امیر مینائی اے ضبط! دیکھ عشق کی اُن کو خبر نہ ہو

ماہی احمد

لائبریرین
اے ضبط! دیکھ عشق کی اُن کو خبر نہ ہو
دل میں ہزار درد اُٹھے، آنکھ تر نہ ہو
مدّت میں شامِ وصل ہوئی ہے مجھے نصیب
دو چار سو برس تو الہٰی! سحر نہ ہو
اِک پھول ہے گلاب کا آج اُنکے ہاتھ میں
دھڑکا مجھے یہ ہے کہ کسی کا جگر نہ ہو
ڈھونڈے سے بھی نہ معنئ باریک جب ملا
دھوکہ ہوا یہ مجھ کو کہ اُس کی کمر نہ ہو
فرقت میں یاں سیاہ زمانہ ہے مجھ کو کیا
گردوں پہ آفتاب نہ ہو یا قمر نہ ہو
دیکھی جو صورتِ ملک الموت نزع میں
میں خوش ہوا کہ یار کا یہ نامہ بر نہ ہو
آنکھیں ملیں ہیں اشک بہانے کے واسطے
بیکار ہے صدف جو صدف میں گُہر نہ ہو
الفت کی کیا اُمید وہ ایسا ہے بے وفا
صحبت ہزار سال رہے، کچھ اثر نہ ہو
طولِ شب وصال ہو، مثلِ شبِ فراق
نکلے نہ آفتاب، الٰہی! سحر نہ ہو
منہ پھیر کر کہا جو کہا میں نے حالِ دل
چُپ بھی رہو امیرؔ! مجھے دردِ سر نہ ہو
 

سید زبیر

محفلین
لا جواب انتخاب ، واہ
آنکھیں ملیں ہیں اشک بہانے کے واسطے
بیکار ہے صدف جو صدف میں گُہر نہ ہو
سدا خوش رہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
آنکھیں ملیں ہیں اشک بہانے کے واسطے
بیکار ہے صدف جو صدف میں گُہر نہ ہو

منہ پھیر کر کہا جو کہا میں نے حالِ دل
چُپ بھی رہو امیرؔ! مجھے دردِ سر نہ ہو

واہ واہ ۔


بہت خوب انتخاب ہے۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
لا جواب انتخاب ، واہ
آنکھیں ملیں ہیں اشک بہانے کے واسطے
بیکار ہے صدف جو صدف میں گُہر نہ ہو
سدا خوش رہیں

بہت ہی عمدہ انتخاب ہے ماہی احمد
آنکھیں ملیں ہیں اشک بہانے کے واسطے
بیکار ہے صدف جو صدف میں گُہر نہ ہو

عمدہ انتخاب جناب۔۔۔
عمدہ انتخاب محترمہ، خوش رہیں:)
آنکھیں ملیں ہیں اشک بہانے کے واسطے
واہ کیا کہنے
آنکھیں ملیں ہیں اشک بہانے کے واسطے
بیکار ہے صدف جو صدف میں گُہر نہ ہو

منہ پھیر کر کہا جو کہا میں نے حالِ دل
چُپ بھی رہو امیرؔ! مجھے دردِ سر نہ ہو

واہ واہ ۔


بہت خوب انتخاب ہے۔
بہت خوب

الفت کی کیا اُمید وہ ایسا ہے بے وفا
صحبت ہزار سال رہے، کچھ اثر نہ ہو
بہت خوب!
آنکھ تر نہ ہو! واہ!!
بہت بہت شکریہ آپ سب کا :)
جیتے رہیں خوش رہیں :)
 

باباجی

محفلین
واہ واہ واہ ۔۔۔۔۔ بہت خوبصورت کلام امیر مینائی کا
بہت شکریہ شیئرنگ کا ماہی احمد
بس ٹیگ کردیا کریں مجھے بھی :)

"دیکھی جو صورتِ ملک الموت نزع میں
میں خوش ہوا کہ یار کا یہ نامہ بر نہ ہو"
واہ
 

ماہی احمد

لائبریرین
Top