اے نیازؔ ! چپکے سے نوٹ جب اسے ایک سو کا تھما دیا (نیازؔ سواتی)

نیرنگ خیال

لائبریرین
فیض کی روح سے معذرت کے ساتھ

اے نیازؔ ! چپکے سے نوٹ جب اسے ایک سو کا تھما دیا
جسے لوگ کہتے تھے سخت خُو، اُسے موم ہم نے بنا دیا

جو بھی رکن اپنا تھا ہمنوا، اسے کیسا ہم نے صلہ دیا
نہ وزیر کی رہی سیٹ جی، وہ مشیر ہم نے بنا دیا

جو گرانی پھولی، پھلی، بڑھی، اسے ایسے ہم نے شکست دی
کہ وہ مک مکا کا جو ریٹ تھا، وہ کچھ اور ہم نے بڑھا دیا

کہاں مجھ سا پینڈو گنوار اور، کہاں ایک صوبے کی ممبری
یہ تمام زر کا کمال ہے، جو مجھے بھی اس نے جتا دیا

یہ بھی مک مکا کا کمال ہے، جو اسکول میں مرا لال ہے
جو تھا بارہ سالہ میرا پسر، اسے میں نے چھ کا لکھا دیا

کبھی عشق ہم نے نہیں کیا، نہیں عشق کا ہمیں تجربہ
تھا اگرچہ عشق یہ بارہواں، مگر اس کو پہلا بتا دیا

ہوئے مدحِ باس میں غرق جب تو ہر ایک حد سے گزر گئے
وہ جو شخص زیرو سے کم نہ تھا، اسے ہم نے ہیرو بنا دیا

نیازؔ سواتی​
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے تو آواز نہیں آ رہی بھئی ۔۔۔ ! :p

پھر بات ہوگی۔ ;)
آواز تو آپ کو بالکل نہیں آرہی۔۔۔۔ اس بات کی غمازی تو آپ کے دستخط کا شعر بھی کر رہا ہے۔۔۔۔ :laughing::laughing::laughing:

بُتان رنگ وخوں کو جوڑ کر ملت سے گم ہو جا
یا من مانی رہے باقی، یا ايرانی، یا افغانی

حوالے کے لیے شعر مراسلے میں کاپی کر دیا کہ کہیں آپ بدل نہ لیں۔۔۔۔ :devil:
 
سید زبیر

محفلین
بہت خوب
کبھی عشق ہم نے نہیں کیا، نہیں عشق کا ہمیں تجربہ
تھا اگرچہ عشق یہ بارہواں، مگر اس کو پہلا بتا دیا
 
محمداحمد

لائبریرین
آواز تو آپ کو بالکل نہیں آرہی۔۔۔ ۔ اس بات کی غمازی تو آپ کے دستخط کا شعر بھی کر رہا ہے۔۔۔ ۔ :laughing::laughing::laughing:

بُتان رنگ وخوں کو جوڑ کر ملت سے گم ہو جا
یا من مانی رہے باقی، یا ايرانی، یا افغانی

حوالے کے لیے شعر مراسلے میں کاپی کر دیا کہ کہیں آپ بدل نہ لیں۔۔۔ ۔ :devil:

ہاہاہاہاہا

بدل بھی لیا تو ہمیں اُمید ہے کہ اس کا ایڈوانس ورژن بھی جناب کو مایوس نہ کرے گا۔ :D:p
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہ
کیا خوب کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کبھی عشق ہم نے نہیں کیا، نہیں عشق کا ہمیں تجربہ
تھا اگرچہ عشق یہ بارہواں، مگر اس کو پہلا بتا دیا
بہت شکریہ بہت دعائیں شراکت پر
 
عمراعظم

محفلین
کبھی عشق ہم نے نہیں کیا، نہیں عشق کا ہمیں تجربہ
تھا اگرچہ عشق یہ بارہواں، مگر اس کو پہلا بتا دیا
واہ ۔ کمال کا عاشق ہے نیرنگ خیال صاحب۔

راوی کا بیاں ہے کہ میرے سابقہ پُل پر
چونٹی کوئی کہتی تھی کسی فیلِ رواں سے

بے طرح لرز جاتا ہے یہ لوہے کا پُل بھی
جس وقت ہم مل کے گزرتے ہیں یہاں سے
(انور مسعود)
 
Top