰ، شراکت کا شکریہ۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین
شکریہ بھتیجی انشاء جی کا کلام شریک محفل کرنے کا۔
بہت خوب!
تشکّر شیئر کرنے پر
بہت خوش رہیں
دھونی نہ رما، بسرام نہ کر
بس الکھ جگا کر چلتا ہو!

بہت اعلیٰ، شراکت کا شکریہ۔
واہہہہہہہہ بہت خوب انتخاب
بہت دعائیں بٹیا رانی
بہت شکریہ تمام احباب کا :)
 
Top