اے دلِ ناداں

باباجی

محفلین
دیکھ کے روز اک خواب نیا
کرتے ہو بربادی کا ساماں
اے دلِ ناداں
نہ دیکھ یہ اونچے محلات
ان میں بھی ہوتے ہیں زنداں
اے دلِ ناداں
خبر نہیں کسی پل کی
کیوں باندھے عہد و پیماں
اے دلِ ناداں
عشقِ مجازی ، زینہء آگہی
ڈھونگ ہے دلنوازیء جاناں
اے دلِ ناداں
کر خالی جھولی اپنی
بھول جا سود و زیاں
اے دلِ ناداں
(باباجی)​
 

باباجی

محفلین
باباجی !یہ تو کسر نفسی اور سعادت مندی ہے رب کریم آپ کے درجات بلند فرمائے(آمین ثم آمین)
سرکار
میری ایک گمشدہ ڈائری جو میری چھوٹی بہن نے اپنے پاس رکھ لی تھی
وہ مجھے مل گئی
تقریباً 10 سال پرانی
تو میں نے سوچا کہ کچھ شیئر کرنے کی ہمت کروں
آج تو میں اتنا بھی نہیں لکھ سکتا جتنا میں نے شیئر کردیا
یہ آپ کی بڑائی ہے کہ میرے سچ کو کسرِ نفسی کہتے ہیں آپ
بہت محبت ہے آپ کی
 

شاکرالقادری

لائبریرین
با باجی! ۔۔۔۔ آپ تو واقعی باباجی ہیں! عرفان و آگہی سے بھرپور باتیں ۔۔۔ لیکن فن شعر کی کسوٹی پر پورا نہیں اترتیں ۔ ۔ ۔ کاش ایسا بھی ہوتا۔۔ تو آپ کا کلام تاثیر میں دو بالا ہو جاتا
 

باباجی

محفلین
با باجی! ۔۔۔ ۔ آپ تو واقعی باباجی ہیں! عرفان و آگہی سے بھرپور باتیں ۔۔۔ لیکن فن شعر کی کسوٹی پر پورا نہیں اترتیں ۔ ۔ ۔ کاش ایسا بھی ہوتا۔۔ تو آپ کا کلام تاثیر میں دو بالا ہو جاتا
بہت شکریہ سرکار
مجھے اپنی اس خامی کا اعتراف ہے
کچھ چھٹے رکن سے فرصت ملے گی تو
ضرور اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا
دعا کی گزارش ہے
 

پردیسی

محفلین
بابا جی سرکار ۔۔ خوب لکھا ہے ۔۔ پسند آیا ۔۔۔ بس لکھتے رہئے ۔۔ خوب لکھتے رہئے ۔۔۔ سوچوں کو الفاظ میں ڈھالنا بھی ایک فن ہے ۔۔
 
دیکھ کے روز اک خواب نیا
کرتے ہو بربادی کا ساماں
اے دلِ ناداں
نہ دیکھ یہ اونچے محلات
ان میں بھی ہوتے ہیں زنداں
اے دلِ ناداں
خبر نہیں کسی پل کی
کیوں باندھے عہد و پیماں
اے دلِ ناداں
عشقِ مجازی ، زینہء آگہی
ڈھونگ ہے دلنوازیء جاناں
اے دلِ ناداں
کر خالی جھولی اپنی
بھول جا سود و زیاں
اے دلِ ناداں
(باباجی)​
بہت خوب
 
Top