اے خوشا وہ لمحہ (راحیل فاروق)

میرا نہیں خیال کہ جب بلاگ پر پوسٹ کر دی ہے تو یہاں شئر کئے جانے پر کوئی اعتراض ہو گا. اور بلاگ کا حوالہ موجود ہے تو انتظامیہ کو بھی اعتراض نہیں ہو گا. :)
 

فاخر رضا

محفلین
اے خوشا وہ لمحہ، عاشق کا قلم جب سر ہوا
بجھ گئی ہجراں کی آگ اور دل کا صحرا تر ہوا

کیا عجب بخشے ہی جائیں اس سعادت کے سبب
کافروں کا آج پھر چرچا سرِ منبر ہوا

میری حالت پر نظر مت نامہ بر! کر، یہ بتا
یار کا کیا حال میری داستاں سن کر ہوا

صورِ اسرافیل تو ایک استعارہ ہے فقط
آہ سے عورت کی ہو گا جب بپا محشر ہوا

مجھ سے بہتر کون جانے غم کی عظمت کو کہ میں
دل ہوا، دلبر ہوا، ناظر ہوا، منظر ہوا

خوش رہے، راحیلؔ، جو غم سے چھڑا دامن گئے
بھول جاؤ تم بھی ان کو، جو ہوا بہتر ہوا

( راحیل فاروق )
میں تو بہت نیا ہوں اس محفل میں اور راحیل فاروق سے کوئی قلبی لگاؤ بھی نہیں ہے. مگر شاعری پڑھ کر لگا کہ وہ ہوتے تو اچھا ہوتا. مگر میں اپنے دوستوں سے کہتا ہوں کہ اگر ہم دور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں ہوتے تو ان سے کیا فیض حاصل کرتے، یہی قرآن اور احادیث. آج ہمارا قرآن مجید اور احادیث سے لگاؤ بتا رہا ہے کہ ہم اس دور میں کیوں نہیں تھے. ہر محفل اسی لائق ہوتی ہے جیسے اس میں احباب ہوتے ہیں. غدیر صاحبہ اگر رسالت کا کام انجام دیتی رہیں اور شاعری شئر کرتی رہیں تو ہمارے لیے یہی کافی ہے اور ہم اسی لائق بھی ہیں.
 

محمد وارث

لائبریرین
حضرات ایک وضاحت ضروری ہے ، یہ تحریر میں نے راحیل بھائی کی اجازت کے بغیر یہاں نقل کردی ہے اس امید پر کہ وہ اس بات پر ناراض نہیں ہونگے،
دوسری بات یہ کہ اس تحریر کا یہاں نقل کرنا اگر محفل کے قوائد و ضوابط کے خلاف ہے تو مجھے اس کا علم نہیں ، انتظامیہ میری اس ممکنہ غلطی کو درست کرنے کا اختیار رکھتی ہے، محمد وارث ، ابن سعید صاحبان سے درخواست ہے کہ اگر مذکورہ بالا مراسلے میں کسی نوعیت کی خلاف ورزی پائیں تو یہ مراسلہ حذف کردیں۔
شکریہ برادرم، میں تو انتظامیہ میں رہا نہیں لیکن میرا نہیں خیال کہ اس تحریر کو نقل کرنے میں محفل کی کسی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

راحیل صاحب کا یوں کنارہ کش ہونا میرے لیے بھی ایک اچنبھے کی بات تھی ااس تحریر سے کچھ کچھ واضح تو ہوا لیکن پھر بھی کچھ واضح نہیں کہ ہوا کیا ہے۔

راحیل صاحب کو یوں محفل کو چھوڑنا نہیں چاہیے، ان کی تحریر پر درخواست تو ہم نے بھی کر دی ہے :)
 
Top