ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
بہت خوب ریحان ! واہ ! کیا اچھے اشعار ہیں !! بہت اعلیٰ!
جس سے آ جاتی ہے ہر مخفی حقیقت سامنے
وہ طلسمِ چشم بستن تجھ کو دکھلاتا ہوں میں
اچھا کہا ہے ! عام طور پر اس صورتحال میں آنکھیں کھل جانا کا محاورہ استعمال ہوتا ہے ۔ یعنی طلسمِ چشم کشا کا محل ہے ۔ آپ نے اس کے برعکس کہا ۔ اس کی یقیناً کوئی توجیہہ ہوگی ۔ یہاں آنکھ بند ہونے سے مراد موت ( خاتمہ) ہے یا کچھ اور؟! یا پھر مجذوبوں والی آنکھیں موندنے کی کیفیت مراد ہے ؟ اس پر کچھ روشنی ڈالئے گا ۔