اے نیازؔ ! چپکے سے نوٹ جب اسے ایک سو کا تھما دیا (نیازؔ سواتی)

نیرنگ خیال

لائبریرین
کبھی عشق ہم نے نہیں کیا، نہیں عشق کا ہمیں تجربہ
تھا اگرچہ عشق یہ بارہواں، مگر اس کو پہلا بتا دیا
واہ ۔ کمال کا عاشق ہے نیرنگ خیال صاحب۔

راوی کا بیاں ہے کہ میرے سابقہ پُل پر
چونٹی کوئی کہتی تھی کسی فیلِ رواں سے

بے طرح لرز جاتا ہے یہ لوہے کا پُل بھی
جس وقت ہم مل کے گزرتے ہیں یہاں سے
(انور مسعود)
ہاہاہاہاہاااااا
واہ سر۔۔۔ بہت عمدہ
 
فیض کی روح سے معذرت کے ساتھ

اے نیازؔ ! چپکے سے نوٹ جب اسے ایک سو کا تھما دیا
جسے لوگ کہتے تھے سخت خُو، اُسے موم ہم نے بنا دیا

جو بھی رکن اپنا تھا ہمنوا، اسے کیسا ہم نے صلہ دیا
نہ وزیر کی رہی سیٹ جی، وہ مشیر ہم نے بنا دیا

جو گرانی پھولی، پھلی، بڑھی، اسے ایسے ہم نے شکست دی
کہ وہ مک مکا کا جو ریٹ تھا، وہ کچھ اور ہم نے بڑھا دیا

کہاں مجھ سا پینڈو گنوار اور، کہاں ایک صوبے کی ممبری
یہ تمام زر کا کمال ہے، جو مجھے بھی اس نے جتا دیا

یہ بھی مک مکا کا کمال ہے، جو اسکول میں مرا لال ہے
جو تھا بارہ سالہ میرا پسر، اسے میں نے چھ کا لکھا دیا

کبھی عشق ہم نے نہیں کیا، نہیں عشق کا ہمیں تجربہ
تھا اگرچہ عشق یہ بارہواں، مگر اس کو پہلا بتا دیا

ہوئے مدحِ باس میں غرق جب تو ہر ایک حد سے گزر گئے
وہ جو شخص زیرو سے کم نہ تھا، اسے ہم نے ہیرو بنا دیا

نیازؔ سواتی​

ذوالقرنین بھیا، اتنی عمدہ شیئرنگ پر میری طرف سے شکریہ قبول فرمائیں۔ نیاز سواتی صاحب ہزارہ کے بہت معتبر مزاح نگار شاعر ہیں، اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ ہزارہ میں بہت سے مزاح نگار شعراء ہیں مگر جو عزت اور نیک نامی نیاز سواتی مرحوم کے حصے میں آئی کسی اور کو آج تک نصیب نہ ہو سکی۔ ان کی چند اشعار یاد آگئے

شاعری کا شغل گو ہر آن ہونا چاہئے
گھر میں کھانے کا بھی کچھ سامان ہونا چاہئے

میرا بیٹا بات سچی کوئی بھی کرتا نہیں
میرے بیٹے کو سیاستدان ہونا چاہئے

باپ کے دشمن سے لیتے ہیں بہادر انتقام
آدمی کو دشمنِ شیطان ہونا چاہئے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہا، کیا بات ہے جناب عاشق کی۔ بہت خوب :)
جناب۔۔۔۔ :)

کہاں مجھ سا پینڈو گنوار اور، کہاں ایک صوبے کی ممبری
یہ تمام زر کا کمال ہے، جو مجھے بھی اس نے جتا دیا

ممبری مبارک ہو
:D

ذوالقرنین بھیا، اتنی عمدہ شیئرنگ پر میری طرف سے شکریہ قبول فرمائیں۔ نیاز سواتی صاحب ہزارہ کے بہت معتبر مزاح نگار شاعر ہیں، اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ ہزارہ میں بہت سے مزاح نگار شعراء ہیں مگر جو عزت اور نیک نامی نیاز سواتی مرحوم کے حصے میں آئی کسی اور کو آج تک نصیب نہ ہو سکی۔ ان کی چند اشعار یاد آگئے

شاعری کا شغل گو ہر آن ہونا چاہئے
گھر میں کھانے کا بھی کچھ سامان ہونا چاہئے

میرا بیٹا بات سچی کوئی بھی کرتا نہیں
میرے بیٹے کو سیاستدان ہونا چاہئے

باپ کے دشمن سے لیتے ہیں بہادر انتقام
آدمی کو دشمنِ شیطان ہونا چاہئے
زبردست جناب۔۔۔ :)
 
Top