1) آپ کے نام کس نے رکھا اور اس کے آپ کی زندگی پر کیا اثرات ہیں؟
میرا نام میرے پھپھو نے رکھا. نام سے ظاہر ہے کہ اللہ کا بندہ تو بس اللہ کا بندہ ہوں اور اللہ ہی کی بندگی کرتا ہوں
2) آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے اور کیا ستاروں پر کس حد تک یقین رکھتے ہیں؟
میری تاریخ پیدائش 18 اگست ہے. میرا ستارہ اسد ہے لیکن میں ستاروں پر یقین نہیں رکھتا.
3) اپنے اپ کو تین الفاظ میں بیان کیجیے.
تساہل پسند ، نرم دل، سادہ مزاج
4) آپ کی تعلیمی شعبہ کیا ہے اور اسی کا انتخاب کیوں کیا؟
میرا تعلیمی شعبہ صحافت ہے. سچ بات تو یہ ہے کہ مجھے تعلیم میں زیادہ دلچسپی نہیں.اس کا انتخاب ابو کو خوش کرنے کے لیے کیا. اور صحافت کا کورس سب سے آسان ہے . تھوڑی سی محنت کرکے اچھے مارکس مل جاتے ہیں..اور ابو خوش ہوجاتے ہیں. ابو کہتے ہیں نوکری لازمی نہیں بس صرف پڑھا کرو
5) اپ نے آج تک کن کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا؟
پچپن میں کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا. لیکن گیند سے ڈر لگتا تھا کہ کہیں میرے سر پر نہ لگے..مجھے کھیلوں میں زخمی ہونے کا ڈر لگتا تھا. اسی وجہ سے کھیلوں کی طرف دلچسپی نہ ہونے کی برابر تھی
ایک بار نویں جماعت میں تقریری مقابلے میں حصہ لیا تھا ضلعے میں دوسری تحصیل کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی.
6) زندگی کی پہلی کمائی آ چکی ہے یا ابھی آنی ہے اور اس سے کیا کیا یا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
میں گائے مرغیاں اور خرگوش وغیرہ پالتا ہوں. مرغیوں کے انڈے اور کبھی کبھار بچھڑا، بچھیا، مرغیاں بیچ کر کچھ نہ کچھ کما لیتا ہوں. پچھلے سال ایک بچھیا فروخت کی تو. تو موٹر سائیکل خریدا تھا. اچھی خاصی کمائی ہوتی ہے جیب خرچ کے لیے
باقاعدہ کوئی جاب وغیرہ نہیں کرتا
7) آپ کا پسندیدہ کھلاڑی، ادیب، سیاستدان اور محفلین؟
کھلاڑی تو کوئی نہیں پسند. پسندیدہ ادیب شفیق الرحمان..محفلین تو سب پسندیدہ ہیں. اگر ایک کا نام لوں تو
لاریب مرزا
اگر آپ ایک جزیرے پر غیر معینہ مدت کے لیے تنہا مگر آزاد ہیں اور وہاں سگنلز نہیں آتے تو آپ کیا کیا کریں گے؟
نیند اور صرف نیند
9) آپ کا روزمرہ کا معمول کیا ہے؟
صبح سے سہ پہر تک تو یونیورسٹی میں ہوتا ہوں.
عصر کی نماز کے بعد گھاس وغیرہ کاٹنا.گھر کا سودا سلف لانا مغرب سے عشاء تک گھر میں کوئی کتاب پڑھنا یا ویسے ہی آرام کرنا، عشاء کے بعد رات دیر تک دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر گپ شپ لگانا
جب یونیورسٹی کی چھٹی ہوتی ہے تو صبح سے عصر تک کھیتوں میں کام کرتا ہوں
10) آپ اردو محفل پر کیسے آئے اور اردو محفل کا آپ کی زندگی میں کیا کردار ہے؟
ایک بار مشرق میگزین میں ایک آرٹیکل پڑھ رہا تھا. تو اس میں اردو انسٹالر کا ذکر تھا. اردو انسٹالر ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے گوگل نے بیض بلال ویب سائٹ کا پتہ دیا اور وہاں سے محفل فورم کا معلوم ہوا. اس وقت میں انٹرنیٹ کی دنیا میں نووارد تھا. اور یہ پہلا فورم تھا جس کا میں رکن بنا اور آہستہ آہستہ محفل کو سمجھنے لگا.
