اے شبِ ماتم تری فرقت میں گھبراتا ہوں میں

آئنے کے سامنے یہ سر جھکا پاتا ہوں میں
غیر تو پھر غیر ہیں خود سے بھی شرماتا ہوں میں

اے غمِ ہستی مجھے یوں چھوڑ کر تنہا نہ جا

جس سے آ جاتی ہے ہر مخفی حقیقت سامنے
وہ طلسمِ چشم بستن تجھ کو دکھلاتا ہوں میں

جس کے پہلو میں چھپے ہیں سب سوالوں کے جواب
آہ اس افسانۂ ہستی کو جھٹلاتا ہوں میں

گفتگو میری نہیں جز پیرویِ سامری
اس فسونِ عاجزی پر کتنا اتراتا ہوں میں

میں کہ ہوں بزمِ دو عالم کا وہ عیشِ دائمی
مدتِ رقصِ شرر میں ختم ہو جاتا ہوں میں

تو مجھے مل کر بھی اے ریحان ملتا ہی نہیں
جب بھی پاتا ہوں تجھے کھویا ہوا پاتا ہوں میں
 
واہ۔ بہت خو ب
 
آخری تدوین:

ریحان بھائی ڈھیر ساری داد۔ خوبصورت کاوش۔
اپنی علمی کم مائیگی کے احساس کے ساتھ لب کشا ہوں۔۔۔۔
سر جھکا پاتا ہوں اس میں اشکال ہے کہ سر جھکا ہوا پاتا ہوں یا بمشکل تمام جھکاتا ہوں (ویسے یہ اشکال اس مصرعے کو خوبصورت بھی بنا رہا ہے)
اور خود سے کیوں شرماتے ہیں آئینہ دیکھ کر ریحان بھائی (محض شوخی سمجھ کر نظر انداز بھی کرسکتے ہیں :) )
ہائے دیوانگی "اے شبِ ماتم تری فرقت میں گھبراتا ہوں میں" (ورنہ معاملہ اس کے الٹ ہو تو زندگی کتنی سہانی ہے :) )
کافی سارے فلسفیانہ سوالات دماغ میں کلبلا رہے ہیں ۔۔۔ لیکن چلیے نہیں پوچھتا :

کیا حقیقت ہے ۔۔۔ دنیا کے ہر حساس انساں یا کم از کم ہر شاعر کا المیہ (ویسے شوہروں کا المیہ بھی اس سے مختلف نہیں):

سر آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ہماری تکبندی کو اس خوبصورت تبصرے کے قابل سمجھا۔
 
Top