اے خدا تو کہاں ہے ؟

نور وجدان

لائبریرین
ابھی کل پرسوں کی بات ہے کسی ادیب کی تحریر پڑھی ''خدا کہاں ہے '' جس میں یہ لکھا ہوا تھا خدا پاؤں کی ٹھوکر میں ہے . میں نے جھٹ سے نتیجہ اخذ کیا وہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ انسان جب جب گرتا ہے تو اسے اللہ تعالیٰ مل جاتے ہیں . آئینے میں خود کو کھڑا کیا پوچھا کہ خدا کہاں ہے . ٹھک سے جواب آیا نور ہے اور نور دل میں ہوتا ہے ، پھر سوال کیا کیا دل کے پاؤں ہوتے ہیں جو خدا پاؤں میں ملتا ہے '' . پھر ہنسی آگئی ...

من نے پوچھا کیوں ہنس رہی ہوں . جواب دیا خدا اور اللہ میں بڑا فرق ہے . شکر ہے اس نے لفظی طور پر لکھا تھا ایسے... اس کو خدا اور اللہ لکھنے میں اللہ کی کبریائی کا لائیسنس مل گیا ہوگا ۔۔ مجھے دو باتیں یاد آگئیں جب میں نے کسی ابن آدم کو چندا اکٹھا کرتے دیکھا تاکہ وہ اپنے باپ کی سسکتی زندگی کو بچا لے . .. چندا کل 20 لاکھ کے قریب تھا وہ تو اکٹھا ہو گیا

اور اس سے پہلے وہ اپنا جگر اپنے باپ کے جگر میں اتارتا اس کے باپ کو اجل نے آ تھاما ... اس نے سوال کیا خدا کہاں ہے ، تم دنیا میں تباہی کے لئے آیے ہو . کسی نے اس کو سمجھایا بجھایا اور توبہ کروالی . کفر کر لیا چل کلمہ بھی پڑھ .... اس نے اللہ کو واحد مانا اس کو وہ مل جائے گا اس کا دل جب تھم جائے گا .. ایک اور قصہ یاد آتا ہے جب کسی دوست نے یہ سٹیٹس شئیر کیا ہوا تھا اے خدا تو کہاں ہے اگر تو نے اس کو دنیا میں ٹھوکروں کے لیے بلایا یا اس دنیا کا کوڑا بنانے کو لیے تو اس کو اٹھا لے ... اس پر بھی کفر کا فتوٰی لگ گیا۔۔۔لگنا بھی تھا ۔۔ خدا سے سوال وہ بھی گستاخانہ ۔۔ ...

ہمارا معاشرہ فتوٰی دینے میں آگے ہے . مگر دلوں میں نہیں نظر ڈالتا کہتا ہے فلاں ملحد ہے ۔دلوں سے نور کیوں جا رہا ہے .... لوگوں میں ایمان کم ہو گیا ہے ... حمزہ نام رکھنے سے کوئی حمزہ سید الشہدا تو نہیں بن جائے گا .۔ فاروق نام رکھنے سے کوئی فرق کرنا تو نہیں سیکھ سکتا ۔۔ اور فاطمہ نام رکھنے سے کوئی ویسا پاکیزہ ہو سکتا ہے

میں سوچ رہی ہوں.میں نے خدا تک پہنچنے کا سفر شروع کیا ہوا ہے۔ ۔۔. زادِ راہ نہیں ہے ورنہ جم کر کہتی دیکھو کیا خوب تیاری کی اس ذات سے ملنے کی ...میں نے بھی حسرتوں کا انبار دل میں مدفن کر لیا ہے ، کس منہ اس کے سامنے جاؤں گی ۔۔شرم تو آئے گی مگر ڈھٹائی پر رونا آتا ہے اسکے دینے پر اور اپنے ندیدے پن پر ۔۔

یہ دنیا تو ٹھکانہ ہے اور عارضی ٹھکانے پر حسرتوں کی قبر بن جاتی ہے ... پھر جب بے شمار قبریں بن جاتی ہیں دل میں اندھیرا چھا جاتا ہے ہم پوچھتے ہیں خدا کہاں ہے ... نور تمہیں ان مردہ نعشوں میں ملے گا کیا...؟ یا اس اندھیرے میں پاؤں مارتے رہو گے تو مل جائے گا ... نور تب ملے گا ان حسرتوں کی قبر نہ بناؤ اگر یہ قبر بن بھی جائیں تو سوگ تین دن کا مناؤ...اور حسرتوں کو حتی الاامکاں مرنے نہ دے .. جب یہ حسرتیں ناسور بن جائے ان زخموں پر پھائے رکھنے والا کوئی نہ ہو تو ہمیں اس کا وجود لایعنی سا لگتا ہے ..