اردو محفل کی وجہ سے مجھے اچھے دوست ملے جب کوئی نہیں ہوتا تو اردو محفل ہوتی ہے
11) اگر اگلے وزیر اعظم آپ ہوں تو کرسی سنبھالتے ہی پہلے پانچ اقدام کی کریں گے؟
آرمی چیف سے پوچھ کر بتاؤں گا.
12) آپ کی/کا پسندیدہ کتاب، فلم، کھیل؟
قرآن پاک
دنیاوی کتابوں میں، میں زیادہ تر ناول پڑھتا ہوں پسندیدہ ناول اناطولیہ کی کہانی یشار کمال ترکی ناول ہے
فلم تھری ایڈیٹس
کھیل کوئی نہیں
13) اردو محفل پر آپ کے اس ہوزر نیم کی وجہ کیا بنی؟
عبداللہ نام دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے.
14) زندگی کی کوئی ایسی خواہش جو تقریبا ناممکن محسوس ہوتی ہو مگر آپ ایک بار ضرور پوری کر کے دم لیں گے؟
ایک خواہش پسند کی شادی لیکن اگر پوری نہ ہوئی تو کوئی بات نہیں. صرف خواہش ہے
15) آپ کے جڑواں بھائی محفل پر کیوں نہیں؟
انہیں محفل پسند نہیں، ایک بار محفل کے بارے میں بتایا تھا. کہنے لگا ''یو خو ستا بل سہ کار نشتہ'' ایک تو تمہارا اور کوئی کام نہیں
16) اب تک اپ کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اور سب سے بڑی ناکامی کی رہی
میٹرک کے امتحان میں اے گریڈ جبکہ تیاری بالکل زیرو تھی. اور ابو نے خوش ہوکر موبائل گفٹ کیا تھا.
ناکامی کوئی خاص نہیں
17) اب تک کس کس محفلین سے بالمشافہ ملاقات رہی اور آپ کے محسوسات کیسے رہے؟ مزید کس سے ملنے کی خواہش ہے؟
بدرالفاتح بھائی سے، پہلی بار ایک ایسے شخص سے مل رہا تھا جسے میں صرف نام کی حد تک جانتا تھا . مل کر بہت اچھا لگا تھا. اور بہت ہی اچھا اور دوسانہ رویہ تھا ان کا . مزید سارے محفلین اچھے ہیں. موقع ملا تو جو مجھ سے ملنا پسند کرتے ہوں ان سب سے ملنے کی خواہش ہے.
1 آپ کی سمجھتے ہیں کہ انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے یا ہونی ہو کر رہے گی؟
میرے خیال میں ہونی ہوکر رہے گی. کہتے ہیں کہ دعا تقدیر اکو بدل دیتی ہے. لیکن دعا بھی تو تقدیر میں لکھا ہوا فیصلہ ہے .
19) مزید کتنی تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ ہے اور تعلیم کے بعد کیا کرنا پسند کریں گے؟
جہاں تک ہوسکے یعنی جب تک فارغ ہوں.
تعلیم کے بعد خود کا کاروبار
20) پختون عوام میں مذکر اور مؤنث کی کنفیوژن کے پیچھے کیا راز مضمر ہے؟
پتہ نہیں مجھے خود یہ راز نہیں معلوم
21) آپ کو کون سی زبان پسند ہے اور سب سے زیادہ مطالعہ کا زبان میں ہے اور لگ بھگ کتنا؟
مجھے اردو زبان پسند ہے پشتو کی نسبت اردو آسانی سے پڑھ لکھ سکتا ہوں. مطالعہ خاص نہیں وقت گزاری کے لیے ناول پڑھتا ہوں. ناولوں کی تعداد کا کوئی اندازہ نہیں