اے خدا۔

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میرے حرف گونگے ہیں،
میرے لفظ بے معنی،
میرا لہجہ بے تاثیر،
میری بات بے ترتیب،
رب لم یزل تجھ سے،میری التجا یہ ہے،
میرے گونگے حرفوں کو،
بے وقار لفظوں کو،
بے اثر سے لہجے کو،
بے ثمر سی باتوں کو،
بخش دے پزیرائیاں۔
مجھ پہ اک نظر کر دے،
مجھ کو باہنر کر دے،
اتنا معتبر کر دے۔۔۔
آمین۔۔
 

نایاب

لائبریرین
میرے حرف گونگے ہیں،
میرے لفظ بے معنی،
میرا لہجہ بے تاثیر،
میری بات بے ترتیب،
رب لم یزل تجھ سے،میری التجا یہ ہے،
میرے گونگے حرفوں کو،
بے وقار لفظوں کو،
بے اثر سے لہجے کو،
بے ثمر سی باتوں کو،
بخش دے پزیرائیاں۔
مجھ پہ اک نظر کر دے،
مجھ کو باہنر کر دے،
اتنا معتبر کر دے۔۔۔
آمین۔۔

السلام علیکم
محترمہ ناعمہ عزیز بہنا
سدا خوش رہیں ۔ آمین
اللہ تعالی آپ کی سب خواہشوں کو پوا کرے آمین
بہت ہی اچھا کلام شریک محفل کیا ہے آپ نے
نایاب
 

مغزل

محفلین
بہت خوب ماشا اللہ ، مگر یہ کھیل کی لڑی میں کیوں ہے ۔ (اسے منتقل کیا جائے)
 

الف عین

لائبریرین
اچھی مناجات ہے۔ لیکن وارث تم نے اسے ’آپ کی شاعری‘ میں منتقل کیا ہے۔ کیا یہ واقعی نائمہ کی نظم ہے؟
اگر ہے تو
بخش دے پزیرائیاں۔
وزن میں نہیں آتا، اسے پذیرائی کہنا ہی کافی ہو گا۔ جمع کی کیا ضرورت ہے؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم۔
امید ہے کہ آپ سب خیر ر عافیت سے ہوں نگے۔۔
میں نے سوچا کہ میں بھی حاضری دے دوں، آپ سب حضرات کو بتاتی چلوں کہ یہ دعائیہ نظم چونکہ مجھے بہت پسند ہے اس لئے کچھ بھی پوسٹ کرنے سے پہلے میں نے اسے پوسٹ کیا مگر میرا خیال ہے کہ مجھے یہ بات بتانا چاہیے تھی۔ کہ یہ سلیکٹو ہے۔۔۔ اُمید ہے آئندہ ایسی غلطی نہیں ہوگی۔۔۔
 

دوست

محفلین
بیٹا اردو استعمال کیا کرو۔ سیلکٹو کی جگہ پسندیدہ بھی کہا جاسکتا تھا۔
 
Top