اے وطن اب اجازت ملے گی مجھے

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اے وطن اب اجازت ملے گی مجھے
چھوڑ کر شہر اپنا سفر کر چلوں

دل دھڑکتا رہے آنکھ روتی رہے
میں خموشی سے اپنے نئے گھر چلوں


دن بہت کم ہے کسی بھی نئی جگہ جانا انسان کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔ اور اگر نئی جگہ اپنے وطن سے بھی دور ہو تو پھر بہت ہی مشکل ہوتا ہے ۔ آج کل میں بہت اداس ہوں نجانے کیوں ایسے حالات پیدا ہو گے کہ مجھے پاکستان سے جانا پڑ گیا سب تسلی تو دے رہے ہیں کہ اپنے مستقبل کے لیے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے لیکن کوئی یہ نہیں بتا رہا کہ میرا مستقبل کتناہے میں کب تک زندہ رہوں گا۔ خیر اپریل کی پہلی یا دوسری تاریخ کو میں پاکستان کو چھوڑ کا ابوظہبی جا رہا ہوں جہاں زینب آپی اور سلیمان جاذب رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کون رہتا ہے یہ نہیں جانتا۔ میں وہاں جا کر آپ سب سے رابطہ رکھنے کی کوشش کروں گا اگر تو نیٹ کی سہولت ہوئی تو پھر بہت اچھا ہو گا اور اگر سہولت نا ہوئی تو پھر کبھی کبھی آپ سے رابطہ ہوا کریں گا آپ سب کے ساتھ میرا بہت اچھا وقت گزرا میں سے سے درخواست کرتا ہوں اتنے عرصے میں اگر مجھ سے کوئی غلطی ہو گی ہو ۔ کوئی غلطی کیا غلطیاں ہوئی ہونگی سب سے درخواست کرتا ہوں مجھے معاف کر دیجئے گا اور میرے لیے دعا کیجئے گا یہاں مجھے بہت محبت ، پیاری اور اچھے دوست اور استاد ملے جن کی مدد سے میں خود کو انسان بنانے کی کوشش میں لگ گیا ۔
میں نے لکھنا کچھ تھا اور لکھ کچھ گیا ہوں ۔ مجھ سے کچھ لکھنے نہیں ہو رہا
اللہ حافظ
خرم شہزاد خرم
 

زینب

محفلین
اوہ ویلللللللللللللللل کم پیارے بھائی۔ویل کم جی آیاں نوں ۔ارے اتنی روتی شکل مت بناو میں ہوں نا:ُ:grin:

نیٹ نہیں ملے گا تمہیں صحرا میں ریت کی چھاننے پے لاگانا ہے ۔۔جنگل بےابان میرے بھائی نیٹ کہاں یہاں پینے کو پانی نہیں‌ملتا لوگ سستا پیٹرول پیتے ہیں:rollingonthefloor:


ارے روتی شکل مت بناو بہت برے لگتے ہو۔۔۔سچی پہلی پہلی بار ایسا ہوتا ہے پر پھر سب بھول جاتے ہیں کچھ مصروفیت کچھ زمہداریاں اور کچھ یہاں کی رنگینیاں۔۔۔۔فکر نا کرو اللہ سب اچھا کرے گا انشاللہ۔۔۔۔۔پہلے اپریل کو آنا ہے۔۔۔اوےے کہیں ہمیں اپریل فول تو نہیں بنا رہے ہو:rollingonthefloor:
 

تیشہ

محفلین
بیسٹ آف لک خرم :party:

میں نے تو آپکی شادی پے آنا تھا پاکستان :chatterbox: اب کس کی شادی پے ساڑھیاں لہنگے پہنوں :worried:
 

عسکری

معطل
یہ زینب بھی نا کہاں کہاں سے لاتی ہیں یہ کہانیاں۔

بے فکر رہو خرم بھائی یہاں نیٹ پاکستان سے سستا اور بہت آسانی سے ملتا ہے کھانا پینا بہت زیادہ ہے بس سنا ہے دبئی میں رہائش اچھی نہیں ملتی شایر غلط سنا ہو سب کچھ ملے گا یہاں سوائے لوڈ شیڈنگ نعرے باز سیاستدان اور سٹریٹ کرائم کے موبائل چوروں کے۔آپ بس اللہ کا نام لے کر بیٹھو جہاز پر میں بھی ہفتے کو اللہ کا نام لے کر جہاز پر دفع ہو رہا ہوں ریاض شمشاد بھائی اور ظہیر بھائی کے پاس ہرےےےےےےےےےےےےےےےےے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ارے یہ تو میں نے پاکستان میں ہی لکھا تھا نا واہ واہ کیا بات ہے اب تو میں یہاں آ بھی گیا ہوں نیٹ بھی میرے پاس ہی ہے اب مزہ آئے گا بلکے آ رہا ہے
 
Top