بہت خوب! اچھی نظم خلیل بھائی! آپ بچوں کے لئے ادب تخلیق کرتے ہیں سو بہت اچھا کرتے ہیں ۔ مشکل کام ہے لیکن اہم کام ہے ۔
اللہ کریم آپ کی یہ منظوم دعا قبول فرمائے! آمین
نظم کی زبان آپ نےسادہ اور عام فہم رکھی ہے ۔ نثر کے قریب ہے اور بہت مؤثر ہے ۔
تو دلوں کو ہمارے پھیر نہ اب
پا چکے ہیں تری ہدایت جب
خلیل بھائی ، اس شعر میں دو چیزیں کھٹک رہی ہیں ۔ ایک تو یہ کہ پہلے مصرع میں غیرضروری تعقید آگئی ہے ۔ "تو ہمارے دلوں کو پھیر نہ اب" زیادہ رواں ہے ۔ دوسرے یہ کہ ہدایت سے پہلے تری کا استعمال درست نہیں ہے ۔ چونکہ یہاں ہدایت بمعنی راہِ راست استعمال ہوا ہے اس لئے اس کی اضافی ترکیب بنانا درست نہیں ۔ " پاچکے تجھ سے ہم ہدایت جب" زیادہ بہتر ہوگا ۔