دل سے ایک صدا آئی ہے ۔۔ مجھے لگا یہ نور کی آواز ہے ۔۔۔ پاک ذات کی جو دل کی میل کو دھو ڈالنا چاہتا ہے مجھ پر ایک سوال داغ ڈالا ۔۔

''اے خاک تو نے کبھی مجھے دیکھا ہے کیا ؟ کبھی میرا جلوہ کیا ہے ؟ کبھی میرے دیدار کی خواہش کی ہے ... تو دنیا میں خداؤں کے پیچھے بھاگتاہے جب وہ خدا تجھے چھوڑ جاتے ہیں تو میرے پاس آتا ہے پوچھتا ہے میں کہاں ہے ... جب تو نے مجھے اس پاک جگہ سے ہٹا کر کسی اور کوصنم بنایا تھا میں نے پوچھا تھا میں کہاں ہوں؟
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
واہ آپ بھی تو ماشاءاللہ خوب سوچتی ہیں اور اپنے سارے قیدی آزاد کر دیتی ہیں.
ڈھیروں داد :)
قیدی پر ہنسی اگئی ہے ۔۔قید نہیں کرتی می کیا کروں تتلی بن کر اڑتے ہیں ۔۔ روشنی نہیں ان میں جو آپ کے جگنوؤں میں ہے :)

ابھی آپ کی پنجابی پیروڈی نظر سے گزری ۔۔ کیا خوب لکھا ہے سوچ رہی تھی یہ جینٹس کی قوت مشاہدہ کس قدر تیز تر ہے :) :) :)
 
سلمان حمید

محفلین

اڑنے سے پہلے کہیں تو قید ہوتے ہوں گے. فرق یہ ہو گا کہ آپ ان کی ہلکی سی مزاحمت پر ہی سارے در وا کر دیتی ہیں اور میرے جیسوں کو بہت سارا وقت لگ جاتا ہے.

جہاں تک بات قوت مشاہدہ کی ہے یہ چھوٹی سی دنیا اور اس میں ہمارے گردونواح ہونے والے واقعات میں اس عمر تک آ کر اس قدر مماثلت اور یکسانیت ہو جاتی ہے کہ اکثر اپنے سے کم عمر نوجوانوں کے آگے شیخی بگھارنی پڑتی ہے کہ بیٹا جتنی تیری عمر ہے اتنا میرا تجربہ ہے :p
 
آپ مصر ہیں تو کیا کہوں ۔۔۔ میں نے تو آزاد کرنے کا ڈھنگ ہی نہیں سیکھا ۔۔آپ سے ضرور سیکھوں گی ۔۔ آپ کے مزاح کی تو قائل شدید ہوں آپ جب لکھتے ہیں تو ایک چنٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں ۔۔۔۔ پر سنجیدگی میں بھی کمال ہے آپ کا ۔۔

ایک بات تو بتائیں تجربہ کچھ کٹھن مراحل سے تو نہیں گزرا :):):warzish:
 
ارے ارے اتنی ساری تعریف اور وہ بھی یک مشت؟ محفل چھوڑ کر جا رہی ہیں آپ؟ میرا مطلب کچھ بعد کے لیے بھی چھوڑ دیجئے :rollingonthefloor:

اور جہاں تک بات تجربے کے دوران کٹھن حالات کا سامنا رہنے کی ہے تو ہم جیسے چھوٹے شہروں کے لوگ اپنے لڑکپن میں اپنے والد کی ڈانٹ سے لے کر پہلے پہلے یک طرفہ عشق سمیت آسمانوں کو چھو لینے کی خواہش کے درمیان آنے والے ہر چھوٹے بڑے دلبرداشتہ کر دینے والے واقعے کا بڑا گہرا اثر لیا کرتے ہیں اور ویسے بھی آج کل ہر انسان ہر نئے دن کے نکلتے ہی کٹھن حالات سے دوچار ہو جاتا ہے تو کیا بتائیں اور کیا نہیں:)
 
فلک شیر

محفلین
شکریہ ۔۔۔ لکھنے کو کچھ نہیں لکھا منتشر خیالات کے علاوہ ۔۔۔ پسندیدگی کا شکریہ
منتشر خیالات ہم میں سے ہر ایک کے اردگرد اڑتے رہتے ہیں ..............کمال یہ ہے کہ ان کو سچائی اور سادگی سے کاغذ پہ منتقل کیا جائے اور کرتے رہا جائے ..مدح و ذم سے اوپر اٹھا جائے آہستہ آہستہ ........اللہ تعالیٰ برکت دیں
 
نور وجدان

لائبریرین
ارے ارے اتنی ساری تعریف اور وہ بھی یک مشت؟ محفل چھوڑ کر جا رہی ہیں آپ؟ میرا مطلب کچھ بعد کے لیے بھی چھوڑ دیجئے :rollingonthefloor:

اور جہاں تک بات تجربے کے دوران کٹھن حالات کا سامنا رہنے کی ہے تو ہم جیسے چھوٹے شہروں کے لوگ اپنے لڑکپن میں اپنے والد کی ڈانٹ سے لے کر پہلے پہلے یک طرفہ عشق سمیت آسمانوں کو چھو لینے کی خواہش کے درمیان آنے والے ہر چھوٹے بڑے دلبرداشتہ کر دینے والے واقعے کا بڑا گہرا اثر لیا کرتے ہیں اور ویسے بھی آج کل ہر انسان ہر نئے دن کے نکلتے ہی کٹھن حالات سے دوچار ہو جاتا ہے تو کیا بتائیں اور کیا نہیں:)
کیا آپ بھی تعریف کرکے چھوڑ جاتے ہیں ؟ ارے آپ کی کمی محسوس ہوتی ہے ۔۔۔۔ یہیں رہا کریں :) :) :)

مجھے نہیں پتا تھا آپ کے اندر اتنا اعلیٰ درجے کا فلسفی ہے ۔۔۔ واہ لاجواب بات کی ۔۔ جیت لیا دل
 
نور وجدان

لائبریرین
منتشر خیالات ہم میں سے ہر ایک کے اردگرد اڑتے رہتے ہیں ..............کمال یہ ہے کہ ان کو سچائی اور سادگی سے کاغذ پہ منتقل کیا جائے اور کرتے رہا جائے ..مدح و ذم سے اوپر اٹھا جائے آہستہ آہستہ ........اللہ تعالیٰ برکت دیں
جی کہنے کو جو آج تحریر آپ نے لکھی ہے وہ بہت چھوٹی ہے پر اتنی جامع اور مکمل ہے جیسے دریا کو کوزے میں بند کر دیا ابو ظاہر والی ۔۔۔ آپ کا انداز بیان جدا ہے ۔۔۔۔
رہا بات سچائی کا خود سے سچ بولنا اور دنیا کو کہنا بڑی جرءات کا کام ہے ۔۔۔ دعا کا بہت شکریہ اور حو صلہ افزائی کا بھی
 
سلمان حمید

محفلین
کیا آپ بھی تعریف کرکے چھوڑ جاتے ہیں ؟ ارے آپ کی کمی محسوس ہوتی ہے ۔۔۔۔ یہیں رہا کریں :) :) :)

مجھے نہیں پتا تھا آپ کے اندر اتنا اعلیٰ درجے کا فلسفی ہے ۔۔۔ واہ لاجواب بات کی ۔۔ جیت لیا دل
میں تو سست انسانوں کی اس صنف سے تعلق رکھتا ہوں جو کچھ بھی مستقل مزاجی سے نہیں کر پاتے. محفل پر آنا جانا تو لگا رہتا ہے تو تعریف بھی چلتی رہے گی :)
اور فلسفی کہہ کر مجھے مزید بوڑھا مت کیجئے. میں تو جو دل میں آئے اور الفاظ دستیاب ہوں تو لکھ دینے میں کنجوسی نہیں کرتا. :)
 
سوچنے پر مجبور کرتی ایک خوبصورت تحریر ۔۔۔۔۔
واقعی تخیل کی پرواز کو خوب دوڑایا ہے اپو نے ۔۔۔۔
اپو کتنا سوچتیہ ہیں آپ ۔۔۔ کیسے مل جاتا ہے اتنا وقت ۔۔۔
 
مجھے آپ بوڑھے نظر نہیں ۔۔۔ خیر آپ اپنی تحاریر کا لنک دیں ۔۔ ان کو بھی پڑھ لیا جائے ۔۔۔
سست انسانوں کی کوئی نہیں صنف وجود میں آئی ہے ؟ مجھے تو پتا ہی نہیں :)
 
نور وجدان

لائبریرین
سوچنے پر مجبور کرتی ایک خوبصورت تحریر ۔۔۔۔۔
واقعی تخیل کی پرواز کو خوب دوڑایا ہے اپو نے ۔۔۔۔
اپو کتنا سوچتیہ ہیں آپ ۔۔۔ کیسے مل جاتا ہے اتنا وقت ۔۔۔
ارے میں ''اپو'' نہیں مجھے میرے نام سے پکار لیں ۔۔۔
میں نے اس کو سوچا نہیں تھا جو لکھا پانچ منٹ کی مار تھی ۔۔۔ جس کہانی کو سوچ کر لکھا وہ بیچاری رو رہی ہے :(

آپ کو پسند آئی ہے اس کے لیے اب مجھے اور اچھا لکھنا پڑے گا :)
 
Top